وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے گجرات کے ضلع سریندر نگر میں پیش آئے افسوسناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر  تعزیت کا اظہار کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 APR 2026 11:32AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے ضلع سریندر نگر میں پیش آئے افسوسناک حادثے پر گہرے رنج و  غم کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے ان خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا جنہوں نے اس المناک واقعے میں اپنے عزیزوں کو کھو دیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ وہ تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے متمنی ہیں۔

وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر لکھا:

"گجرات کے ضلع سریندر نگر میں پیش آیا حادثہ انتہائی تکلیف دہ ہے۔ ان لوگوں کے لیے دلی تعزیت جنہوں نے اپنے عزیزوں کو کھو دیا ہے۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کا متمنی ہوں۔"

***

ش ح۔ م ش۔ن م۔

U- 5765 


(ریلیز آئی ڈی: 2251439) وزیٹر کاؤنٹر : 14