وزارت اطلاعات ونشریات
آئی آئی سی ٹی اور نیٹ فلکس 6 پروگراموں میں اسکالرشپس کے ذریعے بھارتیہ کہانی سنانے والوں کی اگلی نسل کی مدد کریں گے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
26 AUG 2026 12:40PM by PIB Delhi
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کریٹیو ٹیکنالوجیز (آئی آئی سی ٹی) اورنیٹ فلکس نے 100 طلباء کے لیے اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے، جو چھ پیشہ ورانہ پروگراموں میں 80فیصد تک مالی امداد کی پیشکش کرتے ہیں جن میں دو ایک سالہ ڈپلومہ پروگرام اور چار چھ ماہ کے سرٹیفکیٹ پروگرام شامل ہیں۔
اسکالرشپ اقدام کے تحت چھ پروگراموں کا احاطہ کیا گیا ہے جو انٹرایکٹو کامکس اور سیکوینشل آرٹس اور ویژول ایفیکٹس ماسٹری میں ڈپلومہ، ورچوئل آرٹ ڈیپارٹمنٹ کے مواد کی تخلیق میں سرٹیفکیٹس، میڈیا ٹیک ورک فلو، کریکٹر اینیمیشن آرٹ، اور ایاسپورٹس اینڈ گیمنگ مینجمنٹ ہیں۔
یہ اعلان 5 اگست 2026 کو وزیر اعظم، جناب نریندر مودی اورنیٹ فلکس کے شریک سی ای اوجناب ٹیڈ سرینڈوس کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد کیا گیا ہے۔ جناب مودی نے کہاتھا کہبھارت میں کہانی سنانے کی ایک بھرپور روایت اور تخلیقی صلاحیتوں کا ایک غیر معمولی پول ہے، جس کا فائدہ ایک عالمی مرکز کے طور پر مواد تخلیق کرنے کے لیے ہمارے ملک کی پوزیشن کو مضبوط کرنے کے لیے اٹھایا جا سکتا ہے۔ نیٹ فلکس انڈیا اسٹوری ٹیلنگ انیشیٹو تب شروع کیا گیا تھا، جس کا مقصد بھارت کی تخلیقی صلاحیتوں میں سرمایہ کاری کرنا تھا تاکہ کہانی سنانے والوں کی اگلی نسل کو اینیمیشن، ویژول ایفیکٹس، گیمنگ اور کامکس ایکو سسٹم میں صنعت سے متعلقہ مہارتوں سے آراستہ کیا جاسکے، جو انڈیا کےاکانومی او کے کلیدی مہمیز کے طور پر کام کرتا ہے۔
یہ وظائف پورے بھارت میں طلباء اور کام کرنے والے پیشہ ور افراد کے لیے دستیاب ہوں گے۔
آئی آئی سی ٹی کے ویژول ایفیکٹس ماسٹری اور میڈیا ٹیک ورک فلو پروگرامز کے نصاب کو نیٹ فلکس کے ان پٹس کے ساتھ عصری صنعت کے ورک فلو اور عالمی معیارات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
سکریٹری، اطلاعات و نشریات کی وزارت اور آئی آئی سی ٹی بورڈ کے چیئرمین،جناب چنچل کمار نے کہا’بھارت کی تخلیقی معیشت ایک موڑ پر ہے۔ جیسے جیسے ٹیکنالوجی کہانیوں کی تخلیق کے طریقے کو بدلتی ہے، اس کے ساتھ ٹیلنٹ کی اگلی نسل کو تشکیل دینے والے اداروں کو اس کے ساتھ تیار ہونا چاہیے۔ آئی آئی سی ٹی ا تصور بھارت کی زبردست تخلیقی صلاحیتوں کے پول کے طور پر کیا گیا تھا۔ سرکردہ عالمی کھلاڑیوں کے ساتھ شراکت داری اس پل کی تعمیر کا ایک اہم حصہ ہے، اس طرح کے تعاون سے صنعت کے علم کو کلاس روم میں لانے اورمستقبل کی تخلیقی افرادی قوت میں بھارت کی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
سی ای او، آئی آئی سی ٹی، ڈاکٹر وشواس دیوسکر نے کہا’آئی آئی سی ٹی جیسے ادارے کا مقصد نہ صرف مہارتیں فراہم کرنا ہے، بلکہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ وہ مہارتیں جس طرح سے صنعت ترقی کر رہی ہے، اس سے متعلقہ رہیں۔نیٹ فلکس کے ساتھ یہ تعاون اس صنعت کے نقطہ نظر کو براہ راست ہمارے تعلیمی فریم ورک میں لاتا ہے، نصاب کے ڈیزائن اور پیشہ ورانہ ورک فلو کے ذریعے طلباء کے معیاری ڈھانچے کے ساتھ معیاری تعلیم کو پورا کیا جائے گا۔ براہ راست صنعت کی معلومات اور مالیاتی رسائی، ہمارا مقصد ہنر کی ایک مضبوط پائپ لائن بنانا ہے جوبھارت کی بڑھتی ہوئی تخلیقی معیشت میں حصہ ڈالنے کے لیے تیار ہے۔‘
چیئرمین،اے بی کی سی ایکس آر فکی فورم، منجل شروف نے کہا کہنیٹ فلکس ،آئی آئی سی ٹی اور فکی کاتعاون بھارت کےاے وی جی سی ایکس آرسیکٹر کے لیے مستقبل کے لیے تیار افرادی قوت کی تعمیر کے لیے صنعت سے منسلک ٹیلنٹ کی ترقی کی طرف ایک تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔
آئی آئی سی ٹی اینیمیشن، ویژول ایفیکٹس، گیمنگ، کامکس اور ایکسٹینڈڈ ریئلٹی سیکٹر کے لیےبھارت کا قومی مرکز ہے، جو حکومت ہند کی اطلاعات و نشریات کی وزارت نے حکومت مہاراشٹر،فکی اوراورسی آئی آئی
کے اشتراک سے قائم کیا ہے۔ یہ ادارہ فی الحال این ایف ڈی سی کمپلیکس، پیڈر روڈ، ممبئی سے کام کر رہا ہے، جبکہ اس کا مستقل 10 ایکڑ کیمپس فلم سٹی، گورےگاؤں میں تیار کیا جا رہا ہے۔ اسکالرشپ اور پروگراموں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے
iict.org
پر رجوع کریں۔
* * *
(ش ح۔اص)
UR No .2623
(ریلیز آئی ڈی: 2303503)
وزیٹر کاؤنٹر : 4