وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے شہید دیوس کے موقع پر بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کو خراج عقیدت پیش کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
23 MAR 2026 8:29AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج شہید دیوس کے موقع پر عظیم مجاہدین آزادی بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کو والہانہ خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ان عظیم ہیروز کی وطن کے لیے دی گئی قربانی ہندوستان کی اجتماعی یادداشت میں ہمیشہ کے لیے نقش ہے۔ انہوں نےاجاگرکیا کہ کم عمری میں ہی ان مجاہدین نےہندوستان کی آزادی کے مقصد کے لیے غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کیا۔ جناب مودی نے اس بات پر زور دیا کہ نوآبادیاتی اقتدار کی طاقت سے مرعوب ہوئے بغیر انہوں نے پورے یقین کے ساتھ قربانی کا راستہ اختیار کیا، ملک کو اپنی جان سے بڑھ کر سمجھا اور ان کے انصاف، حب الوطنی اور بے خوف مزاحمت کے نظریات آج بھی بے شمار ہندوستانیوں کے حوصلے کو جلا بخشتے ہیں۔
وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا:
’’آج ہم بھارت ماتا کے بہادر سپوتوں بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کو احترام کے ساتھ خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ان کی وطن کے لیے دی گئی قربانی ہماری اجتماعی یادداشت میں ہمیشہ کے لیے نقش ہے۔
کم عمری میں ہی انہوں نے غیر معمولی جرأت اور ہندوستان کی آزادی کے مقصد کے لیے غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کیا۔ نوآبادیاتی اقتدار کی طاقت سے مرعوب ہوئے بغیر انہوں نے پورے یقین کے ساتھ قربانی کا راستہ اختیار کیا اور ملک کو اپنی جان پر فوقیت دی- ان کے انصاف، حب الوطنی اور بے خوف مزاحمت کے نظریات آج بھی بے شمار ہندوستانیوں کے جذبے کو مہمیز دیتے ہیں۔
***
ش ح ۔ م ع ن۔ ع ن
U. No.4641
(ریلیز آئی ڈی: 2243685)
وزیٹر کاؤنٹر : 15