صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدرِ جمہوریہ ہند نے اساتذہ کو قومی ایوارڈز سے نوازا
ملک کی ترقی میں تعلیمی برتری، ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کو بے حد اہمیت حاصل ہے: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 SEP 2026 3:09PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (5 ستمبر 2026) یومِ اساتذہ کے موقع پر نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کو قومی ایوارڈز سے نوازا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ تعلیم ہمارے آئین میں درج مساوی مواقع کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرائمری اسکول چھوڑنے کی شرح کو انتہائی کم سطح پر لانا اساتذہ کی کوششوں سے ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے اس قومی کامیابی کے لیے تمام اساتذہ کی ستائش کی۔


صدرِ جمہوریہ ہند نے کہا کہ اسکولی تعلیم نظامِ تعلیم کی بنیاد ہے۔ اگرچہ علم اور ہنر کسی بھی وقت حاصل کیے جاسکتے ہیں، لیکن بچپن میں اچھے اخلاق کی تعلیم دینا کہیں زیادہ مؤثر ثابت ہوتا ہے۔ ابتدائی جماعتوں میں بچوں کی ذہنی، جسمانی اور اخلاقی نشوونما پر پوری محنت سے توجہ دے کر ہمارے اساتذہ بہترین طلبہ اور فرض شناس شہریوں کی آئندہ نسلیں تیار کرسکتے ہیں۔


صدر جمہوریہ ہند نے اس بات پر زور دیا کہ بہت سے طلبہ معاشی طور پر پسماندہ خاندانوں سے آتے ہیں؛ ان میں سے کچھ اپنے خاندان کی پہلی نسل کے طلبہ ہوتے ہیں؛ کچھ عام دیہی اسکولوں سے بڑے شہروں کے اسکولوں میں آتے ہیں؛ کچھ فطری طور پر شرمیلے ہوتے ہیں؛ کچھ میں بے پناہ صلاحیت ہوتی ہے لیکن خود اعتمادی کی کمی ہوتی ہے؛ اور کچھ خصوصی ضروریات کے حامل بچے ہوتے ہیں۔ ایسے تمام طلبہ میں اعتماد پیدا کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا اساتذہ کی خصوصی ذمہ داری ہے جو کسی بھی وجہ سے احساسِ کمتری کا شکار ہوتے ہیں۔

صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ ملک کی ترقی میں تعلیمی برتری، ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کو بے حد اہمیت حاصل ہے۔ بھارت کو دنیا کا ہنرمندی کا دارالحکومت بنانا اور اسے علم کی عالمی طاقت میں تبدیل کرنا ہماری قومی ترجیحات میں شامل ہے۔

صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ ہم ایک وکست بھارت کی تعمیر کے ہدف کی جانب آگے بڑھ رہے ہیں اور یہ ہدف صرف عالمی معیار کے نظامِ تعلیم کے ذریعے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ہمارے اساتذہ نظامِ تعلیم میں جان ڈالتے ہیں۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے کہ ہمارے ملک میں ایک بھی طالب علم معیاری تعلیم کے مواقع سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہمارے اساتذہ کو اپنی محبت اور لگن کے ذریعے تمام طلبہ میں علم، تحریک، اخلاقیات اور حساسیت پیدا کرنی چاہیے۔
Please click here to see the President’s Speech
صدرِ جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
******
ش ح۔ ف ا۔ م ر
U-NO. 3053
(ریلیز آئی ڈی: 2306950)
وزیٹر کاؤنٹر : 8