وزارات ثقافت
سال کا اختتامی جائزہ-2025:وزارت ثقافت
تمل ناڈو اور کاشی کے درمیان ثقافتی اور تہذیبی رشتوں کا جشن مناتے ہوئے، کاشی تمل سنگم 3.0 کا انعقاد کیا گیا
بھارت فخر کے ساتھ قومی گیت ‘‘وندے ماترم’’ کے 150 سال پورے ہونے کا جشن منارہا ہے
وزارتِ ثقافت نے یومِ جمہوریہ پریڈ 2025 میں بھارت کی مالا مال قبائلی اور ثقافتی وراثت کی نمائش کی
کلاگرام: مہاکمبھ 2025 کا ثقافتی نگینہ
بھارت نے گوڑی مشن کے بانی سریل پربھوپاد کی آمد کے 150 برس کی یاد کا جشن منایا
کمبھ رامائن روایت تمل ناڈو میں کمبھ رامائن فیسٹیول کے افتتاح کے ساتھ دوبارہ زندہ ہوگئی
وزارتِ ثقافت نے حکومتِ مدھیہ پردیش کے تعاون سے بھوپال میں لوکماتا اہلیہ بائی ہولکر کی 300ویں سالگرہ منائی
وزارتِ ثقافت نے 25 جون 2025 کو ’سمویدھان ہتیا دیوس‘منایا
وزارت نے تمل ناڈو میں چولا بادشاہ راجندر چولا اوّل کی سالگرہ کے موقع پر آدی تھرووتھیرائی فیسٹیول کا اہتمام کیا
مراٹھا ملٹری لینڈ اسکیپس آف انڈیا کو یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج فہرست میں شامل کیا گیا جو بھارت کا 44واں اندراج ہے
بھارت نے ہر گھر ترنگا 2025 منایا اور ترنگے کے ساتھ جذباتی تعلقات کو مزید مضبوط کیا
وزارتِ ثقافت نے ’گیان بھارتم‘ کا آغاز کیا، جو بھارت کے مخطوطاتی ورثے کے تحفظ، ڈیجیٹائزیشن اور اشاعت کے لیے ایک تاریخی قومی پہل ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
10 DEC 2025 2:21PM by PIB Delhi
وزارتِ ثقافت کی سال 2025 کے دوران اہم اقدامات اور کامیابیاں درج ذیل ہیں:
کاشی تمل سنگمم 3.0 15 تا 24 فروری 2025 کو وارانسی میں منعقد ہوا، جس میں تمل ناڈو اور کاشی کے درمیان تہذیبی اور ثقافتی رشتے کا جشن منایا گیا۔ اس موقع پر 869 سے زائد فنکاروں اور 190 مقامی لوک اور کلاسیکی گروپس نے فن کا مظاہرہ کیا۔ کاشی تمل سنگّمم 3.0 نے تقریباً 2 لاکھ زائرین کو اپنی جانب متوجہ کیا، جس سے ثقافتی و فکری روابط مضبوط ہوئے اور ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے کو فروغ ملا۔
وزارتِ ثقافت نے قومی گیت “وندے ماترم” کی 150ویں سالگرہ کی یادگاری تقریبات کے افتتاحی پروگرام کا اہتمام 7 نومبر 2025 کو اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم، نئی دہلی میں کیا۔ اس موقع پر معزز وزیراعظم بحیثیت مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ یہ پروگرام 7 نومبر 2025 سے 7 نومبر 2026 تک پورے سال جاری رہنے والی قومی یادگاری مہم کے باضابطہ آغاز کی علامت ہے، جس میں اس لازوال تخلیق کے 150 سال مکمل ہونے کا جشن منایا جا رہا ہے،وہ تخلیق جس نے تحریکِ آزادی کو مہمیز دی اور جو آج بھی قومی فخر اور اتحاد کا جذبہ بیدار کرتی ہے۔ وزارت کی جانب سے ایک خصوصی مہم بھی شروع کی گئی ہے جس کی ویب سائٹ https://vandemataram150.in/ہے، جہاں 1.60 کروڑ سے زائد بھارتی شہری اپنے انداز میں وندے ماترم کی پیشکش ریکارڈ کر چکے ہیں۔

اطلاعات و نشریات کے وزیرِ مملکت ڈاکٹر ایل مرگن نے وزارتِ ثقافت کی جانب سے منعقدہ قومی گیت “وندے ماترم” کی 150 سالہ تقریب کے موقع پر وندے ماترم کی اجتماعی پیشکش میں حصہ لیا۔
یومِ جمہوریہ پریڈ 2025 میں وزارتِ ثقافت کی جانب سے پیش کیا گیا عظیم ثقافتی مظاہرہ ‘‘جیتی جے مم بھارتم (جے جے ایم ایم)’’ خصوصی توجہ کا مرکز رہا، جس میں بھارت کی مالا مال قبائلی اور لوک وراثت کی جھلک پیش کی گئی۔ پانچ ہزار سے زائد فنکاروں نے پچاس سے زیادہ متنوع رقص پیش کیے، جو نوجوان قوت، فنّی ورثے اور خواتین کو بااختیار بنانے کی علامت تھے، اور جن میں ’وکسِت بھارت‘، ’وراست بھی، وکاس بھی‘، ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ جیسے موضوعات کو اجاگر کیا گیا۔ اس شاندار پیشکش کو گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے بھارت کے سب سے بڑے لوک رقص کے تنوع کے طور پر تسلیم کیا گیا، جس نے رنگا رنگ ملبوسات اور شاندار کوریوگرافی کے ذریعے بھارت کی یگانگت میں کثرت کو نمایاں کیا۔

’جیَتی جَئے مَم بھارتم‘ ایک شاندار ثقافتی پیشکش تھی جو یومِ جمہوریہ پریڈ 2025 میں وزارتِ ثقافت کی جانب سے پیش کی گئی، جس میں بھارت کی مالا مال قبائلی اور لوک ورثے کو دکھایا گیا۔
وزارتِ ثقافت نے مہاکمبھ،(13 جنوری تا 26 فروری 2025) پریاگ راج کے سیکٹر-7 میں 10.24 ایکڑ رقبے پر کلاگرام قائم کیا ، جہاں کروڑوں یاتری شرکت کر رہے تھے۔ کلاگرام کا افتتاح 12جنوری 2025 کو مرکزی وزیرِ ثقافت نے کیا۔ یہ تقریب تقریباً 45 دنوں تک ملک بھر سے آئے ہوئے تقریباً 15,000 فنکاروں اور دستکاروں کو ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کر رہی تھی، جہاں بھارت کی متنوع روایات، رقص، موسیقی، کھانوں، فنون اور ہنرکاری کے پروگرام کو پیش کیا جا رہا تھا۔ اس نے نہ صرف آنے والے زائرین کو مشاہدے اور فعال شرکت کا منفرد موقع فراہم کیا بلکہ مہاکمبھ میں شریک لاکھوں لوگوں کے لیے کمیونٹی روابط کو مضبوط بنانے اور اقتصادی و پائیدار ترقی کو فروغ دینے کا بھی موقع فراہم کیا۔ مزید برآں، اس نے مختلف برادریوں میں ثقافتی روایات اور طریقوں کی قدر دانی کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا، ہماری ”اتحاد میں تنوع“ کی خوبصورتی کو اجاگر کیا اور ”ایک بھارت شریشٹھ بھارت“ کے جذبے کو تقویت دی۔مہاکمبھ لوگو 2025 کی پروجیکشن میپنگ: مہاکمبھ کا لوگو مختلف مرکزی طور پر محفوظ آثارِ قدیمہ مقامات پر پروجیکٹ کیا گیا۔
کلاگرام کی چند نمایاں خصوصیات یہ تھیں:
- مین انٹرنس: 635 فٹ چوڑا اور 54 فٹ اونچا، جس میں 12 جیوتِرلِنگ اور ہلاہل کو نوش کرنے والے بھگوان شِو کی کہانی کی عکاس ہے اور یہ فن اور روحانیت کا حسین امتزاج ہے۔
- انو بھوت منڈپم: 360 ڈگری کا ہمہ گیر تجربہ جو گنگا کے آسمان سے زمین پر اترنے کی داستان بیان کرتا ہے۔
- اوِرَل شاشوت کمبھ: آثارِ قدیمہ سروے آف انڈیا (اے ایس آئی)، نیشنل آرکائیوز آف انڈیا (این اے آئی) اور اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار آرٹس (آئی جی این سی اے) کی ڈیجیٹل نمائش۔
- فوڈ زون: تمام زونل کلچرل سینٹرز کے ستوِک کھانے، ساتھ ہی پریاگ راج کے مقامی پکوان۔
- سنسکرتی آنگن: سات زونل کلچرل سینٹروں کے صحن میں روایتی ہندوستانی دستکاری اور ہینڈلومز کی نمائش اور فروخت۔


وزارتِ ثقافت نے پریاگ راج کے سیکٹر–7 میں 10.24 ایکڑ رقبے پر مہاکمبھ کلاگرام قائم کیا۔
گؤڑیہ مشن کے بانی سریل پربھوپد کی 150ویں سالگرہ کی تقاریب کے اختتامی اجلاس کا انعقاد 28 فروری 2025 کو مغربی بنگال کےکولکتہ میں واقع سائنس سٹی میں کیا گیا۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی بھارت کے معزز نائب صدر جمہوریہ تھے۔ اس موقع پر سریل پربھوپد کی زندگی سے متعلق اشیاء اور نوادرات پر مشتمل ایک نمائش بھی پیش کی گئی جس میں ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا۔
ایک اور اہم پیش رفت میں، کَمبھ رامائن روایت کو تمل ناڈو میں دوبارہ زندہ کیا گیا۔ مرکزی وزیرِ ثقافت نے 18 مارچ 2025 کو سری رنگم مندر میں کَمبھ رامائن فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ اس کے بعد 20 مندروں میں کَمبھ رامائن کی پیشکش کی گئی، جس کا اختتام 6 اپریل 2025 کو رام نومی کے دن کَنبن میڈو میں شاندار فنالے کے ساتھ ہوا۔ ایک ماہ پر مشتمل یہ فیسٹیول اب سالانہ بنیادوں پر منایا جائے گا اوراس کا آغاز ہر سال مارچ میں تروچیراپلی کے سری رنگم مندر سے ہوگا اور اپریل میں کَنبن میڈو پر رام نومی کی تقریبات اور پیشکش کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔

کَمبھ رامائنہ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب تمل ناڈو کے سری رنگم مندر میں منعقد ہوئی۔
31 مئی 2025 کو وزارتِ ثقافت، حکومتِ ہند نے مدھیہ پردیش حکومت کے اشتراک سے لوکماتا اہلیہ بائی ہولکر کی 300ویں سالگرہ بڑے شاندار طریقے سے بھوپال کے جمبوری میدان میں منائی۔ اس موقع پر معزز وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے لوکماتا دیوی اہلیہ بائی مہیلاسسشکتی کرن مہاسمیلن سے خطاب کیا اور اہلیہ بائی کی لازوال وراثت کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیرِ اعظم نے ان کے اعزاز میں یادگاری ڈاک ٹکٹ اور خصوصی سکے کا اجرا بھی کیا۔تقریبات کے حصے کے طور پر، معزز وزیرِ اعظم نے دیوی اہلیہ بائی ایوارڈ ممتاز خاتون فنکارہ ڈاکٹر جے ماتی کَشیپ کو ان کی قبائلی، لوک اور روایتی فنون میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں پیش کیا۔ اپنے دورے کے دوران وزیرِ اعظم نے وزارتِ ثقافت کی جانب سے اہلیہ بائی ہولکر کی زندگی اور خدمات پر تیار کی گئی خصوصی نمائش کا مشاہدہ کیا اور ایک مختصر فلم بھی دیکھی جس میں بھارت کے ثقافتی ورثے کی تشکیل میں ان کے نمایاں کردار کو اجاگر کیا گیا۔
وزارتِ ثقافت نے حکومتِ دہلی کے اشتراک سے ’سموِدھان ہتیا دیوس‘ 25 جون 2025 کو نئی دہلی کے تیاگ راج اسٹیڈیم میں منایا، تاکہ 1975 میں بھارت میں نافذ ایمرجنسی کے 50 برس مکمل ہونے کی یاد تازہ کی جائے۔ یہ دن جمہوری اقدار اور آئینی حقوق کے تحفظ کی اہمیت کا یادگار اظہار تھا۔

وزارتِ ثقافت نے حکومتِ دہلی کے تعاون سے 25 جون 2025 کو نئی دہلی کے تیاگ راج اسٹیڈیم میں ‘سمویدھان ہتیا دیوس’ منایا۔
وزارت نے 23 سے 27 جولائی 2025 تک تمل ناڈو کے گنگایکونڈا چولا پورم میں آدی تھروارتیری فیسٹیول کا اہتمام کیا، جو چولا شہنشاہ رَجندر چولا اول کی سالگرہ کے موقع پر منایا گیا۔ اس موقع پر چولا کی بحری مہم کی 1,000 ویں سالگرہ بھی منائی گئی، جو بھارتی بحری تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ تہوار تمل روحانی روایات اور شِیوا سدھانت کے پہلوؤں سے جڑا ہوا ہے۔ یہ پانچ روزہ فیسٹیول گنگایکونڈا چولِسوارم مندر، جو ایک یونیسکو کا تسلیم شدہ مقام ہے، میں منعقد ہوا اور اس میں مقامی فنکاروں اور عوام نے بڑے پیمانے پر حصہ لیا۔ اس موقع کی یاد میں ایک یادگاری سکّہ بھی جاری کیا گیا۔ معزز وزیرِاعظم نے اختتامی دن اس تقریب میں شرکت فرمائی۔
9 جولائی 2025 کو نئی دہلی کے سری فورٹ آڈیٹوریم میں ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی 125 ویں سالگرہ کی یاد منانے کے لیے ایک افتتاحی تقریب منعقد کی گئی، جو اُن کی ملک کے لیے دیرپا خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے طور پر منائی گئی۔ یہ افتتاحی تقریب جولائی 2025 سے جولائی 2027 تک جاری رہنے والی دو سالہ یادگاری تقریبات کا حصہ تھی اور اس کے مہمانِ خصوصی ثقافت و سیاحت مرکزی وزیر تھے۔ ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی یاد میں ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکّہ بھی جاری کیا گیا۔

ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی 125 ویں سالگرہ کی یاد منانے کے لیے افتتاحی تقریب 9 جولائی 2025 کو سری فورٹ آڈیٹوریم، نئی دہلی میں منعقد کی گئی۔
سنہ 1898 میں اتر پردیش کے پِپرہوا میں دریافت ہونے والے بھگوان بدھ کے مقدس آثارِ کے ایک حصے کو نیلامی کے لیے پیش کیا گیا۔ وزارتِ ثقافت نے اس کے خلاف مضبوط موقف اختیار کیا اور نیلامی روکنے کے لیے قانونی نوٹس جاری کیا۔ قانونی اور اخلاقی دباؤ کے نتیجے میں نیلامی رک گئی اور وزارت نے اسے مذاکرات کے موقع کے طور پر استعمال کیا۔ یہ انمول آثار 127 سال کے بعد 30 جولائی 2025 کو بھارت واپس لائے گئے۔ یہ آثار بھارتی حکومت کو ایک نجی صنعتی ہاؤس کے ذریعے حاصل کرائے گئے، جس میں ہانگ کانگ میں نیلامی روکنے کے لیے قانونی اور سفارتی اقدامات شامل تھے۔ ان آثار میں سونے، گارنیٹ، اور کرسٹل کے زیورات شامل تھے، اور انہیں کامیابی کے ساتھ بھارت واپس لایا گیا۔

سنہ 1898 میں اتر پردیش کے پِپراہوا میں دریافت ہونے والے بھگوان بدھ کے مقدس آثارِ کو وزارتِ ثقافت کی کاوشوں کے ذریعے کامیابی کے ساتھ محفوظ کیا گیا۔
یونیسکو نے اپنی 47 ویں عالمی ورثہ کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کی 2024-25 کے لیے سرکاری نامزدگی، ‘مراٹھا ملٹری لینڈاسکیپ آف انڈیا’، کو عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔ ماہر کمیٹی آئی سی او ایم او ایس نے منفی رپورٹ دی تھی، لیکن وزارتِ ثقافت نے وزارتِ خارجہ کے تعاون سے مؤثر مداخلت کی اور رکن ممالک کو بھارت کی حمایت پر قائل کیا۔ یہ بھارت کی 44 ویں ملکیت ہے جسے یہ اعزاز ملا ہے۔ اب بھارت عالمی سطح پر چھٹے نمبر پر اور ایشیا-پیسیفک خطے میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں سب سے زیادہ یونیسکو عالمی ثقافتی ورثے کی سائٹس موجود ہیں۔





بھارت کے‘مراٹھا ملٹری لینڈاسکیپ آف انڈیا’کو یونیسکو عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔
بھارت کا 79 واں یومِ آزادی 15 اگست 2025 کو “نیا بھارت” (نئی دلّی) کے موضوع کے تحت منایا گیا، جس میں مختلف شعبوں میں ترقی کو اجاگر کیا گیا اور آزادی کے لیے قربانی دینے والے لوگوں کی کوششوں کو سراہا گیا۔ اس موقع پر ملک گیر ‘ہر گھر ترنگا’ مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی محفوظ یاد گاری تاریخی مقامات پر درج ذیل سرگرمیاں بھی انجام دی گئیں:
- مرحلہ اول (2–8 اگست، 2025): ترنگا رنگولی
- مرحلہ دوم (9–12 اگست، 2025): سیلفی بوتھ کا قیام، بینرز کی نمائش، اور ترنگا یاترا
- مرحلہ سوم (13–15 اگست، 2025): تین رنگوں کی روشنی اور محفوظ یاد گاری تاریخی مقامات پر قومی پرچم کی پروجیکشن
اس سال وزارتِ ثقافت کی جانب سے منعقد کی گئی ‘ہر گھر ترنگا’ مہم منفرد تھی۔ وزارت نے پینے کے پانی اور صفائی کے محکمے کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے صفائی کے موضوع پر مشترکہ مہم بھی چلائی۔ اس سال کی مہم میں معاشی اقدامات بھی کیے گئے، جس کے نتیجے میں اخراجات میں 15 فیصد کمی ہوئی، جبکہ مہم کا دائرہ کار اور سیلفیز کی اپلوڈنگ پچھلے سال کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ رہی۔ یہ کامیابی حکومت کے جامع نقطۂ نظر اپنانے اور ریاستوں و ریاستی اداروں کو مہم میں شریک کرنے سے حاصل ہوئی۔‘ہر گھر ترنگا’ مہم کے تحت 12 اگست 2025 کو نئی دلّی کے بھارت منڈپم، نئی دہلی میں بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا، جو بھارت کے یومِ آزادی کی تقریبات کا آغاز تھا۔ اس ریلی میں ہزاروں بائک سواروں نے قومی پرچم لہراتے ہوئے شرکت کی، اور اس میں مرکزی وزراء، دہلی حکومت کے وزراء اور پارلیمنٹ کے اراکین نے بھی حصہ لیا۔


بھارت کے 79 ویں یومِ آزادی کی تقریبات کے موقع پر وزارتِ ثقافت نے ملک بھر میں ‘ہر گھر ترنگا’ مہم کا انعقاد کیا۔
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ نے اپنی 100 ویں سالگرہ 1 اکتوبر 2025 کو منائی۔ اس موقع پر معزز وزیرِاعظم نے ایک خصوصی 100 روپے کا یادگاری سکّہ جاری کیا، جو آزاد بھارت میں پہلا سکّہ ہے جس پر ‘بھارت ماتا’ (مادرِ وطن) کی تصویر درج ہے۔ اس کے علاوہ، ایک ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا گیا جو 1963 کے یومِ جمہوریہ پریڈ کی یاد میں بنایا گیا، جس میں آر ایس ایس کے رضاکاروں نے صدی کی تقریبات کے اعزاز میں شرکت کی تھی۔

معزز وزیرِاعظم نے ایک خصوصی 100 روپے کا یادگاری سکّہ اور ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا، جو 1963 کے یومِ جمہوریہ پریڈ کی یاد میں بنایا گیا، جس میں آر ایس ایس کے رضاکاروں نے صدی کی تقریبات کے اعزاز میں حصہ لیا۔
وزارتِ ثقافت نے ‘گیان بھارتم’ کے تحت ایک تاریخی قومی پہل کا آغاز کیا، جس کا مقصد بھارت کے نسخیاتی ورثے کو محفوظ کرنا، ڈیجیٹائز کرنا اور اس کی تشہیر کرنا ہے۔ اس لانچ کے موقع پر پہلی بار ‘گیان بھارتم بین الاقوامی کانفرنس’ کا انعقاد کیا گیا، جس کا موضوع تھا: "نسخیاتی ورثے کے ذریعے بھارت کے علمی ورثے کا دوبارہ حصول"۔ یہ کانفرنس 11 تا 13 ستمبر 2025 کو نئی دلّی کے وِگیان بھون میں منعقد ہوئی، جس میں بھارت اور بیرونِ ملک سے 1,100 سے زائد شرکاء نے حصہ لیا۔12 ستمبر 2025 کو معزز وزیرِاعظم نے رسمی طور پر گیان بھارتم ویب پورٹل کا افتتاح کیا، اور اس بات پر زور دیا کہ بھارت کے علمی ورثے کی بنیاد تین ستونوں پر ہے: حفاظت، جدت، اور اضافہ و مطابقت۔ کانفرنس 13 ستمبر 2025 کو ‘دہلی اعلامیہ’ کے اجراء کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، جس میں بھارت کے نسخیاتی ورثے کی حفاظت اور اسے دوبارہ فعال کرنے کے عزم کو ‘وِکسِت بھارت 2047’ کے جذبے کے تحت دوبارہ دہرایا گیا۔


معزز وزیرِاعظم نے رسمی طور پر گیاں بھارتم ویب پورٹل کا افتتاح کیا، اور اس بات پر زور دیا کہ بھارت کے علمی ورثے کی بنیاد تین ستونوں پر ہے: حفاظت، جدت، اور اضافہ و مطابقت۔
وزارتِ ثقافت کی اہم پہل، گیان بھارتم، نے 25 اکتوبر 2025 کو ایک اہم سنگ میل حاصل کیا جب ملک بھر کی 17 معروف اداروں کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔ یہ تقریب نئی دہلی کے نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ (جے پور ہاؤس) میں منعقد ہوئی۔
سیوا پرَو 2025 کو 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2025 تک کامیابی کے ساتھ منایا گیا، جس نے اسے خدمت، تخلیقی صلاحیت اور شہری شراکت داری کی ایک بڑے پیمانے کی تحریک میں تبدیل کر دیا۔ جشن کے حصے کے طور پر، وزارت نے اپنے نوڈل اداروں کے ذریعے ملک بھر کے 75 منتخب مقامات پر ایک روزہ آرٹ ورکشاپس کا انعقاد کیا، جس کا موضوع تھا: ‘‘وِکسِت بھارت کے رنگ، کلا کے سنگ’’۔ ہر ورکشاپ میں اسکول کے طلباء، کالج کے نوجوان، پیشہ ور فنکار اور روایتی ہنرمند شامل ہوئے اور انہوں نے ‘‘سیوا پرووکست بھارت کا وژن’’ کے موضوع پر فن پارے تخلیق کیے۔مزید برآں، وزارت کے ماتحت تنظیموں نے نمایاں تاریخی مقامات پر ’صفائی ہی سیوا‘مہمات کا نعقاد کیا۔ یہ اقدامات خدمت اور تاریخی ورثے کے تحفظ کو ثقافتی اظہار کے ساتھ مربوط کرتے ہیں، اور تخلیقی صلاحیت کو شہری شعور کے ساتھ جوڑنے کے وزارت کے مقصد کو مضبوط کرتے ہیں۔

وزارتِ ثقافت نے اپنے نوڈل اداروں کے ذریعے سیوا پرَو 2025 کے موقع پر ملک بھر کے 75 منتخب مقامات پر ایک روزہ آرٹ ورکشاپس کا انعقاد کیا، جس کا موضوع تھا: ‘‘وکست بھارت کے رنگ، کلا کے سنگ’’۔
مرکزی وزارتِ ثقافت نے 31 اکتوبر 2025 کو قومی یکجہتی دن کے موقع پر سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک شاندار ثقافتی پروگرام پیش کیا۔ اس موقع پر معزز وزیرِاعظم مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب کے دوران معزز وزیرِاعظم نے ایک یادگاری سکّہ اور ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔ اس پروگرام کا سب سے نمایاں حصہ ایک شاندار رقص کی کوریوگرافی تھی جس کا عنوان تھا: ‘‘لوہ پرُش نمستبھیم’’، جسے سَنگیت ناٹک اکادمی اور ویسٹ زون کلچرل سینٹر نے وزارتِ ثقافت کے تحت تیار کیا، اور اس میں بھارت بھر کے 800 سے زائد فنکاروں نے حصہ لیا۔

معزز وزیرِاعظم نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر قومی یکجہتی دن پر ایک یادگاری سکّہ اور ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔
وزارتِ ثقافت نے خصوصی مہم 5.0 مکمل کی، جس میں خاص توجہ ای-ویسٹ کے مناسب نمٹارے پر دی گئی۔ اس مہم کے دوران عوامی شکایات اور پی جی اپیلز کے 100 فیصد حل، پارلیمانی سوالات میں 74 فیصد ، وزیرِاعظم کے دفتر میں 68 فیصد ، اور ریاستی حکومتوں کے حوالہ جات میں 64 فیصد کا کامیابی حاصل کی گئی۔ مزید برآں، صفائی مہم میں 599 مقامات پر 100 فیصد کامیابی حاصل کی گئی۔




وزارت ثقافت نے خصوصی مہم 5.0 مکمل کی، جس میں خاص توجہ ای-ویسٹ (الیکٹرانک کچرے) کے مناسب نمٹارے پر دی گئی۔
وزارت ثقافت نے 12 نومبر 2025 کو نئی دہلی کے دوارکا میں واقع یشو بھومی میں منعقدہ قبائلی کاروباری کانکلیو 2025 کے کامیاب انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ کانکلیو ہندوستانی قبائلی کمیونٹی کی فنکارانہ مہارت، ادبی تنوع اور تخلیقی کاروباری صلاحیتوں کا جشن منانے کے لیے ایک متحرک پلیٹ فارم کے طور پر کام آیا، جو جن جاتیہ گورو ورش کی روح اور وکست بھارت @2047 کے قومی وژن کے مطابق تھا۔یہ کانکلیو قبائل امور کی وزارت ، صنعت و داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی)، تجارت و صنعت کی وزارت ، اور وزارت ثقافت کے اشتراک سے منعقد کیا گیا، اور یہ جن جاتیہ گور و ورش کے دوران ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا تھا، جس میں بھگوان برسہ منڈا کی 150 ویں سالگرہ بھی منائی گئی۔کانکلیو کی ایک اہم جھلک وزارت ثقافت کی جانب سے منعقدہ پینل ڈسکشن “قبائلی ورثہ سے کاروبار تک: پائیدار کاروباری ترقی کو فروغ دینا” تھی۔



وزارت ثقافت نے 12 نومبر 2025 کو نئی دہلی کے دوارکا میں واقع یشو بھومی میں کامیابی کے ساتھ قبائلی کاروباری کانکلیو 2025 کا انعقاد کیا۔
انڈین نیشنل ٹرسٹ فار آرٹ اینڈ کلچرل ہیریٹیج (آئی این ٹی اے سی ایچ) فخر کے ساتھ اعلان کرتا ہے کہ پروجیکٹ گاجا-لوک: ایلیفینٹ لینڈ اور ایشیا میں ان کی ثقافتی علامت، شروع ہو رہا ہے، جو ایک اہم بین الاقوامی اقدام ہے۔ یہ ثقافت و فطرت پر مبنی پروگرام ایشیائی ہاتھی کے ارد گرد گہرے تعلقات کو دستاویزی شکل دینے اور دریافت کرنے کے لیے وقف ہے، اور پورے برِ اعظم میں ثقافت، تاریخ، ماحولیاتی نظام، اور ماحولیاتی لچک کی جُڑی ہوئی کہانیوں کو اجاگر کرتا ہے۔پروجیکٹ گاجا-لوک باضابطہ طور پر 19 سے 25 نومبر 2025 تک ایک عوامی نمائش کے ساتھ شروع ہوگا اور 20 نومبر 2025 کو آئی این ٹی اے سی ایچ ، نئی دہلی میں ایک راؤنڈ ٹیبل منعقد کیا جائے گا۔ یہ پروگرام انٹینجبل کلچرل ہیریٹیج (آئی سی ایچ) ڈویژن کی جانب سے منعقد کیا گیا ہے۔

وزیر ثقافت نے 18 نومبر 2025 کو ‘پروجیکٹ موسم’ پر دو روزہ قومی ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ یہ ورکشاپ، جس کا عنوان “ہندوستانی سمندری خطے میں سمندری نیٹ ورکس کے سنگم پر جزیرے” ہے، آثار قدیمہ کے محکمے (اے ایس آئی) کی جانب سے ہمایوں کے مقبرہ ورلڈ ہیریٹیج سائٹ میوزیم میں منعقد کی جا رہی ہے۔یہ پروجیکٹ ورثے کے مطالعے، سائنسی تحقیق اور کمیونٹی سرگریوں کا ایک منفرد امتزاج پیش کرتا ہے، اور بھارت کی سمندری ورثے کے تحفظ کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ وزیر موصوف نے اس اقدام کے مقصد پر روشنی ڈالی کہ یہ سمندر سے جڑے ثقافتی مناظر کو دستاویزی شکل دینے اور محفوظ کرنے کے نئے مواقع پیدا کرے گا، اور اسے ایک متحرک اور مشترکہ تحریک کے طور پر پیش کیا۔

وزیر ثقافت نے 18 نومبر 2025 کو ‘پروجیکٹ موسم’ پر دو روزہ قومی ورکشاپ کا افتتاح کیا۔
ہندوستان کو بدھ مت کی جائے پیدائش اور عالمی بدھ ورثے کے مرکز کے طور پر دوبارہ قائم کرتے ہوئے ، بین الاقوامی تریپیٹاکا چانٹنگ فیسٹیول-جنوب مشرقی ایشیا اور ہندوستان میں بدھ مت کی سب سے بڑی بین الاقوامی تقریب-ملک میں منعقد کی جائے گی ۔ یہ تقریب 2 سے 13 دسمبر 2025 تک بہار کےبودھ گیا ، میں منعقد ہوگی ۔ اس کے ساتھ ساتھ بدھ کے قدموں کے نشانات کو یاد کرتے ہوئے جیتی وادی سے راجگیر کے پویتر بانس کے جنگل وینوون تک ایک یادگار دورے کا بھی اہتمام کیا جائے گا ۔ روشن خیالی کے مقدس مقام بودھ گیا میں 12 روزہ روحانی پروگرام کا اہتمام بین الاقوامی بدھ کنفیڈریشن (آئی بی سی) کے ذریعے وزارت ثقافت ، حکومت ہند اور لائٹ آف بدھسٹ فاؤنڈیشن انٹرنیشنل (ایل بی ڈی ایف آئی) یو ایس اے کے اشتراک سے کیا جائے گا ۔
12 روزہ ایونٹ کے اہم نکات:
- مقدس بودھی درخت کے نیچے روزانہ پالی متون پڑھنا
- معروف دھرم گروؤں کے لیکچرز
- سوال و جواب کے باہمی نشستیں
- بھارت اور بیرون ملک کے فنکاروں کی نمائش اور ثقافتی مظاہرہ
- افتتاحی دن آئی بی سی کی سرپرستی میں ثقافتی پرفارمنس

جنوب مشرقی ایشیا اور بھارت کے سب سے بڑے بین الاقوامی بدھ ایونٹ، ‘بین الاقوامی تریپیٹاکا چانٹنگ فیسٹیول’ سے قبل ایونٹ سے متعلق پریس کانفرنس نئی دہلی میں منعقد ہوئی
غیر مادی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے بین الحکومتی کمیٹی کے بیسویں اجلاس 8 سے 13 دسمبر 2025 تک بھارت کے نئی دہلی میں منعقد ہوگا۔ اس اجلاس کی صدارت بھارت کے سفیر اور یونیسکو میں مستقل نمائندے کریں گے۔
*********
(ش ح –ع ح-رب)
U. No. 231
(ریلیز آئی ڈی: 2212154)
وزیٹر کاؤنٹر : 22