وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے ہنگری میں انتخابی جیت پر جناب پیٹر میگیار  کو مبارکباد پیش کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 APR 2026 11:40AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج جناب پیٹر میگیار اور ٹیسزا پارٹی کو انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان اور ہنگری گہری دوستی، مشترکہ اقدار اور دیرینہ باہمی احترام کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور دونوں خطوں کے عوام کی مشترکہ خوشحالی اور بہبود کے لیے اہم ' ہندوستان-یورپی یونین اسٹریٹجک شراکت داری' کو آگے بڑھانے کے لیے جناب میگیار کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر لکھا:

"جناب پیٹر میگیار اور ٹیسزا پارٹی کو انتخابات میں شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد۔ ہندوستان اور ہنگری گہری دوستی، مشترکہ اقدار اور دیرینہ باہمی احترام کے رشتے سے جڑے ہوئے ہیں۔ میں آپ کے ساتھ مل کر اپنے دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور اپنے عوام کی مشترکہ خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے اہم 'ہندوستان-یورپی یونین اسٹریٹجک شراکت داری  کو آگے بڑھانے کا منتظر ہوں۔

@magyarpeterMP"

***

 

ش ح۔ م ش۔ن م۔

U- 5766 


(ریلیز آئی ڈی: 2251448) وزیٹر کاؤنٹر : 19