امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے سوامی وویکانند کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا اور تمام ہم وطنوں کو نوجوانوں کے قومی دن پر مبارکباد پیش کی


سوامی وویکانند کے خیالات ، جو مقصد حاصل کرنے سے پہلے کبھی نہ رکنے کی ترغیب دیتے ہیں ، نوجوانوں میں فرض اور حب الوطنی کا احساس پیدا کر رہے ہیں اور ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کو تیز کر رہے ہیں

سوامی وویکانند نے ملک کے نوجوانوں کو ہندوستان کی علمی روایت ، فلسفہ اور روحانیت سے جوڑا اور اس کی رسائی کو عالمی پلیٹ فارم تک پہنچایا

سوامی وویکانند نے رام کرشن مشن کے ذریعے سماجی خدمت کے نظریات قائم کیے

प्रविष्टि तिथि: 12 JAN 2026 11:14AM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ، نے آج سوامی وویکانند کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کیا اور ‘نیشنل یوتھ ڈے’ پر تمام شہریوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ سوامی وویکانند کے خیالات، جو یہ پیغام دیتے ہیں کہ مقصد حاصل کیے بغیر رکنا نہیں چاہیے، نوجوانوں میں فرض شناسی اور وطن پرستی کا احساس بیدار کر رہے ہیں اور ایک ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کو تیز کر رہے ہیں۔

جناب امت شاہ نے ’ایکس ‘پر ایک پوسٹ میں کہا :’’میں سوامی وویکانند کو ان کےیوم پیدائش پر پورے احترم کے ساتھ خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور ‘نیشنل یوتھ ڈے’ پر تمام شہریوں کو دلی مبارکباد دیتا ہوں۔ سوامی وویکانند نے ملک کے نوجوانوں کو بھارت کی علمی روایات، فلسفے اور روحانیت سے جوڑا اور اس کی رسائی کو عالمی سطح تک پہنچایا۔ رام کرشن مشن کے ذریعے انہوں نے سماجی خدمت کے اصول بھی قائم کیے۔ سوامی جی کے خیالات، جو یہ پیغام دیتے ہیں کہ مقصد حاصل کیے بغیر رکنا نہیں چاہیے، نوجوانوں میں فرض شناسی اور وطن پرستی کا احساس بیدار کر رہے ہیں اور ایک ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کو تیز کر رہے ہیں۔‘‘

****

ش ح۔ش ت ۔ م الف

U No. 443


(रिलीज़ आईडी: 2213640) आगंतुक पटल : 17
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Bengali , Bengali-TR , Assamese , Punjabi , Gujarati , Tamil , Kannada , Malayalam