وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم 4 جنوری کو وارانسی میں 72ویں قومی والی بال ٹورنامنٹ کا افتتاح کریں گے


مختلف ریاستوں اور اداروں کی نمائندگی کرنے والی 58 ٹیموں کے ایک ہزار سے زائد کھلاڑی اس مقابلے میں حصہ لیں گے

प्रविष्टि तिथि: 03 JAN 2026 2:41PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی 4 جنوری 2026 کو دوپہر 12 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 72ویں قومی والی بال ٹورنامنٹ کا افتتاح کریں گے۔ افتتاحی تقریب وارانسی کے ڈاکٹر سمپورنانند اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔

یہ ٹورنامنٹ 4 سے 11 جنوری تک منعقد کیا جائے گا، جس میں ملک بھر سے مختلف ریاستوں اور اداروں کی نمائندگی کرنے والی 58 ٹیموں کے ایک ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لیں گے۔ توقع ہے کہ اس  ٹورنامنٹ میں  بھارتی والی بال میں اعلیٰ معیار کے مقابلے، کھیلوں کے جذبے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کا شاندار مظاہرہ دیکھنے کو ملے گا۔

وارانسی میں 72ویں قومی والی بال ٹورنامنٹ کی میزبانی شہر میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور کھیلوں کی ترقی کو فروغ دینے پر بڑھتے ہوئے زور کی عکاسی کرتی ہے۔ اس سے قومی سطح کے بڑے پروگراموں کی میزبانی کے ایک اہم مرکز کے طور پر شہر کی شناخت مزید مستحکم ہوگی، جو ثقافتی اور کھیلوں کی اہم سرگرمیوں کے انعقاد میں اس کے بڑھتے ہوئے کردار سے ہم آہنگ ہے۔

***********

ش ح-ا ع خ   ۔ر  ا

U-No- 97


(रिलीज़ आईडी: 2211074) आगंतुक पटल : 24
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Assamese , Tamil , Gujarati , English , Marathi , हिन्दी , Bengali , Bengali-TR , Manipuri , Punjabi , Odia , Telugu , Kannada , Malayalam