وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے کامن ویلتھ گیمز2026 میں مردوں کے ہائی جمپ مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر سرویش کشارے کو مبارکباد دی
प्रविष्टि तिथि:
28 JUL 2026 2:10PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گلاسگو کامن ویلتھ گیمز 2026 میں مردوں کے ہائی جمپ مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر سرویش کشارے کو مبارکباد دی ہے ۔
وزیر اعظم نے سرویش کشارے کے عزم اور مستقل مزاجی کی ستائش کی اور اس کامیابی کو شاندار قرار دیا ۔
جناب نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان کو ان پر فخر ہے ۔انہوں نے مستقبل میں ان کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا ؛
‘‘ کامن ویلتھ گیمز 2026 میں مردوں کے ہائی جمپ مقابلے میں سرویش کشارے کو شاندار چاندی کا تمغہ حاصل ہوا ہے! ان کا عزم اور مستقل مزاجی قابل ذکر رہی ہے۔ اس شاندار کامیابی پر انہیں مبارکباد ۔ ہندوستان کو ان پر فخر ہے ۔ آئندہ ان کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات ۔ ’’
***
)ش ح۔م ش ع۔اش ق)
730: UN No
(रिलीज़ आईडी: 2290373)
आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
Telugu
,
Kannada
,
Assamese
,
English
,
हिन्दी
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Malayalam