ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی
کابینہ نے اروناچل پردیش کےکاملے، کرا دادی اور کورونگ کومےاضلاع میں 1720 میگاواٹ کے ’کملا ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ‘ کی تعمیر کے لیے 26,069.50 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجویز کو منظوری دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
08 APR 2026 4:26PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے اروناچل پردیش کے کاملے، کرا دادی اور کورونگ کومے اضلاع میں کملا ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ (ایچ ای پی) کی تعمیر کے لیے 26,069.50 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو منظوری دی ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل کی تخمینہ مدت 96 ماہ (8 سال) مقرر کی گئی ہے۔
1720 میگاواٹ (8 x 210میگاواٹ اور40 x 1میگاواٹ) کی نصب شدہ صلاحیت والے اس پروجیکٹ سے 6870 ایم یو توانائی پیدا ہونے کی امید ہے ۔ پروجیکٹ سے پیدا ہونے والی بجلی ریاست اروناچل پردیش میں بجلی کی فراہمی کی حالت کو بہتر بنائے گی ، بڑے پیمانے کی طلب کے انتظام میں مدد کرے گی ، قومی گرڈ کے توازن میں حصہ ڈالے گی اور برہم پتر وادی میں سیلاب کی شدت کو کم کرنے میں بھی فائدے مند ثابت ہوگی۔ کملا ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے علاوہ اروناچل پردیش میں این ایچ پی سی لمیٹڈ کے زیرانتظام دیگر پن بجلی کے منصوبے بھی زیرغور ہیں، جن میں سوبن سری لوئر (2000 میگاواٹ) اور دیبانگ ملٹی پرپز (2880 میگاواٹ) زیرتعمیر ہیں، جبکہ ایٹالین (3097 میگاواٹ) کی ترقی کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔
کملا ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ (ایچ ای پی) کو این ایچ پی سی (این ایچ پی سی) لمیٹڈ اور حکومت اروناچل پردیش کے درمیان ایک جوائنٹ وینچر کمپنی کے ذریعے نافذ کیا جائے گا۔ حکومت ہند سیلاب کی روک تھام کے جزو کے لیے 4743.98 کروڑ روپے اور بنیادی ڈھانچے کی سہولیات مثلاً سڑکوں، پلوں کی تعمیر اور اس سے منسلک ٹرانسمیشن سسٹم کے لیے 1340 کروڑ روپے کی بجٹی امداد فراہم کرے گی۔ اس کے علاوہ ریاست کے حصص (ایکوئٹی شیئر) کے لیے 750 کروڑ روپے کی مرکزی مالی امداد بھی فراہم کرائی جائے گی۔
ریاست کو منصوبے سے پیدا ہونے والی بجلی کا 12 فیصد حصہ مفت ملے گا، جبکہ مزید 1 فیصد بجلی ’لوکل ایریا ڈیولپمنٹ فنڈ(اے ایل ڈی ایف) کے لیے مختص ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی اس منصوبے سے خطے میں بنیادی ڈھانچے کی بڑے پیمانے پر ترقی اور سماجی و اقتصادی فوائد حاصل ہوں گے۔
ان منصوبوں سے اروناچل پردیش کے اضلاع کاملے، کرا دادی اور کورونگ کومے میں بنیادی ڈھانچے میں نمایاں بہتری آئے گی، جس میں پروجیکٹ کے لیے تقریباً 196 کلومیٹر لمبی سڑکوں اور پلوں کی تعمیر شامل ہے، جو زیادہ تر مقامی استعمال کے لیے دستیاب ہوں گے۔ ان اضلاع کو ہسپتالوں، اسکولوں اور بازاروں جیسے ضروری انفراسٹرکچر کی تعمیر سے بھی فائدہ پہنچے گا، جس کے لیے پروجیکٹ کے مخصوص فنڈز سے 8 کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ مقامی آبادی معاوضوں، ملازمتوں اور کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کی سرگرمیوں سے بھی مستفید ہوگی۔
کملا ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ(ایچ ای پی) کے علاوہ اروناچل پردیش اور آسام میں این ایچ پی سی لمیٹڈ کے ذریعے تین بڑے پن بجلی منصوبے— سوبن سری لوئر (2000 میگاواٹ)، دیبانگ ملٹی پرپز (2880 میگاواٹ)، اور ایٹالین (3097 میگاواٹ) تیار کیے جا رہے ہیں۔ سوبن سری لوئر ایچ ای پی (2000 میگاواٹ) کا کام آخری مراحل میں ہے، جس میں سے 750 میگاواٹ کی پیداواری صلاحیت کو پہلے ہی شروع کیا جا چکا ہے اور بقیہ صلاحیت دسمبر 2026 تک فعال ہونے کی توقع ہے۔ یہ تمام منصوبوں سے متعلقہ ریاستوں کو 12 فیصد مفت بجلی ملے گی اور پروجیکٹ کی آمدنی کے 1 فیصد
کے برابر ’لوکل ایریا ڈیولپمنٹ فنڈ‘ کے ذریعے مقامی ترقی میں معاون ثابت ہوں گے۔
******
UR-5570
(ش ح۔ م ع ن ۔ص ج)
(ریلیز آئی ڈی: 2250161)
وزیٹر کاؤنٹر : 12
یہ ریلیز پڑھیں:
Malayalam
,
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Gujarati
,
Odia
,
Telugu
,
Kannada