وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی بجٹ 2026–27 میں کھیلوں کے سامان کے لیے مخصوص اقدام کی تجویز، جس کا مقصد مینوفیکچرنگ، تحقیق اور اختراع کو فروغ دینا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 FEB 2026 12:43PM by PIB Delhi

اعلیٰ معیار اور کم لاگت کھیلوں کے سامان کے عالمی مرکز کے طور پر ابھرنے کی بھارت کی صلاحیت کو بروئے کار لاتےہوئے، ملک میں کھیلوں کے سامان کے لیے ایک مخصوص اقدام شروع کیا جائے گا۔ یہ بات مرکزی وزیرِ خزانہ اور کارپوریٹ امور، محترمہ نرملا سیتارمن نے آج پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ 2026–27 پیش کرتے ہوئے کہی۔

کھیلوں کے سامان سے متعلق یہ اعلان اس سال کے بجٹ کے تین بنیادی کرتویوں میں سے پہلے ستون پر مرکوز ہے، یعنی:
’’
پیداواری صلاحیت اور مسابقت میں اضافہ کرتے ہوئے اقتصادی ترقی کو تیز اور پائیدار بنانا، اور عالمی سطح پر غیر یقینی حالات کے مقابل مضبوطی پیدا کرنا‘‘۔

کھیلوں کے سامان کے اس اقدام کا مقصد مینوفیکچرنگ، تحقیق اور اختراع کو فروغ دینا ہے، جس میں کھیلوں کے سامان کے ڈیزائن کے ساتھ ساتھ میٹریل سائنسز کے شعبے بھی شامل ہیں۔مرکزی بجٹ میں ایک اور اہم تجویز پیش کی گئی ہے جس کا مقصد بھارت کے کھیلوں کے ماحولیاتی نظام کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ اپنے بجٹ خطاب میں محترمہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ’’کھیلوں کا شعبہ روزگار، مہارت سازی اور ملازمت کے متعدد مواقع فراہم کرتا ہے۔ کھیلو انڈیا پروگرام کے تحت شروع کی گئی کھیلوں کی صلاحیت کو منظم  طور پر بروئے کار لانے کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے، میں آئندہ دہائی میں کھیلوں کے شعبے کو یکسر تبدیل کرنے کے لیے ’کھیلو انڈیا مشن‘ کے آغاز کی تجویز پیش کرتی ہوں۔‘‘

یہ قدم بجٹ میں بیان کردہ دوسرے کرتویہ سے ہم آہنگ ہے، یعنی:’’عوامی امنگوں کو پورا کرنا اور ان کی صلاحیتوں کو فروغ دینا، تاکہ وہ بھارت کے خوشحالی کے سفر میں مضبوط شراکت دار بن سکیں۔‘‘

جیسا کہ وزیر خزانہ نے بتایا، کھیلو انڈیا مشن درج ذیل اقدامات کو ممکن بنائے گا:

  • ہنر کی مربوط ترقی کا راستہ، بنیادی، درمیانی اور اعلیٰ سطح کے تربیتی مراکز کی حمایت سے کھلاڑیوں کی منظم نشو نما۔
  • کوچز اور معاون عملے کی منظم تربیت،کھیلوں کے شعبے کے اہل عملے کی ترقی اور مدد ۔
  • کھیلوں میں سائنس اور ٹیکنالوجی کا انضمام
  • مقابلے اور لیگز، کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینا اور کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنا۔
  • تربیتی اور مقابلہ جاتی کھیلوں کے لیے  بنیادی ڈھانچے کا فروغ۔

****

ش ح- اع خ۔ ش ب ن

UR-UB-05


(ریلیز آئی ڈی: 2221497) وزیٹر کاؤنٹر : 25