وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے ایشیا میں مائیکروسافٹ کی اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا، بھارت کو عالمی اے آئی مرکز کے طور پر پیش کیا


اے آئی کے معاملے میں دنیا بھارت کے بارے میں پُرامید ہے: وزیراعظم

प्रविष्टि तिथि: 09 DEC 2025 7:20PM by PIB Delhi

وزیراعظم  جناب نریندر مودی نے آج مائیکروسافٹ کے چیئرمین اور سی ای او جناب ستیا نڈیلا کے ساتھ ایک نتیجہ خیز گفتگو کے بعد مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے میں بھارت کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے بھارت میں مائیکروسافٹ کی جانب سے ایشیا میں اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کے اعلان کا خیرمقدم کیا، جس سے یہ بات مضبوط ہوتی ہے کہ بھارت جدت اور ٹیکنالوجی کے لیے ایک قابلِ اعتماد مرکز کے طور پر تیزی سے ابھر رہا ہے۔

جناب ستیا نڈیلا کی پوسٹ کے جواب میں وزیراعظم نے کہا:"اے آئی کی بات ہو تو دنیا بھارت کے بارے میں پُرامید ہے!

جناب ستیا نڈیلا کے ساتھ بہت ہی مفید گفتگو ہوئی۔ خوشی ہے کہ مائیکروسافٹ ایشیا کی سب سے بڑی سرمایہ کاری بھارت میں کرنے جا رہا ہے۔

بھارت کا نوجوان اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جدت لائے گا اور ایک بہتر دنیا کے لیے اے آئی کی طاقت کو استعمال کرے گا۔"

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 2767    )


(रिलीज़ आईडी: 2201106) आगंतुक पटल : 15
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Manipuri , Punjabi , Gujarati , Odia , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam