وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم ایتھوپیا پہنچے، ان کی آمد پر وہاں ان کا خصوصی استقبال کیا گیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
16 DEC 2025 7:25PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی ایتھوپیا کے اپنے پہلے دو طرفہ دورے پر عدیس ابابا پہنچ گئے ہیں۔ ایئرپورٹ پہنچنے پر، ایک پر جوش اور خاص انداز میں، انھیں ایتھوپیا کے وزیر اعظم محترم ڈاکٹر ابی احمد علی نے خوش آمدید کہا اور گرم جوشی کے ساتھ ان کااستقبال کیا۔
بھارت اور ایتھوپیا کے تاریخی تعلقات مضبوط عوامی تعلقات پر مبنی ہیں۔ ایتھوپیا کی قیادت کا یہ خاص اقدام اس بات کا غماز ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کو گلوبل ساؤتھ کے شراکت دار کے طور پر کتنی اہمیت دیتے ہیں۔
******
(ش ح, ع ا)
U. No. 3309
(ریلیز آئی ڈی: 2204857)
وزیٹر کاؤنٹر : 47
یہ ریلیز پڑھیں:
Malayalam
,
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Telugu
,
Kannada