وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

یومِ جمہوریہ کی شام کے موقع پر صدر جمہوریہ کا ولولہ انگیز خطاب ہمارے آئین کی انفرادیت کو اجاگر کرتا ہے اور شہریوں کو جمہوریت مضبوط بنانے، آئینی اقدار کی پاسداری کرنے اور ترقی یافتہ بھارت (وِکست بھارت) کی تعمیر کے لیے تحریک دیتا ہے: وزیرِ اعظم

प्रविष्टि तिथि: 25 JAN 2026 9:30PM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے یومِ جمہوریہ کی شام کے موقع پر صدرِ جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو کے ولولہ انگیز خطاب کی ستائش کی ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ صدرِ جمہوریہ نے بھارت کے آئین کی انفرادیت کو نہایت موزوں انداز میں اجاگر کیا اور اس اجتماعی جذبے کی قدر دانی کی جس نے ملک کو آگے بڑھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا خطاب ہر شہری کو جمہوریت کو مضبوط بنانے، آئینی اقدار کی پاسداری کرنے اور ترقی یافتہ بھارت (وِکست بھارت) کی تعمیر کے لیے اپنے عزم کی تجدید کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔

وزیرِ اعظم نے ایکس  پر کہا:

’’یومِ جمہوریہ کی شام کے موقع پر صدر جمہوریہ نے نہایت ولولہ انگیز خطاب کیا۔ انہوں نے ہمارے آئین کی انفرادیت پر درست طور پر زور دیا اور اس اجتماعی جذبے کی قدر دانی کی جس نے ہمارے ملک کو آگے بڑھایا ہے۔ ان کا خطاب ہر شہری کو جمہوریت کو مضبوط بنانے، آئینی اقدار کی پاسداری کرنے اور ترقی یافتہ بھارت (وِکست بھارت) کی تعمیر کے لیے اپنے عزم کی تجدید کرنے کی تحریک دیتا ہے۔

@rashtrapatibhvn‘‘

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-1081


(रिलीज़ आईडी: 2218770) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Assamese , Manipuri , Bengali , Gujarati , Telugu