امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر  جناب امت شاہ نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کے یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا اور اس عظیم لیڈر کو یاد کیا جس نے ملک کی آزادی کے لیے اپناسب کچھ وقف کر دیا


نیتا جی سبھاش چندر بوس نے نوجوانوں کو منظم کیا اور آزاد ہند فوج کے ذریعے پہلی باقاعدہ فوجی مہم کا آغاز کیا

نیتا جی نے 1943 میں جزائر انڈمان و نکوبار میں ترنگا لہرا کر آزاد بھارت کا اعلان کیا تھا

ہر نوجوان کو نیتا جی کی زندگی اور ان کی بہادری کے بارے میں پڑھنا چاہیے اور وطن کی حفاظت کے لیے اپنے عزم کو مزید مضبوط کرنا چاہیے

جرمنی سے روس اور جاپان تک نیتا جی کا ہزاروں کلومیٹر طویل سفر، بھارت کو آزاد کرانے کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے

سبھاش چندر بوس کی قربانیوں سے بھرپور زندگی اور ان کی قد آور شخصیت آنے والی نسلوں کو ملک کی آزادی، عزتِ نفس اور خودمختاری کے لیے خود کو وقف کرنے کی ترغیب دیتی رہے گی

प्रविष्टि तिथि: 23 JAN 2026 9:37AM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کے یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئےاس عظیم رہنماکو یاد کیا جنہوں نے ملک کی آزادی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرسلسلہ وار پیغامات میں جناب امت شاہ نے کہا کہ تحریکِ آزادیِ ہند میں نیتا جی سبھاش چندر بوس ایک ایسا نام ہے جس کا صرف ذکر ہی ہمارے دلوں میں حب الوطنی کا جذبہ بیدار کر دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیتا جی نے نوجوانوں کو منظم کیا اور آزاد ہند فوج کے ذریعے پہلی فوجی مہم کا آغاز کیا اور 1943 میں جزائر انڈمان و نکوبار میں ترنگا لہرا کر آزاد بھارت کا اعلان کیا۔ جناب شاہ نے مزید کہا کہ ہر نوجوان کو نیتا جی کی زندگی اور ان کی بہادری کے قصے پڑھنے چاہئیں تاکہ وہ ملک کی حفاظت کے لیے اپنے عزم کو مضبوط کر سکیں۔ انہوں نے کہا،’’نیتا جی کے یومِ پیدائش پر، جنہوں نے ملک کی آزادی کے لیے اپنی جان تک نچھاور کر دی، میں انہیں سلام عقیدت پیش کرتا ہوں۔‘‘

جناب امت شاہ نے کہا کہ آج پورا بھارت مادرِ وطن کے عظیم سپوت نیتا جی سبھاش چندر بوس کی یاد میں 'پراکرم دیوس' منا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیتا جی جیسی شخصیتیں صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں۔ جناب شاہ کے مطابق، جرمنی سے روس اور جاپان تک نیتا جی کا ہزاروں کلومیٹر طویل سفر، جس میں انہوں نے بے شمار مشکلات اور پریشان کن حالات کا سامنا کیا، بھارت کو آزاد کرانے کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سبھاش چندر بوس کی قربانیوں سے بھرپور زندگی اور ان کی قد آور شخصیت آنے والی نسلوں کو ملک کی آزادی، خود داری اور خودمختاری کے لیے خود کو وقف کرنے کی ترغیب دیتی رہے گی۔

*********

(ش ح۔ ک ح ۔ ش ہ ب)

UR-952

 

 


(रिलीज़ आईडी: 2217596) आगंतुक पटल : 16
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Bengali , Assamese , Punjabi , Gujarati , Tamil , Kannada , Malayalam