وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے عالمی کپ جیتنے پر بھارت کی انڈر-19 کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 06 FEB 2026 9:33PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عالمی کپ کا خطاب جیتنے پر بھارت کی انڈر-19 کرکٹ ٹیم  کی شاندار کارکردگی کی ستائش کی۔

وزیر اعظم نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران غیر معمولی ہنر کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار کھیل کے لیے ٹیم کی ستائش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فتح دیگر نوجوان کھلاڑیوں کو بھی ترغیب فراہم کرے گی۔

ایکس پر ایک پیغام میں جناب مودی نے کہا:

’’بھارتی کرکٹ کا ٹیلنٹ چمک رہا ہے!

عالمی کپ جیت کر لانے والی انڈر-19 ٹیم پر فخر ہے۔ ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران شاندار کھیل  دکھایا، اور غیر معمولی ہنر کا مظاہرہ کیا۔ یہ فتح دیگر نوجوان کھلاڑیوں کو بھی ترغیب فراہم کرے گی۔ کھلاڑیوں کو ان کی آئندہ کوششوں کے لیے نیک ترین خواہشات پیش کرتا ہوں۔‘‘

***

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:1881


(ریلیز آئی ڈی: 2224826) وزیٹر کاؤنٹر : 4