وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم کی 22ویں ایشیائی انڈر-20 ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں 19 تمغے جیتنے پر بھارتی کھلاڑیوں کے دستے کو مبارکباد
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 JUN 2026 12:47PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج 22ویں ایشیائی انڈر-20 ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر بھارتی کھلاڑیوں کے دستے کو مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیر اعظم نے اس چیمپئن شپ میں 10 طلائی تمغوں (گولڈ میڈلز) سمیت مجموعی طور پر 19 تمغے جیتنے پر بھارتی دستے کو مبارکباد دی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ کامیابی بھارت کے نوجوان کھلاڑیوں کے پختہ عزم اور ان کی بہترین صلاحیتوں کی عکاس ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کامیابیاں آنے والے سالوں میں مزید کئی نوجوان بھارتیوں کو کھیلوں کے شعبے میں آگے بڑھنے کی ترغیب دیں گی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی ایک تحریر میں وزیر اعظم نے لکھا:
’’22ویں ایشیائی انڈر-20 ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں 10 طلائی تمغوں سمیت 19 تمغے جیتنے پر بھارتی کھلاڑیوں کے دستے کو بہت بہت مبارکباد۔ یہ شاندار کارکردگی بھارت کے نوجوان کھلاڑیوں کے پختہ عزم اور ان کی غیر معمولی صلاحیتوں کو ظاہر کرتی ہے۔ دعا ہے کہ یہ کامیابیاں آنے والے برسوں میں مزید کئی نوجوان بھارتیوں کو کھیلوں کو بطور پیشہ اپنانے کی ترغیب دیں۔‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ م م۔ع ن)
U. No. 7806
(ریلیز آئی ڈی: 2267440)
وزیٹر کاؤنٹر : 10
یہ ریلیز پڑھیں:
Marathi
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam
,
Assamese
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
English
,
हिन्दी
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati