وزارت اطلاعات ونشریات
چیف سیکریٹریوں اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے محکمہ کی جانب سے پُرخطر علاقوں میں نئے کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں کے فروغ کی اپیل؛ سیلاب، زلزلوں اور آسمانی بجلی سے متاثرہ اسٹیشنوں کے لیے 11.50 لاکھ روپے کی ہنگامی امداد کا انتظام
प्रविष्टि तिथि:
07 AUG 2026 3:31PM by PIB Delhi
بھارت میں کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں کے قیام کے لیے پالیسی رہنما خطوط کے مطابق، کمیونٹی ریڈیو نشریات کا بنیادی مقصد کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن (سی آر ایس) کے نشریاتی دائرۂ کار میں رہنے والی آبادی کی خدمت کرنا ہے۔
اس کے علاوہ، پالیسی رہنما خطوط کے تحت حکومت کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں کو قدرتی ہنگامی حالات، قدرتی آفات، عوامی مفاد یا اس جیسے دیگر حالات سے نمٹنے کے لیے ضروری سمجھے جانے والے خصوصی پیغامات نشر کرنے کی ہدایت دے سکتی ہے، اور اجازت نامہ حاصل کرنے والا ادارہ ایسی ہدایات پر عمل کرنے کا پابند ہوتا ہے۔
پالیسی رہنما خطوط کے تحت کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں کو شہری سہولیات، قدرتی آفات، صحت سے متعلق انتباہات اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ دیگر معلومات سے متعلق عوامی اعلانات نشر کرنے کی بھی اجازت ہے۔
اسی لیے کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن (سی آر ایس) قدرتی آفات اور دیگر ہنگامی حالات کے دوران مقامی زبانوں میں بروقت اور قابلِ اعتماد معلومات پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ، مقامی برادریوں کی معلوماتی ضروریات کو پورا کرنے میں کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں کی ثابت شدہ افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، خاص طور پر سیلاب سے متاثرہ، ساحلی اور دیگر آفات کے خطرے سے دوچار علاقوں میں، وزارت نے متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سیکریٹریوں اور محکمۂ محصولات و آفات کے انتظامیہ کے ایڈمنسٹریٹو سیکریٹریوں کو خطوط ارسال کیے ہیں۔ ان خطوط میں ان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ آفات سے متعلق معلومات کی ترسیل کے لیے اس مؤثر ذریعے کا استعمال کریں اور ایسے علاقوں میں نئے کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں کے قیام کی نشاندہی اور فروغ کے لیے اقدامات کریں۔
کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں کو مرکزی شعبہ جاتی اسکیم ’’بھارت میں کمیونٹی ریڈیو تحریک کی معاونت‘‘ کے تحت تعاون فراہم کیا جاتا ہے۔ اس اسکیم کو 2026-27 سے 2030-31 کی مدت کے لیے 50 کروڑ روپے کے مالی حجم کے ساتھ جاری رکھنے کی منظوری دی گئی ہے۔اس اسکیم کا مقصد نئے اور موجودہ کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں کو مضبوط بنانا ہے، جس کے لیے کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں کے قیام اور آپریشن کے لیے درکار آلات کی خریداری یا تبدیلی کے لیے مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔ اس میں بلا تعطل نشریات کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی حالات کے دوران بیک اَپ بجلی کے آلات، جیسے یو پی ایس، جنریٹر سیٹ اور شمسی توانائی کے نظام کی فراہمی بھی شامل ہے۔
اس اسکیم کے تحت کام کر رہے کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں کو سیلاب، آسمانی بجلی گرنے، زلزلے وغیرہ جیسی قدرتی آفات کی صورت میں 11.50 لاکھ روپے کی ہنگامی امداد فراہم کرنے کا بھی انتظام ہے۔
یہ معلومات اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مرگن نے آج راجیہ سبھا میں جناب کناد پورکایستھ، جناب منن کمار مشرا، محترمہ سیما دویدی، جناب شمبھو شرن پٹیل اور محترمہ سادھنا سنگھ کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔
***
ش ح۔ ع و۔ م الف
U. No- 1567
(रिलीज़ आईडी: 2296065)
आगंतुक पटल : 8