وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے اننت ناگ جی کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کے لئےمنتخب کئے جانے پر مبارکباد دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
16 SEP 2026 6:13PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے معروف اداکار جناب اننت ناگ جی کےنام کا دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کے لئے اعلان کئے جانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ کئی دہائیوں سے جناب اننت ناگ جی کی فطری اداکاری، غیر معمولی ہمہ جہت صلاحیت اور فنکارانہ کمال نے ہندوستانی سنیما، بالخصوص کنڑ سنیما پر اپنے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ اعزاز پوری طرح سےان کے شایان شان ہے اور اس سے ہندوستانی سنیما کے لیے جناب اننت ناگ جی کی گراں قدر خدمات کی عکاسی ہوتی ہے۔ انہوں نے اس خصوصی موقع پر ممتاز فنکار کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
جناب مودی نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’دادا صاحب پھالکے ایوارڈکے لئے منتخب کیے جانے پر معروف اداکار اننت ناگ جی کو مبارکباد۔
کئی دہائیوں سے ان کی فطری اداکاری، غیر معمولی ہمہ جہت صلاحیت اور فنّی کمال نے ہندوستانی سنیما، بالخصوص کنڑ سنیما پر گہرے نقوش چھوڑے ہیں۔ انہوں نے جس بھی کردار کو نبھایا، اس میں نایاب گہرائی اور حقیقت کا رنگ بھر دیا۔
یقیناً یہ اعزازایک ممتاز فنکار کے پوری طرح شایان شان ہے۔
**
ش ح ۔م ش ۔ ع د
U.N.- 3692
(ریلیز آئی ڈی: 2311235)
وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam