بھارتی چناؤ کمیشن
کمیشن کا اجلاس آج یعنی 26.09.2026 کو سہ پہر 3:00 بجے منعقد ہوا۔ اجلاس میں درج ذیل فیصلے کئے گئے:
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
26 SEP 2026 5:36PM by PIB Delhi
جاری ایس آئی آر عمل کے دوران جن افراد کو اَن میپڈ اور منطقی تضادات کی وجہ سے نوٹس جاری کیا گیا ہے، بی ایل اوز دستاویزات جمع کرنے کے لیے ایسے افراد کے گھر جائیں گے اور اس کے بعد انہیں ای آر او کے فیصلے کے لیے ای سی آئی نیٹ پر اپ لوڈ کیا جائے گا ۔ ایسے افراد کو ای آر او/اے ای آر او دفتر میں سماعت کے لیے بلانے کی ضرورت نہیں ہے۔ صرف غیر معمولی حالات میں، جیسا کہ ای آر او کی طرف سے فیصلہ کیا جائے گا، سماعت ترجیحی طور پر آن لائن منعقد کی جائے گی۔ خاندان کا کوئی بھی بالغ رکن ضرورت پڑنے پر ووٹر کی طرف سے سماعت میں شامل ہونے کے لیے مجاز ہو سکتا ہے۔ آن لائن سماعت کی سہولیات کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔
ڈی ای اوز ( ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسرز) ضرورت کے مطابق نائٹ شیلٹرز میں رہنے والے لوگوں، مزدوروں، غریبوں، بے گھر افراد وغیرہ کے لیے مناسب تعداد میں ہیلپ ڈیسک قائم کریں گے یا خصوصی کیمپ منعقد کریں گے۔
ایس آئی آر کے لیے فارم 6 کے ساتھ منسلک حلف نامے کو معزز سپریم کورٹ نے برقرار رکھا ہے۔ غیر ایس آئی آر مدت کے لیے، قواعد (دی رجسٹریشن آف الیکٹرز رولز 1960) کے مطابق قابل اطلاق فارم استعمال کیے جائیں گے۔
فیلڈ افسران کو ان کے قانونی اختیارات کے مطابق ای سی آئی این ای ٹی سسٹم تک رول پر مبنی رسائی حاصل ہے۔ سینئر ڈپٹی الیکشن کمشنر ( ڈی ای سی) کی سربراہی میں ایک کمیٹی، جس میں آئی آئی ٹی/آئی آئی آئی ٹی کے ایک آزاد ماہر شامل ہوں گے، ای سی آئی این ای ٹی کا جائزہ لے گی تاکہ اس بات کی دوبارہ جانچ کی جا سکے کہ یہ ایکٹس اور رولز کی دفعات کے مطابق ہے اور وہ کمیشن کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ گزشتہ چند مہینوں میں صوبوں کے سی ای اوز سے حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر پورٹل میں پہلے ہی مختلف اپ گریڈیشنز کی جا چکی ہیں۔ بالفرض، اگر فیلڈ افسران کو مزید لچک کی ضرورت ہو گی، تو اسے فعال کر دیا جائے گا۔ اب سے، آئی ٹی ماڈیولز اور پورٹلوں کے بارے میں تمام نئے اقدامات پر کمیشن کی منظوری سے پہلے کمیٹی آف آفیسرز میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
سی ای او دہلی کی طرف سے موصولہ درخواست کے پیش نظر، کمیشن نے دعوے اور اعتراضات داخل کرنے کی مدت میں 30 اکتوبر 2026 تک توسیع کر دی ہے۔ نوٹس اور دعووں و اعتراضات کے تصفیے کی مدت 30 نومبر 2026 تک بڑھا دی گئی ہے۔ نیز، سی ای او مہاراشٹر سے موصولہ درخواست کے مطابق، مہاراشٹر میں دعوے اور اعتراضات داخل کرنے کی مدت کمیشن نے 12 اکتوبر 2026 تک بڑھا دی ہے۔ مہاراشٹر میں نوٹس اور دعووں و اعتراضات کےتصفیے کی مدت 10 نومبر 2026 تک بڑھا دی گئی ہے۔
کمیشن کے تمام اجلاسوں کے لیے ایجنڈا پہلے سے بھیجا جائے گا اور منٹس جاری کیے جائیں گے۔
تمام افسران کی اے پی اے آرز ( اینوول پرفارمنس اپریزل رپورٹس) مقررہ وقت کے اندر، یعنی ہر سال 31 دسمبر تک مکمل کر لی جائیں گی۔
افسران کے غیر ملکی دوروں کے لیے کمیشن کی منظوری حاصل کی جائے گی۔
کمشنرز کی طرف سے کمیشن کے افسران کو جاری کردہ تمام ہدایات پر باریک بینی سے عمل کیا جائے گا۔
بہار اور مغربی بنگال سمیت 20 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایس آئی آر کا عمل پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے۔
کوئی بھی شخص جس کا نام ایس آئی آر کے دوران یا اس کے بعد چھوٹ گیا ہے اور کوئی بھی شخص بشمول نوجوان/پہلی بار ووٹ دینے والے، مسلسل اپڈیشن کے عمل کے تحت انتخابی فہرستوں میں اپنے نام شامل کرنے کے لیے متعلقہ ای آر او کو درخواست دے سکتے ہیں۔ سی ای اوز کو اس کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ سی ای اوز، ڈی ای اوز اور ای آر اوز ان ووٹرز کے اندراج کے لیے فوری طور پر ایک خصوصی مہم شروع کریں گے۔ مزید اس بات کا بھی اعادہ کیا گیا ہے کہ
کابینہ سکریٹری کو لکھا گیا خط کمیشن یا آئی ٹی ڈویژن کے کسی پالیسی معاملے سے متعلق نہیں تھا بلکہ ای سی آئی میں ڈیپوٹیشن پر تعینات ایک افسر کے کام سے متعلق تھا۔ متعلقہ افسر کی طرف سے جاری کردہ کام کی دوبارہ تقسیم کے احکامات پر دونوں کمشنروں کے احکامات کے بعد درحقیقت عمل درآمد نہیں کیا گیا تھا ۔
کمیشن نے حالیہ مہینوں میں ملک بھر میں ایس آئی آر سمیت متعدد فیصلے کئے ہیں۔ تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے 24.06.2025 کو جاری کیا گیا ایس آئی آر کا حکم، جو کہ بہار سے شروع ہو کر، اس کے بعد مغربی بنگال اور 30 دیگر ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے تھا، کمیشن کی متفقہ منظوری سے جاری کیا گیا تھا۔ معزز سپریم کورٹ آف انڈیا نے اپنے مورخہ 27.05.2026 کے آرڈر کے ذریعے اسے برقرار رکھا ہے۔ 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے ایس آئی آر کا شیڈول 27.10.2025 کو اور 19 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے 14.05.2026 کو کمیشن کی متفقہ منظوری کے ساتھ جاری کیا گیا تھا۔ رائے دہندگان کی حتمی تعداد فیز III کی بقیہ 12 ریاستوں میں حتمی اشاعت کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی۔
سی ای او گوا نے متعلقہ بی ایل اوز کو ہدایت دی ہے کہ وہ چھوٹے ہوئے رائے دہندگان کے فارم جمع کرنے کے لیے گھر گھر جائیں ۔ 97 میں سے 81 ووٹرز پہلے ہی شمولیت کے لیے فارم 6 بھر چکے ہیں۔
یہ پریس نوٹ 26.09.2026 کو منعقدہ کمیشن کے اجلاس کے فیصلوں کے مطابق جاری کیا گیا ہے اور اسے مکمل کمیشن کی منظوری حاصل ہے۔
چیف الیکشن کمشنر جناب گیانیش کمار نے الیکشن کمشنرز ڈاکٹر ایس ایس سندھو اور ڈاکٹر ویویک جوشی کے ساتھ 26 ستمبر 2026 کو سہ پہر 3 بجے نرواچن سدن، نئی دہلی میں منعقدہ الیکشن کمیشن کے اجلاس میں شرکت کی۔

(ش ح- ن ا)
U.N:4156
(ریلیز آئی ڈی: 2315354)
وزیٹر کاؤنٹر : 24
یہ ریلیز پڑھیں:
Assamese
,
English
,
हिन्दी
,
Marathi
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam