وزارت اطلاعات ونشریات
حکومت نے اورنج اکنامی کو تیز کیا ؛ ملک ملک گیر سطح پر مواد تخلیق کرنے والی لیبز اور ہنر مندی کے فروغ کے اقدامات کو وسعت دی ہے
بجٹ 27-2026 میں اے وی جی سی سیکٹر کو فروغ دیا گیا ہے؛15,000 اسکولوں اور 500 کالجوں میں مواد تخلیق کرنے والی لیبز قائم کی جائیں گی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 APR 2026 2:13PM by PIB Delhi
اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے لوک سبھا میں محترمہ کریتی دیوی دیبر من اورجناب ایٹالا راجندر کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ حکومت اینیمیشن ، ویژول ایفیکٹس ، گیمنگ اور کامکس (اے وی جی سی) سیکٹر سمیت میڈیا اور تفریحی شعبے کو فروغ دے رہی ہے ۔ اورنج معیشت کو مضبوط بنانے اور مواد کی تخلیق کے لیے ہندوستان کو عالمی مرکز کے طور پر قائم کرنے کے حکومت کے وژن کے تحت ، بہت سے اقدامات شروع کیے گئے ہیں ۔
جیسا کہ مرکزی بجٹ 27-2026 میں اعلان کیا گیا ہے ، اے وی جی سی کنٹینٹ کریئیٹر لیبز(سی سی ایل) کو ملک بھر کے 15,000 سیکنڈری اسکولوں اور 500 کالجوں میں قائم کرنے کی تجویز ہے ۔ اس پہل کے لیے 250 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں ۔
اے وی جی سی-ایکس آر سیکٹر کے لیے این سی او ای کے طور پر آئی آئی سی ٹی فی الوقت جولائی 2025 سے آئی آئی سی ٹی-نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) کیمپس ، ممبئی سے کام کر رہا ہے ۔فی الحال18 کورسز متعارف کرائے گئے ہیں جن میں136 طلباء نے داخلہ لیا ہے اور 15 شرکاء ٹرین دی ٹرینر پروگرام مکمل کر رہے ہیں ۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کریٹیو ٹیکنالوجیز(آئی آئی سی ٹی)ممبئی کو کنٹینٹ کریئیٹرز لیبز کی منصوبہ بندی ، ہم آہنگی اور مرحلہ وار رول آؤٹ کے لیے نوڈل ایجنسی کے طور پر نامزد کیا گیا ہے ۔ ٹیکنالوجی اسٹیک ، مستفید ہونے والے اداروں کی شناخت اور رول آؤٹ کے طریقوں سے کے ساتھ متعلقہ فریقوں کی مشاورت جاری ہے ۔
اے وی جی سی پروموشن ٹاسک فورس کو حکومت نے اپریل2022 میں ایک جامع حکمت عملی تیار کرنے اور اے وی جی سی-ایکس آر سیکٹر کے فروغ اور ترقی کے لیے پالیسی اقدامات کی سفارش کرنے کے لیے تشکیل دیاگیاتھا ۔ مذکورہ فورس نے دسمبر 2022 میں اپنی رپورٹ پیش کی تھی ۔ رپورٹ میں اس بات اجاگر کیا گیا تھا کہ اس شعبے سے روزگار کے اہم مواقع پیدا ہونے کا امکان ہے اور 2030 تک اے وی جی سی-ایکس آر ، مواد کی تیاری ، ڈیزائن، پروگرامنگ اور متعلقہ شعبوں میں تقریبا20 لاکھ ہنر مند پیشہ ور افراد کی ضرورت پڑ سکتی ہے ۔
حکومت نے ممبئی میں ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ (ویوز2025) کا انعقاد کیا ۔ یہ‘‘کریئٹ ان انڈیا ، کریئٹ فار دی ورلڈ’’ پہل کے تحت ہندوستان کو مواد کی تخلیق کا عالمی مرکز بنانے کے حکومت کے وژن کے عین مطابق تھا ۔ سمٹ نے ہندوستانی تخلیق کاروں ، پروڈیوسروں اور اسٹارٹ اپس کو 100سے زیادہ ممالک کے عالمی خریداروں ، سرمایہ کاروں ، او ٹی ٹی پلیٹ فارمز اور ٹیکنالوجی سے متعلق قائدین کے ساتھ مشغول ہونے کے لیے ایک مربوط پلیٹ فارم فراہم کیاہے۔
ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ (ڈبلیو اے وی ای ایس) کے تحت شروع کیے گئے ویوایکس اسٹارٹ اپ ایکسلریٹر پروگرام نے اسٹرکچرڈ انکیوبیشن، مینٹرشپ اور عالمی نیٹ ورک تک رسائی کے ذریعے میڈیا ٹیک اسٹارٹ اپس کی مدد کی ہے ۔ اسٹارٹ اپس کے پہلے گروپ کو صنعت کے ماہرین کی سرپرستی ، سرمایہ کاروں سے رابطہ ، دانشورانہ املاک پیدا کرنے اور تحفظ کے لیے تعاون کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں ۔ مذکورہ پروگرام بین الاقوامی پلیٹ فارمز ، صنعتی شراکت داری اور عالمی بازاروں کے ساتھ انضمام میں شرکت کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے تاکہ اسٹارٹ اپس کو اپنی اختراعات کو بڑھانے کے قابل بنایا جا سکے ۔
کریئٹ ان انڈیا چیلنج(سی آئی سی)کو میڈیا اور تفریحی شعبے میں تخلیقی صلاحیتوں کی شناخت ، ان کو پروان چڑھانےاور نمائش کے لیے ایک قومی پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے ۔ سی آئی سی کے سیزن1 میں ، صنعتی شراکت داروں کے تعاون سے 33 چیلنجز کا انعقاد کیا گیااور اس کا اختتام ویوز 2025 میں ہوا ۔ مذکورہ سمٹ میں ملک کے دوسرے اورتیسرے درجے کے شہروں سمیت ایک لاکھ سے زیادہ تخلیق کاروں نے شرکت کی ۔ منتخب تخلیق کاروں کو قومی اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر اپنا مواد پیش کرنے کے لیے ویوایکس اور ویوز بازار جیسے پلیٹ فارمز کے ذریعے مدد فراہم کی جا رہی ہے۔
*****
ش ح۔ ش ر ۔ اش ق
U. No-5300
(ریلیز آئی ڈی: 2248318)
وزیٹر کاؤنٹر : 14
یہ ریلیز پڑھیں:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam