پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایل پی جی ریفل بکنگ ٹائم لائنز سے متعلق خبروں پر وضاحت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 MAR 2026 11:30AM by PIB Delhi

حکومت کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ کچھ خبروں اور سوشل میڈیا پوسٹوں میں ایل پی جی ریفل بکنگ کی ٹائم لائنز پر نظر ثانی کا دعوی کیا گیا ہے۔ دعوے میں کہا جارہا ہے کہ ریفل بکنگ کے ایام کو تبدیل کرکے پی ایم یو وائی کنکشن کے لیے 45 دن ، غیر-پی ایم یو وائی سنگل بوٹل کنکشن کے لیے 25 دن  اور غیر- پی ایم یو وائی ڈبل بوٹل کنکشن کے لیے 35 دن  کردیا گیا ہے۔

واضح کیا جاتا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایسی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔  موجودہ ریفل بکنگ ٹائم لائنز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور یہ حسب سابق :

  • شہری علاقوں میں 25 دن ، اور

  •  دیہی علاقوں میں45 دن  برقرار ہے قطع نظر اس کے کہ کنکشن کی نوعیت کچھ بھی ہو۔

شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اس طرح کی غلط معلومات پر یقین نہ کریں یا نشر نہ کریں اور ایل پی جی ریفل کی غیر ضروری یا گھبراہٹ  میں کی جانے والی  بکنگ سے گریز کریں ۔

اس بات کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ ملک میں ایل پی جی کا خاطر خواہ ذخیرہ دستیاب ہے  اور تشویش کی کوئی وجہ نہیں ہے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔  م م۔ع ن)

U. No. 4847


(ریلیز آئی ڈی: 2244865) وزیٹر کاؤنٹر : 30