خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار ایوارڈز 2026 کے لیے نامزدگیاں طلب کی گئی  ہیں

درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 جولائی ہے

प्रविष्टि तिथि: 02 JUL 2026 1:10PM by PIB Delhi

خواتین و اطفال کی بہبود کی وزارت نے ایک بار پھر  پردھان منتری راشٹریہ بال پرُسکار(پی ایم آربی پی)2026 کے لیے نامزدگیاں طلب کی ہیں۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 جولائی 2026 ہے۔ تمام نامزدگیاں آن لائن پورٹل [https://awards.gov.in](https://awards.gov.in) کے ذریعے جمع کرائی جائیں۔

یہ اعزاز 5 سے 18 سال کی عمر کے اُن بچوں کی غیر معمولی کامیابیوں کو سراہنے کے لیے دیا جاتا ہے جنہوں نے کھیل، سماجی خدمت، سائنس و ٹیکنالوجی، ماحولیات، فنون و ثقافت کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہو۔ یہ ایوارڈ اُن بچوں کو بھی دیا جاتا ہے جنہوں نے مشکل حالات میں غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کیا ہو۔

کوئی بھی شہری، اسکول، ادارہ یا تنظیم ایسے امیدواروں کو نامزد کر سکتی ہے جو ان کے مطابق اس اعزاز کے مستحق ہوں۔ بچے خود بھی اپنی نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں۔

درخواست دینے کے طریقہ کار کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

  • آخری تاریخ: 31 جولائی 2026
  • طریقہ: صرف آن لائن
  • پورٹل: https://awards.gov.in

 

درخواست دہندگان کو اپنی بنیادی ذاتی معلومات اور ایوارڈ کی قسم درج کرنی ہوگی، اس کے بعد ایک حالیہ تصویر اور معاون دستاویزات اپ لوڈ کرنا ہوں گی۔ انہیں اپنی کامیابی اور اس کے اثرات پر مبنی ایک تحریر (زیادہ سے زیادہ 1000 الفاظ) بھی جمع کرانی ہوگی۔

وزارت نے تمام اسکولوں، یوتھ گروپس، این جی اوز، پنچایتوں اور افراد کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ اس آخری مہینے کو بروئے کار لاتے ہوئے موزوں امیدواروں کی نشاندہی اور معاونت کریں۔ آئیے ہم سب مل کر اس بات کو یقینی بنائیں کہ بھارت کے کم عمر باصلاحیت افراد کو وہ پہچان ملے جس کے وہ مستحق ہیں۔

 

******

 

 

ش ح۔ع ح۔ج ا

U- 9450

 

 


(रिलीज़ आईडी: 2280242) आगंतुक पटल : 17
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Manipuri , Bengali , Bengali-TR , Punjabi , Gujarati , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam