بجلی کی وزارت

پانچ اپریل کو رات 9 بجے لائٹ بند کئے جانے کے دوران گرڈکے استحکام کے بندوبست کے لئے خاطر خواہ انتظامات اور پروٹوکول موجود ہیں

Posted On: 04 APR 2020 3:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  4 اپریل 2020،     وزیراعظم نے  عوام سے اپیل کی ہے کہ پانچ اپریل کو  رات 9 بجے سے 9 بجکر 9 منٹ کے درمیان  رضا کارانہ طریقے سے  اپنی لائٹ بند رکھیں۔بجلی کے مرکزی وزیر نے آج یہاں ایک بیان میں کہا ہے کہ ایسے کچھ خدشات ظاہر کئے گئے ہیں کہ اس سے گرڈ کے استحکام کو نقصان پہنچے گا اور وولٹیج میں اتار چڑھاؤ آئیں گے جس سے بجلی کے آلات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ان خدمات کو دور کرتے ہوئے بجلی کی وزارت نے کہا ہے کہ یہ خدشات غلط ہیں۔

وزارت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ  ہندوستانی الیکٹری سٹی  گرڈ بہت طاقتور  اور مستحکم ہیں اور مانگ میں تبدیلی کے بندوبست کے لئے خاطر خواہ انتظامات اور پروٹوکول موجود ہیں۔

بجلی کی وزارت نے   مزیدکہا کہ  اس سلسلے میں درج ذیل پر توجہ دیں:

وزیراعظم کی اپیل 5 اپریل کو  رات نو بجے سے 9 بجکر 9 منٹ تک محض گھروں کی لائٹ بند کرنے کے لئے ہے۔اسٹریٹ لائٹ یا گھروں میں  کمپیوٹر، ٹی وی ، پنکھے، ریفریجریٹر  اور اے سی جیسے آلات کو بند کرنے لئے کوئی اپیل نہیں کی گئی ہے۔صرف لائٹ ہی بند کی جائے ۔ اسپتالوں میں اور دیگر ضروری خدمات جیسے عوامی  سہولیات ، میونسپل خدمات ، دفتروں ، پولیس اسٹیشنوں ، منیوفیکچرنگ سہولتوں وغیرہ کی لائٹ  بند نہیں کی جائے گی۔وزیراعظم کی اپیل محض رہائش گاہ کی لائٹ بند کرنے کے لئے ہے۔

تمام مقامی اداروں سے کہا گیا ہے وہ عوامی تحفظ کے پیش نظر اسٹریٹ لائٹ بند نہ کریں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

  م ن۔ ا گ۔ن ا۔

U-1478



(Release ID: 1611058) Visitor Counter : 222