وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے اسکائی روٹ ایرو اسپیس کے پون چندانا اور ناگا بھارت ڈاکا کے ساتھ بات چیت کی

प्रविष्टि तिथि: 27 JUL 2026 10:22PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بتایا کہ اسکائی روٹ ایرو اسپیس کے پون چندانا اور ناگا بھارت ڈاکا کے ساتھ ان کی معنی خیز بات چیت ہوئی ۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ ان کے ساتھ گفتگو میں  دیگر بہت سے دلچسپ موضوعات کے علاوہ وکرم-1 کی کامیابی پرخاص طور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ان کے اب تک کےسفر اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں ان کے خیالات سن کرخوشی ہوئی۔

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ ان کی توانائی، بلند حوصلہ اور مثبت سوچ  ہندوستان کے نجی خلائی شعبے کی متحرک روح کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے اسکائی روٹ کی پوری ٹیم کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نےایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی:

’’اسکائی روٹ ایرو اسپیس کے پون چندانا اور ناگا بھارت ڈاکا کے ساتھ معنی خیز بات چیت ۔

وکرم-1 کی کامیابی فطری طور پر بحث کا ایک بڑا موضوع تھا۔ ہم نے کئی دوسرے دلچسپ موضوعات پر بھی بات کی۔ ان کے اب تک کے سفر اور مستقبل کے لیے ان کے منصوبوں اور وژن کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی۔ ان کی توانائی، عزائم اور مثبت فکرہندوستان کے نجی خلائی شعبے کی متحرک روح کی عکاسی کرتی ہے۔

اسکائی روٹ کی پوری ٹیم کے لیے نیک خواہشات ۔ ‘‘

 

*****

ش ح۔م ح۔ ف ر

U-709

                          


(रिलीज़ आईडी: 2290236) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Manipuri , Bengali , Assamese , Punjabi , Gujarati , Telugu , Kannada , Malayalam