امور داخلہ کی وزارت
داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے این سی بی کے اہلکاروں کو ان کے یوم تاسیس پر دلی مبارکباد پیش کی ہے
ہمارے نوجوانوں کو منشیات سے بچانے کے لیے وقف ایک اہم ترین ایجنسی ، این سی بی نے ذہانت کے ساتھ فرائض منصبی کی ادائیگی کی
این سی بی مودی جی کے منشیات سے پاک ہندوستان کے وژن کو قابل ذکر رفتار سے آگے بڑھا رہا ہے
قوم ان کی لگن اور حب الوطنی کو سلام پیش کرتی ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 MAR 2026 11:21AM by PIB Delhi
داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے اہلکاروں کو ان کے یوم تاسیس کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں ، مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا ، ’’این سی بی کے اہلکاروں کو ان کے یوم تاسیس پر دلی مبارکباد ۔ ہمارے نوجوانوں کو منشیات سے بچانے کے لیے وقف ایک اہم ایجنسی ، این سی بی ذہانت کے ساتھ ذمہ داری نبھا رہی ہے اور مودی جی کے منشیات سے پاک ہندوستان کے وژن کو قابل ذکر رفتار سے آگے بڑھا رہی ہے ۔ قوم ان کی لگن اور حب الوطنی کو سلام پیش کرتی ہے ‘‘۔
*********
ش ح۔س ک۔ ع ن
U NO: 4201
(ریلیز آئی ڈی: 2241045)
وزیٹر کاؤنٹر : 12
یہ ریلیز پڑھیں:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali-TR
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Telugu
,
Kannada