وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے ہند-برطانیہ جامع اقتصادی اور تجارتی معاہدے کو دوطرفہ تعلقات میں تاریخی سنگ میل قرار دیتے ہوئے اس کی ستائش کی

प्रविष्टि तिथि: 17 JUN 2026 10:03PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اس بات پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا کہ ہند-برطانیہ جامع اقتصادی اور تجارتی 15 جولائی 2026 سے نافذ ہو جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ معاہدہ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو نمایاں طور پر فروغ دے گا۔

جناب نریندر مودی نے واضح کیا کہ یہ معاہدہ ہندوستان  کے کسانوں، مزدوروں، ایم ایس ایم ای، اسٹارٹ اپس اور  اختراع کاروں  کے لیے متعدد مواقع فراہم کرے گا اور 'وکست بھارت 2047' کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ وہ اور برطانوی ہم منصب وزیراعظم کیئر اسٹارمر، جو اس وقت جی-7 سربراہی اجلاس کے سلسلے میں ایویان میں موجود ہیں، ہند-برطانیہ اقتصادی تعلقات کو ملنے والی اس شاندار رفتار سے بے حد خوش ہیں۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر پوسٹ میں لکھا؛

"ہند-برطانیہ تعلقات میں  تاریخی سنگ میل۔

یہ جان کر انتہائی مسرت ہوئی کہ ہند-برطانیہ جامع اقتصادی اور تجارتی معاہدہ 15 جولائی 2026 سے نافذ ہو جائے گا۔

یہ معاہدہ ہماری دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو نمایاں طور پر فروغ دے گا۔

یہ ہندوستانی کسانوں، مزدوروں، ایم ایس ایم ای، اسٹارٹ اپس اور اختراع کاروں کے لیے بھی ان گنت مواقع کے دروازے کھولے گا اور 'وکست بھارت 2047' کے وژن  کی تکمیل میں معنی خیز تعاون پیش کرے گا۔

میں اور وزیراعظم اسٹارمر، جو جی-7 سربراہی اجلاس کے لیے ایویان میں موجود ہیں، فطری طور پر اپنے اقتصادی تعلقات کو ملنے والی اس زبردست رفتار پر بہت خوش ہیں۔

Keir_Starmer@"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م ش ع۔ ن م۔

U- 8799


(रिलीज़ आईडी: 2274411) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Assamese , Gujarati , Kannada , Malayalam