امور داخلہ کی وزارت
امور داخلہ اور امداد باہمی کےمرکزی وزیر جناب امت شاہ نے ڈانڈی ستیہ گرہ کے تمام عظیم رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کیا
سال1930 میں آج ہی کے دن، مہاتما گاندھی کی طرف سے شروع کیے گئے ڈانڈی ستیہ گرہ نے ہر عمر اور طبقے کے اندر آزادی کی تڑپ کو مزید تیز کیا
یہ ’سودیشی‘ کی طرف اٹھایا گیا ایک ایسا قدم تھا جس نے تحریک آزادی کی سمت بدل کر رکھ دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 MAR 2026 2:40PM by PIB Delhi
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج ڈانڈی ستیہ گرہ کے تمام عظیم رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا، ’’سال1930 عیسوی میں آج ہی کے دن مہاتما گاندھی جی نے ڈانڈی ستیہ گرہ کا آغاز کیا تھا، جس نے ہر عمر اور طبقے کے اندر آزادی کی خواہش کو مزید تیز کر دیا۔ یہ سودیشی کی طرف اٹھایا گیا ایک ایسا قدم تھا جس نے تحریکِ آزادی کا رخ بدل دیا۔ میں ڈانڈی ستیہ گرہ کی تمام عظیم شخصیتوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔‘‘
********
ش ح۔ک ح۔ ف ر
U. No. 3882
(ریلیز آئی ڈی: 2238935)
وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Bengali
,
Assamese
,
Bengali-TR
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam