وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے آیوش پریکٹشنر سے گفت و شنید کی



ملک کو صحت مند رکھنے کی آیوش سیکٹر کی ایک لمبی روایت رہی ہے؛ یہ سیکٹر کووِڈ۔19 کے پھیلاؤ کو روکنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے: وزیر اعظم


آیوش کے پاس اس بیماری کا علاج ہونے کے غیر مصدقہ دعوے کی جانچ پڑتال کرنا ضروری ہے: وزیر اعظم

عوام تک پہنچنے اور بیداری پیدا کرنے کے لئے ٹیلی میڈیسن کے پلیٹ فارم کا صحیح طریقے سے استعمال کریں: وزیر اعظم


وزیر اعظم نے # گھر پر یوگا کو فروغ دینے کے لئے آیوش وزارت کی کوششوں کی ستائش کی

Posted On: 28 MAR 2020 1:16PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 28 مارچ 2020، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے توسط سے آیوش سیکٹر کے پریکٹشنرس سے گفت و شنید کی۔

 

وزیر اعطم نے آج کہا کہ ملک کو صحت مند رکھنے کی آیوش شعبے کی ایک طویل روایت رہی ہے اور اس شعبے کی اہمیت میں جاری کووِڈ۔19 وبا سے نمٹنے کے معاملے میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے مشاہدہ کیا کہ آیوش کا نیٹ ورک ملک میں ہر جگہ پھیلا ہوا ہے، اس لئے ان کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ اس نیٹ ورک کا استعمال ڈبلیو ایچ او کے رہنما خطوط کے مطابق اچھی پریکٹس کے پیغام کو عام کرنے کے لئے، جسے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اپنائے جانے کی ضرورت ہے، کریں۔ انہوں نے  ان مشکل حالات میں ذہنی تناؤ کو کم کرنے اور جسم کو مضبوط بنانے کی غرض سے # گھر پر یوگا کرنے کو فروغ دینے کے لئے آیوش وزارت کی کوششوں کی ستائش کی۔

 

وزیر اعظم نے آیوش وزارت کے پاس کورونا وائرس وبا کا علاج ہونے کے غیر مصدقہ دعوے کی جانچ پڑتال کی اہمیت کو یہ کہتے ہوئے اجاگر کیا کہ آیوش سائینس دانوں، آئی سی ایم آر، سی ایس آئی آر اور دیگر تحقیقی اداروں کو ثبوتوں پر مبنی تحقیق کے لئے مل جل کر کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو اس چنوتی کا سامنا کرنے کے لئے صحتی شعبے کی تمام ورک فورس کو استعمال کرنے کے لئے تیار رہنا چاہئے، اور اگر ضرورت پیش آئی تو حکومت آیوش سے مربوط نجی ڈاکٹروں کی مدد بھی حاصل کرے گی۔

 

وزیر اعظم نے مشورہ دیا کہ آیوش دوا تیار کرنے والے سینیٹائزرس جیسی ضروری اشیاء کی تیاری کے لئے اپنے وسائل کا استعمال کر سکتے ہیں جس کے مطالبے میں آج کل بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے آیوش پریکٹشنرس پر زور دیا کہ وہ عوام تک پہنچنے اور وبا سے لڑنے کی غرض سے بیداری پیدا کرنے کے لئے ٹیلی میڈیسن پلیٹ فارم کا استعمال کریں۔ انہوں نے اس وبا سے نمٹنے کے لئے پوری احتیاط کے ساتھ سماجی فاصلہ بنائے رکھنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

 

آیوش پریکٹشنرس نے کووِڈ۔19 کے خلاف جنگ میں ملک کی قیادت کرنے کے لئے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے قوت مدافعت کو بڑھانے کے لئے روایتی طور طریقوں کے اثرات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بیماری کی علامتوں کے علاج کے لئے تحقیقی کام کی اپنی کوششوں کا بھی ذکر کیا اور اس مشکل دور میں ملک کی خدمت کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کی روایتی ادویہ اور طبی مشقوں کے بارے میں پوری دنیا میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے عوام کی خدمت کرنے کے لئے آیوش پریکٹشنرس کا شکریہ ادا کیا اور کووِڈ۔19 کے خلاف بھارت کی جنگ میں ان کے ذریعہ ادا کیے جانے والے اہم کردار کو ایک مرتبہ پھر اجاگر کیا۔

 

آیوش کے مرکزی وزیر، کابینہ کے سکریٹری اور سکریٹری، وزارتِ آیوش نے بھی اس بات چیت میں حصہ لیا۔

******

 

(م ن-س ش- ا ن)

U-1395



(Release ID: 1608828) Visitor Counter : 191