کابینہ

کابینہ نے سودیش درشن اسکیم کے تحت سال 19-2018ء کے دوران منظور کئے گئے 10 پروجیکٹوں کے لئے 627.40 کروڑ روپے کے فنڈ کو منظوری دی


سال 20-2019ء کے دوران نئے پروجیکٹوں کی منظوری کے لئے اضافی 1854.67کروڑ روپے کے فنڈ کو بھی منظوری دی گئی

प्रविष्टि तिथि: 24 DEC 2019 4:24PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،24؍دسمبر: وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے سودیش درشن اسکیم کے تحت سال 19-2018ء کے دوران منظور کئے گئے 10 پروجیکٹوں کے لئے 627.40کروڑ روپے اور سال 20-2019ء کے دوران نئے پروجیکٹوں کی منظوری کے لئے اضافی 1854.67کروڑ روپے جاری کرنے کو اپنی منظوری دی۔

سودیش درشن اسکیم کے تحت سیاحت کی وزارت ہندوستان کو عالمی معیار کا سیاحتی مقام بنانے کے لئے پیہم اور جامع طریقے سے ملک میں سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دے رہی ہے۔

سیاحت کے ڈھانچہ جاتی فروغ کے اس نظام سے نجی شعبے محصولات جمع کرنے سے متعلق پروجیکٹوں میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمند بنیں گے، جس سے سیاحوں کو بہتر تجربات حاصل ہوں اور جس سے سیاحوں کی تعداد ، محصولات کے حصول اور روزگار کے مواقع میں بھی اضافہ ہوگا۔

پس منظر:

سال 15-2014ء کے لئے بجٹ کے اعلان کے بعد سیاحت کی وزارت نے جنوری 2015ء میں سودیش درشن اسکیم (مرکزی زمرے کی اسکیم)کا آغاز کیا تھا۔ اسکیم کے تحت 15سرکٹ ہمالیائی سرکٹ، شمال مشرقی سرکٹ، کرشنا سرکٹ، بودھسٹ سرکٹ، ساحلی سرکٹ، ریگستانی سرکٹ، قبائلی سرکٹ، ایکو سرکٹ، وائلڈ لائف سرکٹ، دیہی سرکٹ، روحانی سرکٹ، رامائن سرکٹ، وراثتی سرکٹ، ترتھانکر سرکٹ اور صوفی سرکٹ کو فروغ کے لئے نشان زد کیاگیا ہے۔

 

********************

 

م ن۔م م ۔ ن ع

U-6013


(रिलीज़ आईडी: 1597552) आगंतुक पटल : 122
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Assamese , Telugu , English , हिन्दी , Marathi , Punjabi , Gujarati , Tamil , Kannada , Malayalam