وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے آندھرا پردیش کے ضلع کرنول میں پیش آنے والے بھگدڑ کےحادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا


وزیراعظم کی طرف سے مالی امداد کا اعلان

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 APR 2026 9:50AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آندھرا پردیش کے ضلع کرنول میں پیش آنے والے بھگدڑ کے حادثے پر گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے اس بھگدڑ میں اپنے پیاروں سے محروم ہونے والے لوگوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

وزیراعظم نے اعلان کیا کہ وزیراعظم قومی امدادی فنڈ )(پی ایم این آر ایف) سے ہر مہلوکہ کے قریبی لواحقین کو 2 لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی۔ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

وزیرِ اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں کہا:

’’آندھرا پردیش کے ضلع کرنول میں پیش آنے والا حادثہ نہایت دردناک ہے۔ میں اس بھگدڑ میں اپنے پیاروں سے محروم ہونے والے لوگوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتا ہوں۔

پی ایم این آر ایف سے ہر مہلوکہ کے قریبی لواحقین کو 2 لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی۔ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے: پی ایم @narendramodi‘‘

***

ش ح۔ م ش  ع۔ م الف

U. No- 5883


(ریلیز آئی ڈی: 2252444) وزیٹر کاؤنٹر : 23