وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے جناب سی راج گوپالاچاری کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

प्रविष्टि तिथि: 10 DEC 2025 8:48AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جناب سی راج گوپالاچاری کی پیدائش  سالگرہ کے موقع پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔انہیں ایک آزادی پسند، مفکر، دانشور اور سیاستدان کے طور پر یاد کرتے ہوئےوزیر اعظم نے کہا کہ راجا جی 20ویں صدی کے  زہین ترین افراد میں سے ایک تھےجواعلیٰ اقدار پیدا کرنے اور انسانی وقار کو برقرار رکھنے میں یقین رکھتے تھے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک ہندوستان کی جدوجہد آزادی اور عوامی زندگی میں ان کی لازوال شراکت کو شکریہ کے ساتھ یاد کرتا ہے۔

 جناب مودی نےایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا:

’’ مجاہدآزادی ، مفکر ، دانشور ، سیاستدان... یہ کچھ ایسی تعریفیں ہیں جو جناب سی راج گوپالاچاری کو یاد کرتے وقت ذہن میں ابھرتی ہیں ۔ ان کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ۔ وہ 20 ویں صدی کے زہین ترین افراد میں سے ایک ہیں ، جواعلیٰ اقدار پیدا کرنے اور انسانی وقار کو برقرار رکھنے میں یقین رکھتے تھے ۔ ہماری قوم ان کی پائیدار خدمات کو انتہائی تشکر کے ساتھ یاد کرتی ہے ۔

راجا جی کےیوم پیدائش پر آرکائیوز سے کچھ دلچسپ مواد کا اشتراک کرنا، جس میں راجا جی کی نوجوانی کی تصویر، کابینہ کے وزیر کے طور پر ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن، 1920 کی دہائی کے رضاکاروں کے ساتھ ایک تصویر اور 1922 کا ینگ انڈیا ایڈیشن شامل ہے جسے راجا جی نے ایڈٹ کیا تھا کیونکہ گاندھی جی جیل میں تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م ح۔ن م۔

U-2777

                          


(रिलीज़ आईडी: 2201292) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Assamese , Bengali , Gujarati , Tamil , Kannada , Malayalam