وزیراعظم کا دفتر
وزیرِ اعظم نے سابق صدر جمہوریہ جناب پرنب مکھرجی کے یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
प्रविष्टि तिथि:
11 DEC 2025 10:27AM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج سابق صدر جمہوریہ جناب پرنب مکھرجی کے یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیرِ اعظم نے جناب پرنب مکھرجی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں عظیم سیاستدان اور غیر معمولی بصیرت کے حامل اسکالر قرار دیا، جنہوں نے عوامی زندگی کے دہائیوں پر محیط عرصے میں پوری وفاداری کے ساتھ ہندوستان کی خدمت کی۔
جناب نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:
‘‘جناب پرنب مکھرجی کے یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت۔ ایک عظیم سیاستدان اور غیر معمولی بصیرت کے حامل اسکالر، جنہوں نے عوامی زندگی کے دہائیوں پر محیط عرصے میں وفاداری کے ساتھ ہندوستان کی خدمت کی۔ پرنب بابو کی ذہانت اور خیالات کی وضاحت نے ہر قدم پر ہماری جمہوریت کو مالا مال کیا۔ یہ اعزاز کی بات ہے کہ میں نے ان سے کئی سالوں تک رابطے میں رہ کر بہت کچھ سیکھا۔’’
********
(ش ح ۔م ش ع ۔م الف)
U. No. 2909
(रिलीज़ आईडी: 2202060)
आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Manipuri
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam