وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مستقبل کے چیمپئن پیدا کرنے اور منتخب معیار کی بنیاد پر کاروباری اداروں کو مراعات دینے کے لیے،وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے 10,000 کروڑ روپے کا مخصوص ایس ایم ای گروتھ فنڈ کی تجویز پیش کی


مرکزی بجٹ میں ایم ایس ایم ای کو لیکویڈیٹی سپورٹ فراہم کرنے کے لیے ٹی آر ای ڈی ایس کے مکمل امکانات سے فائدہ اٹھانے کے لیے4 اقدامات کی تجویز

प्रविष्टि तिथि: 01 FEB 2026 1:00PM by PIB Delhi

خزانہ اور کارپوریٹ امورکی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے مبہم رویے پر عملی اقدام کو، زبانی تقریروں پر اصلاحات کواور عوامی شہرت پر عوام کو مسلسل ترجیح دی ہے۔

آج پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ 27-2026 پیش کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ حکومت نے تین کرتویہ سے تحریک لی ہے، جن میں پہلا کرتویہ پیداواری صلاحیت اور مسابقت کو بڑھاکراور عالمی غیر یقینی صورتحال کے مقابلے میں استحکام پیدا کرکےمعاشی ترقی کو تیز اور مستحکم کرنا ہے۔

ایم ایس ایم ای کو ترقی کا اہم محرک تسلیم کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے پہلے کرتویہ کے تحت انہیں چیمپئن بنانے کے لیے سہ رخی حکمت عملی کی تجویز پیش کی ۔

سب سے پہلے ایکوئٹی سپورٹ کے تحت، انہوں نے 10,000 کروڑ روپے کا مخصوص ایس ایم ای گروتھ فنڈ متعارف کرایا تاکہ مستقبل کے چیمپئن پیدا کیے جائیں اور منتخب معیار کی بنیاد پر کاروباری اداروں کو مراعات دی جائیں۔

انہوں نے 2021 میں قائم  کردہ سیلف ریلائینٹ انڈیا فنڈکو 2,000 کروڑ روپے کی اضافی رقم سے مضبوط کرنے کی تجویز بھی پیش کی تاکہ مائیکرو انٹرپرائزز کی مدد جاری رہے اور ان کی رسک کیپیٹل تک رسائی برقرار رہے۔

لیکویڈیٹی سپورٹ کے دوسرے کرتویہ پر ، وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹی آر ای ڈی ایس کے ساتھ ، ایم ایس ایم ای کو 7 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم دستیاب کرائی گئی ہے ۔  اس کی مکمل صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے ، انہوں نے 4 اقدامات تجویز کیے: (i) سی پی ایس ای کے ذریعے ایم ایس ایم ای سے تمام خریداریوں کے لیے ٹرانزیکشن سیٹلمنٹ پلیٹ فارم کے طور پر ٹی آر ای ڈی ایس کو لازمی بنانا ، جو دیگر کارپوریٹس کے لیے معیار قائم ہو ؛  (ii) ٹی آر ای ڈی ایس پلیٹ فارم پر انوائس ڈسکاؤنٹنگ کے لیے سی جی ٹی ایم ایس ای کے ذریعے کریڈٹ گارنٹی سپورٹ میکانزم متعارف کرانا ؛  (iii)جی ای ایم کو ٹی آر ای ڈی ایس کے ساتھ جوڑنا تاکہ ایم ایس ایم ای سے سرکاری خریداریوں کے بارے میں فائنانسرز کے ساتھ معلومات شیئر کی جاسکیں ،جس سے سستی اور تیز فنانسنگ کی حوصلہ افزائی ہو سکے ؛(iv) ٹی آر ای ڈی ایس کی وصولیوں کو اثاثوں کی حمایت یافتہ سیکورٹیز کے طور پر متعارف کرانا ،جس سے  ثانوی مارکیٹ کو تیار کرنے میں مدد  ملے ، لیکویڈیٹی اور لین دین کا تصفیہ بہتر ہو ۔

پروفیشنل سپورٹ کے آخری کرتویہ کے سلسلے میں محترمہ نرملا سیتا رمن نے نشاندہی کی کہ حکومت آئی سی اے آئی ، آئی سی ایس آئی ، آئی سی ایم اے آئی جیسے پیشہ ورانہ اداروں کو’کارپوریٹ متروں‘ کا کیڈر تیار کرنے کے لیے قلیل مدتی ، ماڈیولر کورسز اور پریکٹیکل ٹولز ڈیزائن کرنے میں سہولت فراہم کرے گی،بالخصوص ٹائرII  اور ٹائرIII  شہروں میں ۔  یہ تسلیم شدہ پیرا پروفیشنل ایم ایس ایم ای کو سستی قیمتوں پر تعمیل کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کریں گے ۔

****

 (ش ح –م ش ع۔اش ق)

UR- UB -19


(रिलीज़ आईडी: 2221551) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Malayalam , English , Marathi , हिन्दी , Bengali , Punjabi , Gujarati , Tamil , Telugu , Kannada