صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ نے  زمینی سطح کے اختراع کاروں کے ایک وفد سے ملاقات کی


صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ زمینی سطح   کی اختراعات معاشرے کی ضروریات سے ہم آہنگ ہوتی ہیں، کیونکہ ان میں مقامی تجربے، سائنسی سوچ اور انفرادی تخلیقی صلاحیت کو سماجی ذمہ داری کے احساس کے ساتھ یکجا کیا جاتا ہے

प्रविष्टि तिथि: 31 JUL 2026 3:32PM by PIB Delhi

اٹل انوویشن مشن سے وابستہ زمینی سطح کے اختراع کاروں کے ایک وفد نے آج (31 جولائی 2026) راشٹرپتی بھون کلچرل سینٹر میں صد جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ صدرجمہوریہ نے ان اختراع کاروں کی جانب سے منعقد کی گئی نمائش کا بھی دورہ کیا، ان کی اختراعات کا مشاہدہ کیا اور ان سے تبادلۂ خیال کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اپنے وسیع پیمانے اور اختراعی جذبے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے زمینی سطح کی اختراعات کے میدان میں عالمی طاقت بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ زمینی سطح کی اختراعات معاشرے کی ضروریات سے بھرپور مطابقت رکھتی ہیں، کیونکہ ان میں مقامی تجربے، سائنسی سوچ اور انفرادی تخلیقی صلاحیت کو سماجی ذمہ داری کے احساس کے ساتھ یکجا کیا جاتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ملک بھر کے اختراع کار مقامی مسائل کے ایسے حل تیار کر رہے ہیں جو قومی سطح پر بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کی یہ نمائش اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ زمینی سطح کے اختراع کار کچرے کو دولت میں تبدیل کرنے، توانائی کے تحفظ، خواتین اور خصوصی ضروریات کے حامل افراد کے لیے سہولتوں میں اضافہ، ماحولیاتی تحفظ، زراعت اور فنون کے تحفظ جیسے اہم شعبوں میں قابل قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

صدرِجمہوریہ نے کہا کہ معاشرتی تبدیلی صرف خیالات سے ممکن نہیں ہوتی، بلکہ ان خیالات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایسا سازگار ماحول درکار ہوتا ہے جو باصلاحیت افراد کی رہنمائی کرے اور انہیں مناسب پلیٹ فارم اور وسائل فراہم کرے۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ اٹل کمیونٹی انوویشن سینٹر زمینی سطح کے اختراع کاروں کو رہنمائی، تکنیکی معاونت اور ان کے اختراعی خیالات کو پائیدار کاروباری منصوبوں میں تبدیل کرنے کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ وکست بھارت کا خواب اسی وقت حقیقت کی شکل اختیار کر سکے گا جب ہر شہری مسائل کے حل کے لیے اختراعی سوچ کے ساتھ کام کرے گا۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ مختلف ادارے اور شہری ایک مشترکہ مقصد کے تحت مل کر کام کر رہے ہیں اور ملک میں اختراع کا فروغ مسلسل مضبوط ہو رہا ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ایسی کوششوں کے ثمرات معاشرے کے وسیع طبقے تک پہنچیں گے۔

 

صدر جمہوریہ نے اس بات کا ذکر کیا کہ بہت سے اختراع کار محدود وسائل، غیر یقینی حالات اور بار بار پیش آنے والے چیلنجز کے باوجود اپنے عزم پر قائم رہے۔ انہوں نے ان کی اس لگن کو سراہا کہ وہ اختراع کے ذریعے افراد، خاندانوں اور معاشروں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے پُرعزم ہیں۔صدرجمہوریہ نے اختراع کاروں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی اختراعات کو مسلسل بہتر بناتے رہیں، تحقیقی اداروں، صنعت اور دیگر اختراع کاروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دیں اور اپنی اختراعات کو زیادہ وسیع سطح تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کریں۔

صدرِجمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں:

********

ش ح۔  م م۔ ش ب ن

U-NO-1029


(रिलीज़ आईडी: 2292430) आगंतुक पटल : 21
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Bengali , Gujarati , Tamil , Telugu , Malayalam