وزارت خزانہ
‘‘سودیشی سے اسٹریٹجک استحکام اور استحکام سے ناگزیریت تک بھارت کا سفر محض خود کو الگ تھلگ رکھ کر حاصل نہیں کیا جا سکتا:’’اقتصادی جائزہ 26-2025
اقتصادی جائزہ میں کہا گیا ہے کہ اسٹریٹجک ناگزیریت کا تقاضا ہے کہ بھارت محض عالمی بازاروں میں ایک شریک کے طور پر نہیں، بلکہ استحکام اور قدر کا ایک معتبر ذریعہ بن کر ابھرے
‘‘غیر یقینی حالات میں عمل، تجربہ کاری اور سیکھنے کی حوصلہ افزائی کرنے والا ادارہ جاتی ترغیبی ڈھانچہ قائم کرنا بھارت کی اہم ترجیح ہے:’’ اقتصادی جائزہ 26-2025
نئی “ضابطوں کی تعمیل میں کمی اور ضابطوں کو ہٹانے کی پہل” کے تحت ریاستی سطح پر ضابطہ جاتی اصلاحات کے لیے پانچ وسیع شعبوں میں 23 ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں سے 76 فیصد قابلِ عمل اصلاحات پہلے ہی نافذ کی جا چکی ہیں
प्रविष्टि तिथि:
29 JAN 2026 1:36PM by PIB Delhi
اقتصادی جائزہ 26-2025 کے مطابق، بھارت کا سوَدیشی سے اسٹریٹجک استحکام اور بالآخر اسٹریٹجک ناگزیریت کی جانب سفر صرف اس بات پر منحصر نہیں ہوگا کہ معیشت کتنی تیزی سے ترقی کرتی ہے، بلکہ اس بات پر بھی ہوگا کہ آیا ملکی صلاحیتیں عالمی پیداوار نظام میں اس انداز سے ضم ہوتی ہیں یا نہیں جو اعتماد، سیکھنےکے عمل اور بیرونی استحکام کو مضبوط بنائے۔مزید برآں جائزہ میں کہا گیا ہے کہ اسٹریٹجک استحکام ملک کی اس صلاحیت پر قائم ہے کہ وہ کمزوریوں کا پیشگی اندازہ لگا سکے، مختلف اداروں کے درمیان مؤثر ہم آہنگی قائم کرے، اور دباؤ یا بحران کے حالات میں بغیر انتشار کے مؤثر ردِعمل دے سکے۔ اسٹریٹجک ناگزیریت اس سے بھی آگے کا تقاضا کرتی ہے: ایسی صلاحیتیں تعمیر کرنے کی اہلیت جن پر دوسرے انحصار کریں، تاکہ بھارت محض عالمی بازاروں میں ایک شریک نہ رہے بلکہ استحکام اور قدر کا ایک معتبر اور لازمی ذریعہ بن کر ابھرے۔
اقتصادی جائزہ میں یہ بھی اجاگر کیا گیا ہے کہ وسیع پیمانےپر غیر یقینی صورتحال والی دنیا میں ایک کاروباری ملک کی جانب منتقلی ضروری ہے — اس مقصد کے لیے نہیں کہ منڈیوں کی جگہ لی جائے، بلکہ اس لیے کہ غیر یقینی حالات میں مؤثر طور پر عمل کیا جا سکے، خطرات کو منظم کیا جا سکے، اور سیکھنے کے عمل کو منظم انداز میں جاری رکھا جا سکے۔اسی لئے جائزہ اس بات پر زور دیتا ہے کہ ایسا ادارہ جاتی ترغیبی ڈھانچہ قائم کرنا، جو غیر یقینی حالات میں اقدام، تجربہ کاری اور سیکھنے کی حوصلہ افزائی کرے، بھارت کی ہمہ گیر اور بنیادی ترجیح ہے۔ جائزہ مزید واضح کرتا ہے کہ کوئی بھی ملک جس نے ڈھانچہ جاتی تبدیلی کو کامیابی سے عبور کیا، اس نے کبھی اپنی پوری بیوروکریسی کو مکمل طور پر کاروبار کرنے کے لائق بنانے کی کوشش نہیں کی۔اسی طرح، یہ بھی ممکن نہیں کہ بیوروکریسی ہر وقت کاروباری انداز میں کام کرے، کیونکہ استحکام اور پیش گوئی کے قابل ہونا بھی اچھی حکمرانی کی اہم خصوصیات ہیں۔ اس کے بجائے، کامیاب ملکوں نے محدود ادارہ جاتی دائرے قائم کیے ، ایسے علاقے جہاں تجربہ کاری کی اجازت دی گئی، جوابدہی کے اصولوں میں لچک رکھی گئی، اور سیکھنے کے عمل کو واضح اور منظم بنایا گیا۔
اقتصادی جائزہ کے مطابق وہ پالیسیاں جو نامعلوم اور غیر آزمودہ میدانوں میں نافذ کی جاتی ہیں چاہے وہ صنعتی حکمتِ عملی ہو، مالیاتی ضابطہ کاری، ٹیکنالوجی کی گورننس ہو یا سماجی پالیسی ، انہیں پہلے سے مکمل طور پر بہترنہیں کیا جا سکتا۔ ایسی پالیسیوں کو آزمانا پڑتا ہے، ان میں ترمیم کرنی ہوتی ہے، اور بعض اوقات انہیں ترک بھی کرنا پڑتا ہے۔ سیاسی قیادت کو مسلسل اور واضح پیغام دینا چاہیے کہ قابلِ واپسی ناکامی قابلِ قبول ہے، تجربہ کاری ضروری ہے اور راستے میں اصلاحات کرنا کمزوری نہیں بلکہ صلاحیت کی علامت ہے۔ ادارہ جاتی چھوٹ اسی وقت بامعنی بنتی ہے جب نیک نیتی سے ہونے والی غلطی اور بدعنوانی یا بدنیتی میں واضح فرق کیا جائے۔
اقتصادی جائزہ میں مزید کہا گیا ہے کہ آنے والی دہائیوں میں بھارت کو ایسے فیصلوں کا سامنا ہوگا جن کے لیے کوئی تیار شدہ ہدایت نامے موجود نہیں ہوں گے۔ ہر معاملے میں نتائج کا دارومدار ابتدائی فیصلوں کی درستگی سے زیادہ اس بات پر ہوگا کہ ملک میں سیکھنے، نظرِ ثانی کرنے، اور غیر یقینی حالات میں اعتماد کے ساتھ عمل کرنے کی کتنی صلاحیت ہے۔ جائزہ یہ بھی واضح کرتا ہے کہ غیر یقینی حالات میں ملک کی سیکھنے، راستہ درست کرنے اور اعتماد کے ساتھ اقدام کرنے کی صلاحیت کا انحصار اس بات پر ہے کہ اس کے اداروں میں ذمہ داریاں، اختیارات اور ملکیت کو کس طرح منظم کیا گیا ہے۔آج بھارت کی سب سے بڑی اور فیصلہ کن رکاوٹ اب پالیسی ارادے، خیالات یا وسائل کی کمی نہیں رہی، بلکہ اداروں کے اندر موجود ترغیبی ڈھانچے ہیں جو اس بات کا تعین کرتے ہیں کہ غیر یقینی حالات میں فیصلے کیسے لیے جاتے ہیں۔ جائزہ خبردار کرتا ہے کہ غیر یقینی صورتحال والی دنیا میں کامیابی ان ملکوں کو نہیں ملے گی جو سب سے زیادہ کنٹرول رکھنے والی ہوں، بلکہ انہیں ملے گی جو سب سے تیزی سے سیکھیں، سب سے دانشمندانہ انداز میں خود کو ڈھالیں، اور راستہ درست کرنے کا حوصلہ برقرار رکھیں۔
اقتصادی جائزے میں کہا گیا ہے کہ کسی ملک کی صلاحیت ایک واحد اصلاحی ایجنڈا نہیں بلکہ ایک مرکب نتیجہ ہے جو اس بات سے تشکیل پاتا ہے کہ فیصلے کیسے کیے جاتے ہیں، خطرات اور ناکامی کو کس طرح سامنا کیا جاتا ہے، انتظامیہ کو نتائج کے گرد کیسے منظم کیا جاتا ہے، ضابطہ کاری کیسے تیار اور نافذ کی جاتی ہے، اور کس طرح ترغیبات اہلکاروں، کاروباری اداروں اور شہریوں کے رویے کو متاثر کرتی ہیں۔
ریاست کی صلاحیت اُن انسانی نظاموں کا بھی نتیجہ ہوتی ہے جن کے ذریعے عملی طور پر عوامی اختیار استعمال کیا جاتا ہے۔ جیسے جیسے حکمرانی کے چیلنجز پیچیدہ ہوتے جا رہے ہیں، عوامی نتائج کے معیار کا انحصار بڑھتی ہوئی حد تک اس بات پر ہے کہ سرکاری ملازمین اپنے کردار کو کیسے سمجھتے ہیں، کس طرح فیصلہ سازی کرتے ہیں، اور شہریوں کے ساتھ کس نوعیت کا رابطہ اور تعامل قائم کرتے ہیں۔ریاستی صلاحیت وہ بنیاد ہے جس پر اسٹریٹجک استحکام قائم ہوتی ہے اور وہ راستہ ہے جس کے ذریعے اسٹریٹجک ناگزیریت ممکن ہوتی ہے۔ لہٰذا صلاحیت کسی اعلان کے ذریعے قائم نہیں کی جاتی، بلکہ ادارہ جاتی نظاموں کے درمیان مسلسل ہم آہنگی کے ذریعے پروان چڑھتی ہے۔ یہ ریاست، کاروباری اداروں اور شہریوں کے روزمرہ کے طرزِ عمل کے ذریعے مشترکہ طور پر تشکیل پاتی ہے، اور تینوں کے درمیان مشترکہ ذمہ داری اور باہمی معاہدے پر قائم ہوتی ہے۔
اقتصادی جائزہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ضابطہ سازی اور معیشت کے درمیان سب سے زیادہ نتیجہ خیز انٹرفیس میں سے ایک ہے ۔ ضابطہ سازی کی صلاحیت ادارہ جاتی ڈیزائن کا سوال ہے جتنا کہ ارادے یا کوشش کا ، جس میں اصول سازی ، نفاذ ، جواب دہی ، اور تفویض کردہ اتھارٹی کی تشکیل شامل ہے۔ ضابطہ سازی کی صلاحیت کا انحصار اس بات پر ہے کہ ریگولیٹرز کو دیئے گئے باقاعدہ اختیارات کو ادارہ جاتی ڈیزائن کے ذریعے کس طرح تشکیل ، استعمال اور محدود کیا جاتا ہے ۔ ادارہ جاتی ڈیزائن کے انتخاب میں کچھ اہم غور و فکر اصول سازی اور رہنمائی میں وضاحت ، اتھارٹی کے اندر علیحدگی ، انضباطی بورڈ جو جواب دہی کو لنگر انداز کرتے ہیں ، نفاذ میں تناسب اور نظم و ضبط ، آپریشنل معیار کے طور پر مناسب عمل ، جمہوری عمل اور شفافیت ہیں ۔
اقتصادی جائزہ اس بات پر زور دیتا ہے کہ ریگولیٹرز کو ایسے ماہرین کی ضرورت ہے جو آزادی اور نگرانی کے درمیان توازن قائم کر سکیں، جبکہ کاروباری اداروں کو ایسے پیشہ ور افراد کی ضرورت ہے جو اس آزادی کو استعمال کرتے ہوئے ترقی کو فروغ دیں اور ساتھ ہی ضابطوں کی پابندی کریں۔ جائزہ یہ تجویز کرتا ہے کہ انضباطی مطالعات کے ادارے قائم کیے جا سکتے ہیں، چاہے وہ نئے خود مختار ادارے کے طور پر ہوں یا موجودہ اداروں میں اضافے کے طور پر، تاکہ یہ مہارتیں فراہم کی جا سکیں۔جائزہ یہ بھی کہتا ہے کہ زیادہ تر ضابطہ جاتی عمل میں تاخیر ، جیسے منظوری، تحقیقات، نفاذی کارروائیوں، تنازعات، اور اپیلوں میں حقیقی اقتصادی لاگت پیدا کرتی ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لیے یہ ضروری ہے کہ فیصلے سختی کے ساتھ وقت کی حد کے تابع ہوں، اور جب حکام مقررہ مدت میں عمل نہ کریں تو ڈیمڈ منظوری فراہم کی جائے۔
اقتصادی جائزہ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں نجی کارپوریٹ سیکٹر محض ضابطہ کاری کے موضوعات کا حامل نہیں ہے؛ بلکہ یہ ایک ڈھانچہ جاتی شریک کار ہے جو اس ترغیبی ماحول کو تشکیل دیتا ہے کہ آیا ریاست اپنی صلاحیت کو جدید تر بناتی ہے یا صوابدیدی انداز میں حکومت کرتی ہے۔ جب کمپنیاں پیداواریت، معیار اور کارکردگی میں مقابلہ کرتی ہیں، تو وہ مضبوط، پیش گوئی کے قابل، اور غیر جانبدار عوامی اداروں میں براہِ راست دلچسپی پیدا کرتی ہیں۔
اگر نجی کاروباری شعبہ اس ترغیبی ماحول کی تشکیل میں حصہ لیتا ہے جس میں ریاستی صلاحیت ترقی کرتی ہے، تو شہری اس سے بھی زیادہ اثرانداز ہوتے ہیں، کیونکہ روزمرہ کے معیارات اور رویے یہ طے کرتے ہیں کہ عوامی نظام کو نفاذ پر انحصار کرنا پڑے گا یا یہ اندرونی ذمہ داری کے ذریعے خود بخود چل سکتا ہے۔جب شہری مشترکہ مقامات میں ذمہ داری کے معیار کو اپنا لیتے ہیں، سیکھنے کو عادت سمجھتے ہیں، فزیکل اور تکنیکی کام کا احترام کرتے ہیں، ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں بغیرمحدود بنے، اور سمجھتے ہیں کہ آج کا آرام کبھی کبھار کل کا بوجھ بن سکتا ہے، تو وہ ریاست کی مسلسل نفاذ کی ضرورت کو کم کر دیتے ہیں اور وہ اعتماد پیدا کرتے ہیں جس پر ادارتی صلاحیت پروان چڑھتی ہے۔
اقتصادی جائزہ میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر مقابلہ کرنا، چاہے وہ پیداوار، لاجسٹکس، ادارے، یا اعلیٰ کھیلوں میں ہو، قریب مدتی اخراجات اٹھانے کا تقاضا کرتا ہے تاکہ ایسے فوائد حاصل کیے جا سکیں جو غیر یقینی، تاخیر شدہ، اور اکثر قلیل مدت میں نظر نہ آنے والے ہوں۔جہاں موخر کرکے فائدہ حاصل کرنے کی صلاحیت کمزور پڑتی ہے، وہاں نظام صلاحیت کی جگہ شارٹ کٹ، گہرائی کی جگہ سطحیت، اور سیکھنے کی جگہ تیز رفتاری استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں۔
اقتصادی جائزہ میں کہا گیا ہے کہ ضابطوں کی تعمیل میں کمی اور ضابطے کو ختم کرنے کے اقدام نے ریاستی سطح پر ضابطے کو ختم کرنے کے لیے پانچ بڑے سیکٹر میں 23 ترجیحی شعبے متعین کیے ہیں۔ یہ ترجیحی شعبے مرکزی وزارتوں، ریاستوں، صنعتی تنظیموں، اور علمی شراکت داروں کے ساتھ وسیع مشاورت کے ذریعے منتخب کیے گئے۔

ریگولیشن کم کرنا، جب اسے مسلسل اور مربوط حکمرانی کے عمل کے طور پر اپنایا جائے، تو یہ ریاست کی پسپائی نہیں بلکہ اس کی مضبوطی ہے۔جو چیز اس مشق کو پچھلی ضابطوں کو ختم کرنے کی مہمات سے ممتاز کرتی ہے وہ صرف اصلاحات کی تعداد نہیں بلکہ ادارتی عمل ہے:ضابطوں کو ہٹانا ، جب ایک مسلسل اور مربوط حکمرانی کے عمل کے طور پر عمل میں لایا جاتا ہے ، تو یہ ریاست کی پسپائی نہیں بلکہ اسے مضبوط کرنا ہے ۔ جو چیز اس مشق کو سابقہ ضابطوں کو ہٹانے کی مہمات سے ممتاز کرتی ہے وہ نہ صرف اصلاحات کی تعداد ہے ، بلکہ ادارہ جاتی عمل ہے۔مختلف اداروں کے درمیان تال میل ، ریاستوں کے ساتھ تکراری مسئلہ کو حل کرتا ہے اور بر وقت معلومات فراہم کرتا ہے ، جو ریاست کی صلاحیت کے بنیادی عناصر ہیں۔

جائزہ کے مطابق، 36 ریاستیں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقے ہر ایک میں 23 ترجیحی شعبوں کو نافذ کرنے والے ہیں، جس کے نتیجے میں ملک بھر میں کل 828 قابلِ عمل اصلاحات بنتی ہیں۔ 23 جنوری 2026 تک، 630 ترجیحی شعبے یعنی کل کا 76 فیصد پہلے ہی نافذ ہو چکے ہیں۔ مزید 79 ترجیحی شعبے یعنی 10 فیصد فعال نفاذ کے مراحل میں ہیں۔
اقتصادی جائزہ نتیجہ اخذ کرتا ہے کہ بھارت کے سامنے موجود چیلنج کی نوعیت بدل رہی ہے اور حالیہ اقتصادی کارکردگی نے ظاہر کیا ہے کہ کلی اقتصادی استحکام اور ترقی کو حتی کہ غیر مستحکم عالمی ماحول میں بھی برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ایک زیادہ غیر یقینی دنیا میں، خطرہ ناگزیر ہے۔ فائدہ ان میں ہے جو اسے بہتر طور پر منظم کر سکیں۔ وہ ممالک جو یقین کے قائم ہونے سے پہلے عمل کر سکیں، بغیر رکاوٹ کے راستہ درست کر سکیں، اور ملک، کاروباری اداروں اور شہریوں کے درمیان ترغیبات کو ہم آہنگ کر سکیں، وہ ترقی کو اثر و رسوخ میں بدلنے کے لیے بہتر پوزیشن میں ہیں۔اس لیے، ملک کی صلاحیت محض انتظامی معاملہ نہیں بلکہ وہ بنیاد ہے جس پر اسٹریٹجک استحکام قائم ہوتا ہے اور وہ راستہ ہے جس کے ذریعے اسٹریٹجک ناگزیریت ممکن ہوتی ہے۔
ش ح۔ م ع۔ ج
UR-ES-33
(रिलीज़ आईडी: 2220167)
आगंतुक पटल : 8