وزارت اطلاعات ونشریات
وزارت اطلاعات و تجارت کے ویوایکس نے نشریاتی اور تفریح میں جدت کو فروغ دینے کے لیے ایف آئی آٹی ٹی -آئی آئی ٹی دہلی کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے
میڈیا ٹیکنالوجی انٹرپرینیورشپ کو مہمیز کرنے کے لیے مفاہمت نامہ
प्रविष्टि तिथि:
06 JAN 2026 6:26PM by PIB Delhi
ویو ایکس، وزارت اطلاعات و نشریات، بھارت سرکار کے تحت اسٹارٹ اپ ایکسیلیریٹر انیشی ایٹو، نے فاؤنڈیشن فار انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی ٹرانسفر (ایف آئی آٹی ٹی)، آئی آئی ٹی دہلی کے ساتھ مفاہمت نامےپر دستخط کیے ہیں تاکہ میڈیا، تفریح، نشریات اور مواصلاتی ٹیکنالوجیز میں جدت، انکیوبیشن اور انٹرپرینیورشپ کو مضبوط بنانے کے لیے تعاون کیا جا سکے۔
اس مفاہمت نامہ پرویو ایکس اور ایف آئی آٹی ٹی کی ٹیموں نے دستخط کیے، جس میں شری سنجے جاجو، سیکرٹری، وزارت اطلاعات و نشریات، شاستری بھون، نئی دہلی میں موجود تھے۔

اس تعاون کے تحت، ایف آئی آٹی ٹی ، آئی آئی ٹی دہلی ویو ایکس پروگرام کے نفاذ اور توسیع کی حمایت کرے گا، جو ایک قومی پہل ہے جس کا مقصد ملک بھر میں انکیوبیشن سینٹرز قائم اور مضبوط کر کے جدت اور کاروباری ماحول کو فروغ دینا ہے۔ ایف آئی آٹی ٹی انکیوبیٹر سیٹ اپ کے لیے اسٹریٹجک اور آپریشنل رہنمائی فراہم کرے گا، دیگر آئی آئی ٹی اور انوویشن ہبز کے ساتھ مشغولیت کو آسان بنائے گا، تکنیکی مہارت، تحقیقی سہولیات، رہنمائی، آئی پی سپورٹ تک رسائی فراہم کرے گا، اور اسٹارٹ اپس اور انکیوبیشن مینیجرز کے لیے صلاحیت سازی کے اقدامات کو ممکن بنائے گا۔

ویو ایکس، وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت، اس پروگرام کو مالی معاونت، پالیسی رہنمائی اور قومی سطح پر نمایاں کرے گا۔ اس تعاون کے ذریعے، ویو ایکس کا مقصد ایک مستقبل کے لیے تیار میڈیا اور تفریحی ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کو فروغ دینا ہے، جس میں اسٹارٹ اپس کو فنڈنگ سپورٹ، رہنمائی، انفراسٹرکچر تک رسائی، صنعتی شراکت داری، اور سرمایہ کاروں اور عالمی مارکیٹوں سے روشناس کرانے کے قابل بنایا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر، جناب جاجو نے کہا، ’’ویو ایکس کو میڈیا اور تفریحی ٹیکنالوجیز میں جدت کے لیے ایک قومی محرک کے طور پر تصور کیا گیا ہے۔ ویو ایکس میڈیا انڈسٹری میں بنیادی تکنیکی تبدیلی لانے والے اسٹارٹ اپس کو تیز کرے گا، اور ساتھ ہی موجودہ ٹیکنالوجی پلیٹ فارمز پر نئے ایپلیکیشنز بنانے والے موجدوں کو بھی تیز کرے گا۔ ویوایکس کا مقصد وسیع تر ایکو سسٹم کو متحرک کرنا اور M&E اسٹارٹ اپس کے لیے عالمی معیار کی انکیوبیشن سہولیات قائم کرنا ہے۔‘‘
مزید برآں، ڈاکٹر نکھل اگروال، منیجنگ ڈائریکٹر، ایف آئی آٹی ٹی ، آئی آئی ٹی دہلی، جنہوں نے ایف آئی آٹی ٹی کے ذریعے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے، نے کہا:
’’ویو ایکس کے ساتھ یہ شراکت داری ایف آئی آٹی ٹی کی ابھرتی ہوئی اور تخلیقی ٹیکنالوجی شعبوں میں ٹیکنالوجی پر مبنی کاروباری صلاحیت کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ پالیسی سپورٹ، تعلیمی برتری، اور صنعت کی شمولیت کو یکجا کر کے، ہمارا مقصد ایک مضبوط قومی انکیوبیشن پلیٹ فارم بنانا ہے جو میڈیا، ٹیکنالوجی، اور جدت کے سنگم پر کام کرنے والے اسٹارٹ اپس کی حمایت کرے۔‘‘
یہ شراکت داری آئی آئی ٹی دہلی کی تعلیمی، تحقیقی اور جدت کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی طرف ایک اہم قدم ہے تاکہ ویو ایکس فریم ورک کے تحت اسٹارٹ اپ کی ترقی اور ٹیکنالوجی کی تجارتی کاری کو تیز کیا جا سکے، جس سے بھارت کے میڈیا اور تفریحی جدت کے ایکو سسٹم کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔
ایف آئی آٹی ٹی کے بارے میں
فاؤنڈیشن فار انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی ٹرانسفر (ایف آئی آٹی ٹی)، آئی آئی ٹی دہلی، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی دہلی کی انڈسٹری انٹرفیس تنظیم ہے۔ جدت، کاروبار، اور ٹیکنالوجی کی تجارتی کاری کو آسان بنانے کے لیے قائم کیا گیا، ایف آئی آئی ٹی انکیوبیشن، صنعتی تعاون، تحقیقی ترجمہ، دانشورانہ املاک کے انتظام، اور آئی آئی ٹی دہلی کے ایکو سسٹم کے اندر اور باہر اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
ویو ایکس کے بارے میں
ویو ایکس ایک قومی میڈیا اور تفریحی ٹیکنالوجی کی جدت اور انکیوبیشن پروگرام ہے جو وزارت اطلاعات و نشریات (ایم آئی بی)، بھارت سرکار کے تحت نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے ذریعے نافذ کیا جاتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد براڈکاسٹنگ، کمیونی کیشن، میڈیا، اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں کام کرنے والے اسٹارٹ اپس اور کاروباری افراد کو منظم انکیوبیشن سپورٹ، صنعت تک رسائی، رہنمائی، اور قومی و عالمی نمائش فراہم کرنا ہے۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 208
(रिलीज़ आईडी: 2211896)
आगंतुक पटल : 13
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam