پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مغربی ایشیا کی صورتِ حال کے پیش نظر کلیدی شعبوں کے حوالے سے تازہ اپ ڈیٹ

بکنگ کے مقابلے میں گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی ترسیل معمول پر ہے، کل 53.5 لاکھ سے زیادہ گھریلو ایل پی جی سلنڈر فراہم کیے گئے

 ویب سائٹ (مائی پی این جی ڈی ڈاٹ ان) کے ذریعے 39,000 سے زیادہ پی این جی صارفین نے اپنے ایل پی جی کنکشن سرنڈر کر دیے

اپریل 26 کے مہینے میں (17.04.26 تک) سرکاری تیل کمپنیوں (PSU OMCs) کے ذریعے آٹو ایل پی جی کی اوسط فروخت 305 میٹرک ٹن یومیہ تک پہنچ گئی جب کہ فروری 26 کے دوران یہ اوسط 177 میٹرک ٹن یومیہ تھی

بھارتی پرچم بردار خام تیل کا ٹینکر ’دیش گریما‘ کل 31 بھارتی بحری مسافروں کے ساتھ آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزر گیا، جس کی 22 اپریل 2026 کو ممبئی پہنچنے کی توقع ہے

ایرانی سفیر کو طلب کیا گیا، بھارت نے آبنائے ہرمز میں بھارتی پرچم والے جہازوں پر فائرنگ کے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا

کھلی فضائی حدود والے ممالک سے پروازیں جاری ہیں، 28 فروری سے اب تک خطے سے تقریباً 10.97 لاکھ مسافر بھارت آ چکے ہیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 APR 2026 5:35PM by PIB Delhi

مغربی ایشیا میں بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاسی صورتِ حال کے پیش نظر، بھارت سرکار مربوط جوابی اقدامات کے ذریعے کلیدی شعبوں میں تیاری اور تسلسل کو یقینی بنانے میں سرگرمی سے مصروف ہے۔ ذیل میں توانائی کی فراہمی، سمندری کارروائیوں اور خطے میں بھارتی شہریوں کے لیے امداد کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا خاکہ پیش کیا گیا ہے:

 

توانائی کی فراہمی اور ایندھن کی دستیابی

  • پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت آبنائے ہرمز کے گرد جاری صورتِ حال کے تناظر میں ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی کی بلاتعطل دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ وزارت کے مطابق:

 

عوامی ایڈوائزری اور شہریوں کی بیداری

  • شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی گھبراہٹ میں خریداری سے گریز کریں کیوں کہ حکومت پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
  • افواہوں سے بچیں اور درست معلومات کے لیے سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔
  • ایل پی جی صارفین سے درخواست ہے کہ وہ ڈیجیٹل بکنگ پلیٹ فارم استعمال کریں اور ڈسٹری بیوٹرز کے پاس جانے سے گریز کریں۔
  • شہریوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ متبادل ایندھن جیسے پی این جی اور الیکٹرک یا انڈکشن کک ٹاپس کا استعمال کریں۔
  • تمام شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ موجودہ صورتِ حال کے دوران اپنے روزمرہ استعمال میں توانائی بچانے کے لیے ضروری کوششیں کریں۔

 

حکومتی تیاریاں اور سپلائی کے انتظام کے اقدامات

  • موجودہ جغرافیائی سیاسی صورتِ حال کے باوجود، حکومت نے اسے یقینی بنایا ہے کہ گھریلو ایل پی جی، گھریلو پی این جی اور سی این جی (ٹرانسپورٹ) کی 100% فراہمی کی جا رہی ہے۔
  • تجارتی ایل پی جی کے لیے اسپتالوں، تعلیمی اداروں کو ترجیح دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ فارما، اسٹیل، آٹوموبائل، بیج، زراعت وغیرہ کو بھی ترجیح دی گئی ہے۔ مزید برآں 2 اور 3 مارچ 2026 کی اوسط یومیہ فراہمی کی بنیاد پر تارکین وطن مزدوروں کو 5 کلوگرام ایف ٹی ایل کی فراہمی بھی دگنی کر دی گئی ہے۔
  • حکومت نے رسد اور طلب دونوں اطراف میں عقلی اقدامات پر عمل درآمد کیا ہے، بشمول ریفائنری کی پیداوار میں اضافہ، شہری علاقوں میں بکنگ کا وقفہ 21 سے بڑھا کر 25 دن اور دیہی علاقوں میں 45 دن تک کرنا اور سپلائی کے لیے شعبوں کو ترجیح دینا۔
  • ایل پی جی کی طلب پر دباؤ کو کم کرنے کے لیے مٹی کے تیل اور کوئلے جیسے متبادل ایندھن فراہم کیے گئے ہیں۔
  • کوئلے کی وزارت نے کول انڈیا اور سنگرینی کولیریز کو ہدایت کی ہے کہ وہ چھوٹے اور درمیانے صارفین میں تقسیم کے لیے ریاستوں کو اضافی کوئلہ الاٹ کریں۔
  • ریاستوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ گھریلو اور تجارتی صارفین کے لیے پی این جی کے نئے کنکشن کی سہولت فراہم کریں۔

 

ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مربوط کوششیں اور ادارہ جاتی طریقہ کار

  • ریاستی حکومتوں کو لازمی اشیا ایکٹ 1955 اور ایل پی جی کنٹرول آرڈر 2000 کے تحت سپلائی کی نگرانی کرنے اور ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کے خلاف کارروائی کرنے کا اختیار حاصل ہے۔
  • ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کو پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی سمیت ضروری اشیا کی سپلائی کی صورتِ حال کی نگرانی اور اسے ریگولیٹ کرنے میں بنیادی کردار ادا کرنا ہے۔ بھارت سرکار نے تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو متعدد خطوط اور وی سیز کے ذریعے اس کا اعادہ کیا ہے۔
  • بھارت سرکار نے 27.03.2026 اور 02.04.2026 کے خطوط کے ذریعے ایندھن کی مناسب دستیابی کے حوالے سے شہریوں کو یقین دلانے کے لیے فعال عوامی رابطے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ باقاعدہ جائزہ اجلاس منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اس تناظر میں 02.04.2026 کو (سیکرٹری، پٹرولیم و قدرتی گیس کی صدارت میں) اور 06.04.2026 کو (سیکرٹری، پٹرولیم و قدرتی گیس کے ساتھ سیکرٹری اطلاعات و نشریات اور امور صارفین کی صدارت میں) اجلاس منعقد کیے گئے، جن میں درج ذیل باتوں پر زور دیا گیا:
  • روزانہ کی پریس بریفنگ اور باقاعدہ عوامی ایڈوائزری جاری کرنا۔
  • سوشل میڈیا پر جعلی خبروں / غلط معلومات کی فعال نگرانی کرنا اور ان کا تدارک کرنا۔
  • ضلعی انتظامیہ کی طرف سے روزانہ نافذ کرنے والی مہمات مہمیز کرنا اور او ایم سیز کے تعاون سے چھاپے اور معائنہ جاری رکھنا۔
  • اپنی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کمرشل ایل پی جی کی تخصیص کے احکامات جاری کرنا۔
  • ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو الاٹ کیے گئے اضافی ایس کے او کے لیے ایس کے او الاٹمنٹ کے احکامات جاری کرنا۔
  • پی این جی کو اپنانے اور متبادل ایندھن کو فروغ دینا۔
  • ایل پی جی کی فراہمی کو ترجیح دینا، خاص طور پر گھریلو ضروریات کے لیے، اور سپلائی کے استحکام کو یقینی بنانے کے لیے 5 کلوگرام کے ایف ٹی ایل سلنڈروں کی ٹارگٹڈ تقسیم کو اپنانا۔
  • تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کو روکنے کے لیے کنٹرول روم اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹیاں قائم کی ہیں۔
  • بہت سی ریاستیں/مرکز کے زیر انتظام علاقے پریس بریفنگ جاری/کر رہے ہیں۔

 

نفاذ اور نگرانی کے اقدامات

  • ایل پی جی کی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کو روکنے کے لیے ملک بھر میں نفاذ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ 18.04.2026 کو ملک بھر میں 2400 سے زیادہ چھاپے مارے گئے۔
  • سرکاری تیل کمپنیوں نے اچانک معائنہ کو مضبوط کیا ہے اور کل تک 264 ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز پر جرمانے عائد کیے ہیں اور 67 ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کو معطل کر دیا ہے۔

 

ایل پی جی کی فراہمی

گھریلو ایل پی جی سپلائی کی صورتِ حال:

  • ایل پی جی کی فراہمی موجودہ جغرافیائی سیاسی صورتِ حال سے مسلسل متاثر ہو رہی ہے۔
  • گھریلو صارفین کو ایل پی جی کی فراہمی کو ترجیح دی گئی ہے۔
  • ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرشپس پر اسٹاک ختم ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
  • پوری صنعت میں آن لائن ایل پی جی بکنگ کل تقریباً 98 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔
  • غیر قانونی منتقلی کو روکنے کے لیے ڈیلیوری توثیق کوڈ (DAC) پر مبنی ترسیل 93 فیصد سے زیادہ ہو گئی ہے۔ ڈی اے سی صارف کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر موصول ہوتا ہے۔
  • بکنگ کے مقابلے میں گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی ترسیل معمول کے مطابق ہے۔
  • 18.04.26 کو 53.5 لاکھ سے زیادہ گھریلو ایل پی جی سلنڈر فراہم کیے گئے۔

 

کمرشل ایل پی جی کی فراہمی اور تخصیص کے اقدامات:

  • کل کمرشل ایل پی جی الاٹمنٹ کو بحران سے پہلے کی سطح کے تقریباً 70% تک توسیع دے دی گئی ہے، جس میں 10% اصلاحات سے منسلک تخصیص بھی شامل ہے۔
  • بھارت سرکار نے 06.04.2026 کے خط کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ تارکین وطن مزدوروں کو فراہم کیے جانے والے 5 کلوگرام ایف ٹی ایل سلنڈروں کی روزانہ کی مقدار 2-3 مارچ 2026 کے دوران کی جانے والی اوسط روزانہ فراہمی کی بنیاد پر دگنی کی جا رہی ہے جو 21.03.2026 کے خط میں بتائی گئی 20% کی حد سے زیادہ ہے۔ یہ 5 کلوگرام کے ایف ٹی ایل سلنڈر ریاستی حکومت کی صوابدید پر ہوں گے کہ وہ انھیں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (OMCs) کی مدد سے اپنی ریاست میں صرف تارکین وطن مزدوروں کو فراہم کرے۔
  • 3 اپریل 2026 سے اب تک سرکاری تیل کمپنیوں نے 5 کلوگرام کے ایف ٹی ایل سلنڈروں کے لیے 6700 سے زیادہ آگاہی کیمپوں کا انعقاد کیا ہے، جن میں 96,000 سے زیادہ 5 کلوگرام ایف ٹی ایل سلنڈر بھی فروخت کیے گئے۔ کل 230 سے زیادہ کیمپوں کے ذریعے 5233 – 5 کلوگرام ایف ٹی ایل فروخت کیے گئے۔
  • حال ہی میں 18 اپریل 2026 کو ایم آئی ڈی سی، رابالے (تھانے) میں بی پی سی ایل کی طرف سے منعقد کیے گئے ایک 5 کلوگرام ایف ٹی ایل آگاہی کیمپ میں اچھا رسپانس دیکھا گیا اور کیمپ میں 300 سے زیادہ 5 کلوگرام کے ایف ٹی ایل سلنڈر فروخت ہوئے۔
  • 23 مارچ 2026 سے اب تک 18.33 لاکھ سے زیادہ 5 کلوگرام کے ایف ٹی ایل سلنڈر فروخت ہو چکے ہیں۔
  • آئی او سی ایل، ایچ پی سی ایل اور بی پی سی ایل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کی ایک تین رکنی کمیٹی ریاستی حکام اور صنعتی اداروں کے ساتھ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کمرشل ایل پی جی کی تقسیم کی منصوبہ بندی کے لیے رابطے میں ہے۔
  • 18.04.2026 کو 9192 میٹرک ٹن کمرشل ایل پی جی (4.83 لاکھ سے زیادہ - 19 کلوگرام سلنڈروں کے برابر) فروخت ہوئی۔
  • 14 مارچ 2026 سے اب تک کل 1,67,775 میٹرک ٹن (88.3 لاکھ سے زیادہ 19 کلوگرام ایل پی جی سلنڈروں کے برابر) کمرشل ایل پی جی فروخت ہو چکی ہے۔ اس میں 9600 میٹرک ٹن سے زیادہ آٹو ایل پی جی شامل ہے۔
  • اپریل 26 کے مہینے (17.04.26 تک) میں سرکاری تیل کمپنیوں کی طرف سے آٹو ایل پی جی کی اوسط فروخت تقریباً 305 میٹرک ٹن یومیہ تک پہنچ گئی ہے جب کہ فروری 26 کے دوران یہ اوسط 177 میٹرک ٹن یومیہ تھی۔
  • دیکھا گیا کہ آٹو ایل پی جی کی فروخت پرائیویٹ کمپنیوں سے سرکاری تیل کمپنیوں کی طرف منتقل ہو گئی ہے۔ بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے سرکاری تیل کمپنیوں کی طرف سے آٹو ایل پی جی کی فروخت میں 72% کا اضافہ ہوا ہے۔ اہم اضافہ کرناٹک، تمل ناڈو، تلنگانہ، راجستھان، مغربی بنگال وغیرہ جیسی ریاستوں میں دیکھا گیا ہے۔

 

قدرتی گیس کی فراہمی اور پی این جی کے توسیعی اقدامات

  • صارفین کو ڈی-پی این جی اور سی این جی-ٹرانسپورٹ کے لیے 100% فراہمی کے ساتھ ترجیح دی گئی ہے۔
  • کھاد کے پلانٹس کے لیے مجموعی گیس الاٹمنٹ کو ان کی چھ ماہ کی اوسط کھپت کے تقریباً 95% تک توسیع دے دی گئی ہے۔

 

  • مزید برآں، دیگر صنعتی اور تجارتی شعبوں، بشمول سی جی ڈی نیٹ ورکس کے ذریعے فراہمی کو 80% تک توسیع دے دی گئی ہے۔
  • سی جی ڈی اداروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے تمام جی اے میں تجارتی اداروں جیسے کہ ہوٹلوں، ریستوراں اور کینٹینوں کے لیے پی این جی کنکشنز کو ترجیح دیں تاکہ کمرشل ایل پی جی کی دستیابی سے متعلق خدشات کو دور کیا جا سکے۔
  • آئی جی ایل، ایم جی ایل، گیل گیس اور بی پی سی ایل سمیت سی جی ڈی کمپنیاں گھریلو اور تجارتی پی این جی کنکشنز کے لیے مراعات پیش کر رہی ہیں۔
  • ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مرکزی وزارتوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ سی جی ڈی نیٹ ورکس کی توسیع کے لیے ضروری منظوریوں کو تیز کریں۔
  • بھارت سرکار نے 18.03.2026 کے خط کے ذریعے تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ریاستوں کے لیے کمرشل ایل پی جی کی اضافی 10% تخصیص کی پیشکش کی ہے بشرطیکہ وہ ایل پی جی سے پی این جی میں طویل مدتی منتقلی میں مدد کر سکیں۔
  • 22 ریاستیں/مرکز کے زیر انتظام علاقے پی این جی توسیع اصلاحات سے منسلک اضافی کمرشل ایل پی جی تخصیص حاصل کر رہے ہیں۔
  • وزارت روڈ ٹرانسپورٹ و ہائی ویز نے 24.03.26 کے خط کے ذریعے سی جی ڈی انفراسٹرکچر سے متعلق درخواستوں پر ترجیحی بنیادوں پر کارروائی کرنے کے لیے 3 ماہ کے لیے خصوصی اقدام کے طور پر ’سی جی ڈی انفراسٹرکچر کے لیے تیز رفتار منظوری کے فریم ورک کو کم ٹائم لائنز کے ساتھ‘ اپنایا ہے۔
  • بھارت سرکار نے 24.03.2026 کے گزٹ کے ذریعے لازمی اشیا ایکٹ 1955 کے تحت قدرتی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی تقسیم (پائپ لائنوں اور دیگر سہولیات بچھانے، تعمیر، آپریشن اور توسیع کے ذریعے) آرڈر 2026 کو مطلع کیا ہے۔ یہ آرڈر ملک بھر میں پائپ لائنیں بچھانے اور وسیع کرنے کے لیے ایک ہموار اور وقت کا پابند فریم ورک فراہم کرتا ہے، منظوریوں اور زمین تک رسائی میں تاخیر کو دور کرتا ہے اور رہائشی علاقوں سمیت قدرتی گیس کے بنیادی ڈھانچے کی تیز رفتار ترقی کو قابل بناتا ہے۔ توقع کی جاتی ہے کہ اس سے پی این جی نیٹ ورک کی نمو میں تیزی آئے گی، آخری میل تک رابطہ بڑھے گا اور صاف ستھرے ایندھن کی طرف منتقلی میں مدد ملے گی، اس طرح توانائی کے تحفظ کو تقویت ملے گی اور بھارت کی گیس پر مبنی معیشت کو آگے بڑھایا جائے گا۔
  • پی این جی آر بی نے سی جی ڈی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈی-پی این جی کنکشنز میں تیزی لائیں۔ نیز پی این جی کی توسیع میں رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے نیشنل پی این جی ڈرائیو 2.0 کی مدت کو 30.06.2026 تک توسیع دے دی گئی ہے۔
  • ایک صاف ستھرے، زیادہ محفوظ اور خود کفیل توانائی کے مستقبل کی حوصلہ افزائی کے لیے بھارت سرکار نے ایک ماڈل ڈرافٹ ریاستی سی بی جی پالیسی تیار کی ہے۔ ماڈل پالیسی کا مقصد ایک جامع اور لچکدار رہنما فریم ورک کے طور پر کام کرنا ہے تاکہ ریاستوں کو سی بی جی کی ترقی کے لیے اپنا سرمایہ کار دوست اور نفاذ پر مبنی ایکو سسٹم بنانے کے قابل بنایا جا سکے۔ وہ ریاستیں جو اس کا انتخاب کریں گی، انھیں تجارتی ایل پی جی کی اضافی تخصیص کی اگلی قسط کے لیے ترجیح دی جائے گی۔
  • وزارت ماحولیات، جنگلات و موسمیاتی تبدیلی نے 07.04.2026 کے حکم کے ذریعے سی پی سی بی کو ہدایت کی ہے کہ وہ 15 دن کے اندر سی جی ڈی نیٹ ورک/انفراسٹرکچر کے قیام یا کام کرنے کی رضامندی کے لیے ایس پی سی بی/پی سی کو ضروری ہدایات جاری کرے۔
  • سی پی سی بی کی ہدایات کے مطابق کچھ تیل اور گیس ٹرانسپورٹیشن پائپ لائنوں کو ’’گرین‘‘ کیٹیگری میں کلاسیفائی کیا گیا ہے۔
  • وزارت ماحولیات، جنگلات و موسمیاتی تبدیلی نے پہلے ہی ’’آٹوموبائل سروسنگ ریپیئرنگ اور پینٹنگ کے بغیر ایندھن کی فراہمی کے یونٹس‘‘ کو ’’وائٹ‘‘ کیٹیگری کے طور پر درجہ بند کیا ہے اور انھیں متعلقہ ایکٹ کے تحت قیام یا کام کرنے کی رضامندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
  • مارچ 2026 سے اب تک 4.85 لاکھ سے زیادہ پی این جی کنکشنز کو گیس فراہم کی جا چکی ہے۔ مزید برآں 5.43 لاکھ سے زیادہ صارفین نے نئے کنکشن کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے۔
  • 18.04.2026 تک 39,000 سے زیادہ پی این جی صارفین MYPNGD۔in ویب سائٹ کے ذریعے اپنے ایل پی جی کنکشن سرنڈر کر چکے ہیں۔

 

خام تیل کی صورتِ حال اور ریفائنری آپریشنز

  • تمام ریفائنریاں خام تیل کی مناسب انوینٹری کے ساتھ اعلیٰ صلاحیت پر کام کر رہی ہیں، جب کہ پٹرول اور ڈیزل کا کافی ذخیرہ برقرار رکھا جا رہا ہے۔
  • گھریلو کھپت کو سہارا دینے کے لیے ریفائنریوں سے گھریلو ایل پی جی کی پیداوار میں اضافہ کیا گیا ہے۔
  • مقامی مارکیٹ کے لیے پیٹرو کیمیکل فیڈ اسٹاک کی فراہمی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ایک بین الوزارتی جوائنٹ ورکنگ گروپ (JWG) قائم کیا گیا ہے۔ اس کے بعد، بھارت سرکار نے 01.04.2026 کے حکم کے ذریعے پیٹرو کیمیکل کمپلیکس سمیت آئل ریفائنری کمپنیوں کو اجازت دی ہے کہ وہ سنٹر فار ہائی ٹیکنالوجی (CHT) کی طرف سے طے شدہ اہم شعبوں کے لیے C3 اور C4 اسٹریمز کی کچھ کم از کم مقدار دستیاب کریں۔
  • فارماسیوٹیکلز کے محکمے، کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز کے محکمے (DCPC)، صنعت و داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے (DPIIT) کی طرف سے موصول ہونے والی درخواستوں کی بنیاد پر فارما اور کیمیکل سیکٹر کی کمپنیوں کے لیے ایل پی جی پول سے 1000 میٹرک ٹن یومیہ کی فراہمی کی گئی ہے۔
  • 9 اپریل 2026 سے اب تک تقریباً 3700 میٹرک ٹن پروپلین فروخت ہو چکی ہے۔

 

ریٹیل ایندھن کی دستیابی اور قیمتوں کے حوالے سے اقدامات

  • ملک بھر میں ریٹیل آؤٹ لیٹس معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔
  • مشرق وسطیٰ کے بحران کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، تاہم، صارفین کے تحفظ کے لیے بھارت سرکار نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں 10 روپے فی لیٹر کی کمی کی ہے۔
  • بھارت سرکار نے 11.04.2026 کے گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے مقامی مارکیٹ میں ان مصنوعات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ڈیزل پر ایکسپورٹ لیوی کو بڑھا کر 55.50 روپے فی لیٹر اور اے ٹی ایف پر 42 روپے فی لیٹر کر دیا ہے۔
  • پٹرول اور ڈیزل کی باقاعدہ ریٹیل قیمتیں برقرار ہیں اور سرکاری تیل کمپنیوں کے ریٹیل آؤٹ لیٹس پر قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔

 

مٹی کے تیل کی دستیابی اور تقسیم کے اقدامات

  • ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو باقاعدہ تخصیص کے علاوہ 48,000 کلو لیٹر مٹی کے تیل کی اضافی تخصیص فراہم کی گئی ہے۔
  • 18 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ایس کے او الاٹمنٹ آرڈر جاری کیے ہیں، جب کہ ہماچل پردیش اور لداخ نے کوئی ضرورت نہ ہونے کا اشارہ دیا ہے۔

 

سمندری تحفظ اور جہاز رانی کے آپریشنز

  • بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت سمندری مسافروں کی بہبود اور بلا تعطل سمندری کارروائیوں کو یقینی بنانے کے لیے وزارت خارجہ، بھارتی مشنز اور سمندری اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ ہم آہنگی جاری رکھے ہوئے ہے۔ وزارت نے بتایا کہ:
  • بھارتی پرچم بردار خام تیل کا ٹینکر ’دیش گریما‘ 18 اپریل 2026 کو بحفاظت آبنائے ہرمز عبور کر گیا۔ جہاز، جس پر 31 بھارتی بحری مسافر سوار ہیں، 22 اپریل 2026 کو ممبئی پہنچنے کی امید ہے۔
  • گذشتہ 24 گھنٹوں میں، دو بھارتی بحری جہازوں، وی ایل سی ’سمنار ہراد‘ اور بلک کیریئر ’جگ ارنو‘ نے آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے فائرنگ کے ایک واقعے کی اطلاع دی، جس کے بعد وہ خلیج فارس میں واپس آ گئے۔ عملے کے کسی فرد کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
  • نئی دہلی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کو کل وزارت خارجہ نے خارجہ سیکرٹری کے ساتھ ملاقات کے لیے طلب کیا تھا۔ ملاقات کے دوران خارجہ سیکرٹری نے آبنائے ہرمز میں دو بھارتی پرچم والے بحری جہازوں پر فائرنگ کے واقعے پر بھارت کی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انھوں نے اس اہمیت کو نوٹ کیا جو بھارت تجارتی جہاز رانی اور بحری مسافروں کی حفاظت سے منسلک کرتا ہے۔
  • تجارتی بحری جہازوں پر فائرنگ کے اس سنگین واقعے پر اپنی تشویش کا اعادہ کرتے ہوئے خارجہ سیکرٹری نے سفیر پر زور دیا کہ وہ بھارت کے خیالات کو ایران کے حکام تک پہنچائیں اور آبنائے میں بھارت جانے والے جہازوں کو سہولت فراہم کرنے کا عمل جلد از جلد دوبارہ شروع کریں۔
  • تمام بھارتی بحری مسافر محفوظ ہیں۔ وزارت خارجہ اور متعلقہ اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ کوآرڈینیشن میں صورتِ حال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔
  • ڈی جی شپنگ کنٹرول روم اپ ڈیٹ: کنٹرول روم نے ایکٹیویشن کے بعد سے 6,893 کالز اور 14,470 سے زیادہ ای میلز ہینڈل کی ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 66 کالز اور 204 ای میلز موصول ہوئی ہیں۔
  • وزارت نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف شپنگ (ڈی جی شپنگ) کے ذریعے اب تک 2,538 سے زیادہ بھارتی بحری مسافروں کی بحفاظت واپسی میں سہولت فراہم کی ہے جن میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خلیجی خطے کے مختلف مقامات سے آنے والے 51 افراد بھی شامل ہیں۔
  • بھارت بھر میں بندرگاہوں کے آپریشن معمول پر ہیں، جہاں ہجوم کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 

خطے میں بھارتی شہریوں کی حفاظت

  • وزارت خارجہ خلیج اور مغربی ایشیا کے خطے میں پیش رفت کی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے، جس میں خطے میں بھارتی کمیونٹی کی حفاظت، سلامتی اور بہبود کو یقینی بنانے پر بھرپور توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ یہ بتایا گیا کہ:
  • وزارت خارجہ معلومات کے تبادلے اور کوششوں کی بہتر صف بندی کے لیے ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہے۔
  • بھارتی مشنز اور پوسٹس 24 گھنٹے ہیلپ لائنز چلا رہے ہیں اور بھارتی شہریوں کی فعال طور پر مدد کر رہے ہیں۔ وہ مقامی حکومتوں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہیں۔
  • باقاعدگی سے اپ ڈیٹ شدہ ایڈوائزریاں جاری کی جا رہی ہیں جن میں مقامی حکومت کے رہنما خطوط، پرواز اور سفر کے حالات اور قونصلر خدمات اور ہماری کمیونٹی کی مدد کے لیے کیے جانے والے مختلف فلاحی اقدامات کی معلومات شامل ہیں۔
  • بھارتی مشنز بھارتی کمیونٹی کے ساتھ سرگرمی سے مصروف ہیں جن میں خطے میں مختلف انجمنیں، تنظیمیں، پیشہ ور گروپ، بھارتی کمپنیاں اور دیگر اسٹیک ہولڈروں شامل ہیں۔
  • ہمارے مشن خطے میں بحری جہازوں پر موجود بھارتی عملے کے ارکان کو ہر طرح کی مدد فراہم کر رہے ہیں جس میں مقامی حکام اور ایجنسیوں کے ساتھ ہم آہنگی، قونصلر امداد فراہم کرنا اور بھارت واپسی کی درخواستوں میں مدد کرنا شامل ہے۔
  • ان ممالک سے پروازیں جاری ہیں جہاں فضائی حدود کھلی ہے۔ 28 فروری سے اب تک خطے سے تقریباً 10,97,000 مسافر بھارت کا سفر کر چکے ہیں۔
  • متحدہ عرب امارات میں ایئرلائنز آپریشنل اور حفاظتی امور کی بنیاد پر متحدہ عرب امارات اور بھارت کے درمیان محدود نان شیڈول تجارتی پروازیں چلا رہی ہیں، جن میں آج متحدہ عرب امارات اور بھارت کے درمیان تقریباً 110 پروازیں متوقع ہیں۔
  • سعودی عرب اور عمان کے مختلف ہوائی اڈوں سے بھارت کی منازل کے لیے پروازیں جاری ہیں۔
  • قطر کی فضائی حدود جزوی طور پر کھلی ہونے کے باعث آج قطر ایئرویز کی بھارت کے لیے 10 سے 11 پروازیں متوقع ہیں۔
  • کویت کی فضائی حدود بند ہے۔ کویت کی جزیرا ایئرویز اور کویت ایئرویز سعودی عرب کے دمام ہوائی اڈے سے بھارت کے لیے نان شیڈول تجارتی پروازیں چلا رہی ہیں۔
  • بحرین کی فضائی حدود کھلی ہے۔ بحرین کی گلف ایئر بحرین سے بھارت کے لیے محدود پروازوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے اور اس وقت سعودی عرب کے دمام ہوائی اڈے سے بھارت کے مختلف مقامات کے لیے نان شیڈول تجارتی پروازیں چلا رہی ہے۔
  • عراق کی فضائی حدود کھلی ہے جس میں خطے کے مقامات کے لیے محدود پروازیں ہیں، جنھیں بھارت کے آگے کے سفر کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
  • ایرانی فضائی حدود کارگو اور چارٹرڈ پروازوں کے لیے جزوی طور پر کھلی ہے۔ تہران میں بھارتی سفارت خانے نے اب تک 2,378 بھارتی شہریوں کی ایران سے آرمینیا اور آذربائیجان کے لیے نقل و حرکت میں سہولت فراہم کی ہے، جس میں 1,046 بھارتی طلبہ اور 657 بھارتی ماہی گیر شامل ہیں۔
  • اسرائیل کی فضائی حدود کھلی ہے اور خطے کے مقامات کے لیے محدود پروازوں کا آغاز ہو گیا ہے، جنھیں بھارت کے آگے کے سفر کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اردن اور مصر کے راستے بھارتی شہریوں کے بھارت کے سفر کی سہولت جاری ہے۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 6043

 

 


(ریلیز آئی ڈی: 2253562) وزیٹر کاؤنٹر : 11