وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے وارانسی کے لوگوں کے ساتھ کورونا وائرس کے خطرے پر بات چیت کی وزیر اعظم نے عوام سے صبروتحمل، عزم اور حساسیت کے مظاہرے کی اپیل کی وزیر اعظم نے کورونا وائرس پر ہیلپ ڈیسک نمبر کا اعلان کیا

Posted On: 25 MAR 2020 6:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 25 مارچ 2020، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے اپنے حلقہ ہائے انتخاب وارانسی کے عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وارانسی کے رکن پارلیمنٹ ہونے کی حیثیت سے انہیں اس وقت ان کے درمیان رہنا چاہئے تھا لیکن جو چیزیں دہلی میں چل رہی ہیں، ان کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ مصروفیت ہونے کے باوجود، وہ اپنے ساتھیوں سے وارانسی کے بارے میں مسلسل تازہ معلومات حاصل کرتے رہتے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد وارانسی کے عوام کے ساتھ یہ وزیر اعظم کی پہلی گفت و شنید تھی۔

وزیر اعظم نے وارانسی کے لوگوں کے تئیں اظہار تشکر پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمارے ملک کو کورونا وائرس کے خلاف لڑائی لڑنے کی پوری طاقت حاصل کرنے کے لئے دیوی شیل پتری کی پوجا کی اور ان سے التجا کی ۔ انہوں نے کہا، ’’کئی مرتبہ لوگ ایسی باتوں پر توجہ نہیں دیتے ہیں جو کہ بہت اہم ہوتی ہیں، وہی بھارت میں ہو رہا ہے۔‘‘ انہوں نے لوگوں سے گذارش کی کہ وہ حقائق کو سمجھیں اور افواہوں پر یقین نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس امیر اور غریب کے درمیان کوئی تفریق نہیں برتتا اور یہ کسی پر بھی رحم نہیں دکھائے گا۔ انہوں نے کابل گورودوارے میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے لوگوں کے کنبوں کے تئیں اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ حکومت کے ذریعہ کورونا وائرس کے بارے میں صحیح معلومات مہیا کرانے کے لئے واٹس اپ کے ساتھ مل کر ایک ہیلپ ڈیسک تشکیل دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انگریزی یا ہندی میں ’نمستے‘ لکھ کر واٹس اپ نمبر کے ذریعہ اس 9013151515 نمبر تک پہنچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہابھارت کی جنگ کو جیتنے میں 18 دنوں کا وقت لگا تھا اور بھارت کو نووَل کورونا وائرس کے خلاف جنگ فتح کرنے میں 21 دن لگیں گے۔

وزیر اعظم نے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ کوئی ایسا حادثہ دیکھیں جہاں پر ڈاکٹروں اور نرسوں جیسے پیشہ واران کے ساتھ کسی بھی قسم کی بدتمیزی یا زیادتی ہو رہی ہے، تو انہیں ایسا کرنے والے لوگوں کو سمجھانے کے لئے پہل کرنی چاہئے کہ وہ غلط کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے وزارت داخلہ اور جی ڈی پی سے کہا ہے کہ وہ ان لوگوں کے خلاف سخت کاروائی کریں، جو اس نازک وقت میں ہماری خدمت کر رہے ڈاکٹرو، نرسوں اور دیگر پیشہ واران کی حمایت یا تعاون نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کا عام آدمی صحیح وقت پر صحیح قدم اٹھانے میں یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 22 مارچ کو یہ واضح طور پر دکھائی دیا کہ کیسے سبھی شہریوں نے جنتا کرفیو کی حمایت کی اور پھر شام 5 بجے ضروری خدمات کی فراہمی میں اپنے فرائض کی ادائیگی کرنے والے صحتی شعبہ کے پیشہ واران کے تئیں اظہار تشکر پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں سفید پوشاک میں ملبوس کام کرنے والے ہیلتھ کیئر پیشہ واران آج ہمارے بھگوان جیسے ہیں، وہ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اس بیماری سے ہماری حفاظت کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے حلقہ ہائے انتخاب کے تحت آنے والے مختلف علاقوں کے افراد کے سوالوں اور ان کے شکوک و شبہات کا بھی جواب دیا۔

******

 

(م ن-س ش- ا ن)

U-1396



(Release ID: 1608219) Visitor Counter : 188