خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار 2026 کے لیے نامزدگیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 15 اگست تک کی توسیع
نامزدگی نیشنل ایوارڈز پورٹل https://awards.gov.in کے ذریعے کی جائے گی
प्रविष्टि तिथि:
31 JUL 2026 2:03PM by PIB Delhi
خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت نے آن لائن نامزدگیاں داخل کرانے کی آخری تاریخ، جو پہلے 31 جولائی 2026 مقرر کی گئی تھی، کو بڑھا کر 15 اگست 2026 کر دیا ہے۔ پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار (پی ایم آر بی پی) کے لیے نامزدگی کا عمل یکم اپریل 2026 سے نیشنل ایوارڈز پورٹل (https://awards.gov.in) کے ذریعے شروع کیا گیا تھا۔
یہ ایوارڈ ان بچوں کو دیے جاتے ہیں جنہوں نے بہادری، سماجی خدمت، ماحولیات، کھیل، فنون و ثقافت، اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہوں۔
کوئی بھی بچہ جو بھارت کا شہری ہو، بھارت میں رہائش پذیر ہو، 5 سال سے زیادہ عمر کا ہو اور 31 جولائی 2026 تک 18 سال سے زیادہ عمر کا نہ ہو، ان ایوارڈز کے لیے اہل ہے۔ نامزدگیاں، جن میں خود نامزدگی اور کسی بھی شہری کی جانب سے سفارشات شامل ہیں، صرف نیشنل ایوارڈز پورٹل کے ذریعے ہی قبول کی جائیں گی۔
مزید تفصیلات کے لیے نیشنل ایوارڈز پورٹل https://awards.gov.in ملاحظہ کریں۔
***
ش ح۔ ع و۔ م الف
U. No- 1037
(रिलीज़ आईडी: 2292588)
आगंतुक पटल : 8