بھارتی چناؤ کمیشن
عام انتخابات اور ضمنی انتخابات 2026: ای سی آئی نیٹ پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے امیدوار کی تعلیمی اہلیت اور مجرمانہ پس منظر کے بارے میں معلومات حاصل کریں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
04 APR 2026 1:53PM by PIB Delhi
- بھارتی انتخابی کمیشن نے 15 مارچ 2026 کو آسام، کیرالا، پڈوچیری، تمل ناڈو اور مغربی بنگال کی ریاستی اسمبلیوں کے عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا، نیز گوا، گجرات، کرناٹک، مہاراشٹر، ناگالینڈ اور تریپورہ کی 8 (آٹھ) اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا بھی اعلان کیا۔
- آسام اور کیرالا کی ریاستی اسمبلیوں، مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری اور 4 ریاستوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات (جن کے لیے 9 اپریل 2026 کو پولنگ ہوگی) کے لیے کُل 1,955 امیدوار میدان میں ہیں۔
- مغربی بنگال (مرحلہ اوّل اور دوم) اور تمل ناڈو کی اسمبلیوں کے انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے، جبکہ کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تمل ناڈو اور مغربی بنگال (مرحلہ اوّل) کے لیے 9 اپریل اور مغربی بنگال (مرحلہ دوم) کے لیے 13 اپریل مقرر ہے۔
- شہری ’’اپنے امیدوار کو جانیں‘‘ (کے وائی سی) ماڈیول، جو ای سی آئی نیٹ کا حصہ ہے، کے ذریعے امیدواروں کے بارے میں مجرمانہ مقدمات، اثاثہ جات و واجبات، تعلیمی اہلیت اور مستند سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
- صارفین ای سی آئی نیٹ کے ’’انتخابی عمل‘‘ ٹیب کے تحت کے وائی سی ماڈیول تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ وہ ای سی آئی نیٹ کے ذریعے امیدواروں کی جانب سے جمع کرائے گئے مکمل حلف نامے (فارم 26) کو بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
- ای سی آئی نیٹ دنیا کا سب سے بڑا انتخابی خدماتی پلیٹ فارم ہے، جو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی تمام انتخابی خدمات کو ایک ہی مربوط نظام میں فراہم کرتا ہے اور اس کے تحت الیکشن کمیشن آف انڈیا کی 40 سے زائد ایپس اور پورٹلز کو یکجا کیا گیا ہے۔
- ای سی آئی نیٹ ووٹروں کو مختلف خدمات فراہم کرتا ہے، جیسے ووٹر رجسٹریشن، انتخابی فہرست میں تلاش، اپنی درخواستوں کی جانچ، انتخابی افسران سے رابطہ، بی ایل او کے ساتھ کال بک کرنا، ای-ای پی آئی سی ڈاؤن لوڈ، پولنگ کے رجحانات اور شکایات کا ازالہ—یہ سب ایک محفوظ پلیٹ فارم پر دستیاب ہیں۔
- یہ پلیٹ فارم بروقت معلومات تک رسائی اور شکایات کے ازالے کے لیے ون ونڈو سہولت بھی فراہم کرتا ہے، جس میں ضابطہ خلاف ورزی کی اطلاع دینے کے لیے سی ویجل (سی وی آئی جی آئی ایل) اور معذور افراد کے لیے قابلِ رسائی انتخابی خدمات کو یقینی بنانے کے لیے سکشم جیسے ٹولز شامل ہیں۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-5383
(ریلیز آئی ڈی: 2248936)
وزیٹر کاؤنٹر : 22