وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

دیہی مہنگائی میں کمی کا رجحان، جس سے دیہی علاقوں پر مہنگائی کا دباؤ مزید کم ہوا ہے


زیادہ تر ریاستوں میں مہنگائی برداشت کے دائرے کے اندر برقرار رہی

प्रविष्टि तिथि: 29 JAN 2026 2:15PM by PIB Delhi

 

آج پارلیمنٹ میں مرکزی وزیر خزانہ و کارپوریٹ امور، محترمہ نرملا سیتارمن کی جانب سے پیش کیے گئے اقتصادی جائزہ 2025-26 میں کہا گیا ہے کہ پچھلے سالوں (2023 اور 2024) کے برعکس، اس سال دیہی مہنگائی میں کمی دیکھی گئی اور یہ شہری مہنگائی سے کم رہی، جس سے دیہی علاقوں پر مہنگائی کا دباؤ مزید کم ہوا۔ 2023 اور 2024 کے بیشتر عرصے میں دیہی مہنگائی شہری مہنگائی سے زیادہ رہی تھی۔ یہ رجحان دیہی اور شہری صارفین کی ٹوکریوں میں خوراک کے وزن میں فرق کی وجہ سے ظاہر ہوا، کیونکہ دیہی ٹوکری میں خوراک کا حصہ زیادہ ہوتا ہے، جس سے دیہی مہنگائی خوراک کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لیے زیادہ حساس رہی۔ 2025 میں جب خوراک کی مہنگائی میں کمی آئی، تو دونوں شعبوں میں مہنگائی میں کمی دیکھی گئی، اور دیہی شعبے کی مہنگائی شہری شعبے سے کم ہو گئی۔

سال2025-26 کے دوران، ریاستی سطح پر مہنگائی کا رجحان قومی رجحان کے مطابق رہا اور زیادہ تر ریاستوں میں مہنگائی میں کمی دیکھی گئی، سوائےکیرلہ اور لکشدیپ کے، جہاں خوردہ مہنگائی نے 6 فیصد کے زیادہ سے زیادہ برداشت کے دائرے کو عبور کیا۔ باقی تمام ریاستوں میں اوسط مہنگائی ریزرو بینک آف انڈیا کے 2–6 فیصد کے برداشت دائرے میں یا اس سے کم رہی۔

ریاستی مہنگائی میں تفاوت زیادہ تر مقامی نسبتی قیمتوں میں تبدیلی کی وجہ سے ہوتا ہے، نہ کہ وسیع پیمانے پر جاری مہنگائی کی وجہ سے۔ جنوری 2014 سے دسمبر 2025 تک کے ماہانہ ریاست وار  سی پی آئی مہنگائی کے اعداد و شمار کی بنیاد پر، جائزے نے یہ جانچنے کی کوشش کی کہ آیا کچھ ریاستیں مستقل طور پر قومی اوسط سے زیادہ یا کم مہنگائی ریکارڈ کرتی رہی ہیں۔ جائزے کے مطابق، ریاستوں کے درمیان مہنگائی کے اختلافات صرف عارضی نہیں تھے اور قومی اوسط سے انحراف اکثر ایک ماہ سے زیادہ مدت تک برقرار رہا۔ جنوبی اور شمال مشرق کی دور دراز ریاستوں میں عام طور پر قومی اوسط سے زیادہ مہنگائی دیکھی گئی، جبکہ دہلی اور ہماچل پردیش جیسی ریاستوں میں عام طور پر مہنگائی قومی اوسط سے کم رہی۔ (جنوری 2014 – دسمبر 2025)

اگرچہ قومی عوامل مہنگائی کے نتائج کے تعین میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں، ریاستی سطح پر مہنگائی کے رجحانات وقت کے ساتھ مختلف نوعیت کے ہیں۔ ایک دہائی کے دوران ریاستی سطح پر مہنگائی اور اجرت کی شرح کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ وہ ریاستیں جہاں اوسط اجرت قومی اوسط سے زیادہ ہے، عام طور پر نسبتاً زیادہ مہنگائی کا سامنا کرتی ہیں۔جائزے میں کہا گیا کہ“ہماری مزید تجزیےسے یہ ظاہر ہوا کہ ریاستی سطح کی مہنگائی کی شرحیں اجرت کی شرح، ریاستی جی ڈی پی کی شرح نمو اورکووڈ کے اثرات کے ساتھ مثبت تعلق رکھتی ہیں۔ تاہم، صنعتی پیداوار کا حصہ ریاستی مہنگائی کے ساتھ منفی تعلق دکھاتا ہے، جو پیداوار کے شعبے میں سپلائی سائیڈ کی کارکردگی کے قیمتوں کے دباؤ کو کم کرنے والے اثر کی عکاسی کرتا ہے۔”مزید برآں، جائزے میں کہا گیا کہ جی ایس ٹی کا نفاذ ریاستی مہنگائی کے فرق پر قیمت پر غیر جانبدار اثر رکھتا ہے۔

***

ش ح۔اک ۔  ش ب ن

UR-ES-06


(रिलीज़ आईडी: 2220161) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Punjabi , Gujarati , Kannada , Malayalam