وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

سی بی ایف سی فلم کو سرٹیفکیٹ دینےکے لیے تشکیل دی جانے والی ایگزامیننگ اور ریوائزنگ یعنی جانچ اور جائزہ کمیٹی میں 50 فیصد خواتین کی شرکت کو یقینی بناتا ہے


ڈیٹا کی حفاظت، سسٹم کی سالمیت اور پرائیویسی یعنی رازداری کے اصولوں کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے کیو آر کوڈ کی رسائی میں ترامیم کی گئی ہیں ، یہ تبدیلیاں عوامی رسائی پر اثر انداز نہیں ہوں گی اور سرٹیفیکیشن سے متعلق ضروری معلومات دستیاب رہیں گی

प्रविष्टि तिथि: 05 DEC 2025 2:47PM by PIB Delhi

خواتین کی مناسب نمائندگی سنیماٹوگرافی (سرٹیفکیشن) رولز 2024کے مطابق یقینی بنائی جاتی ہے، جو بورڈ اور مشاورتی پینلز میں ایک تہائی خواتین ممبران کی موجودگی کا تقاضا کرتی ہے۔ مزید برآں،  سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن (سی بی ایف سی) ہر اس ایگزامیننگ کمیٹی اور ریوائزنگ کمیٹی  یعنی جانچ اور جائزہ کمیٹی میں خواتین کی 50 فیصد نمائندگی کو یقینی بناتا ہے جو فلموں کے جائزے کے لیے تشکیل دی جاتی ہیں، جیسا کہ متعلقہ معلومات قواعد میں فراہم کئے گئے ہیں ۔

بورڈ کے ممبران کی مدت  سنیماٹوگرافی ایکٹ 1952 اور اس کے تحت بنائے گئے قواعد کے مطابق ہوتی ہے۔ سنیماٹوگرافی (سرٹیفکیشن) رولز 2024کے رول 3 کے تحت ہر رکن مرکزی حکومت کی خوشنودی کے مطابق دفتر میں خدمات انجام دے گا اور اس کی مدت تین سال سے زیادہ نہیں ہوگی  اور نئے ممبران کی تقرر ی تک موجودہ ممبران کی مدت جاری رہے گی۔

 

سی بی ایف سی بورڈ کے ممبران کے ساتھ آن لائن اپنی میٹنگز منعقد کرتا ہے۔ 2017 سے، سرٹیفیکیشن کا ورک فلو بنیادی طور پر ڈیجیٹل بنایا گیا ہے، جسے ای سنے پرمان آن لائن سرٹیفیکیشن پلیٹ فارم کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے، جس کے ذریعے درخواستوں کی جمع آوری، پروسیسنگ اور منظوری آن لائن کی جاتی ہے۔ ایگزامیننگ اور ریوائزنگ کمیٹیوں یعنی جانچ اور جائزہ کمیٹیوں کی میٹنگز فلموں کی جمع شدہ مقدار کے مطابق وقتاً فوقتاً منعقد کی جاتی ہیں تاکہ سرٹیفیکیشن کا عمل بروقت مکمل ہو سکے۔

کیو آر کوڈ سسٹم عوام کو بنیادی سرٹیفیکیشن سے متعلق معلومات تک رسائی فراہم کرتا ہے، جیسے فلم کا عنوان، زبان، دورانیہ، درخواست دہندہ کا نام، پروڈیوسر کا نام، خلاصہ، کاسٹ اورکرو  عملہ کی تفصیلات۔  ای سنے پرمان پورٹل پر کیو آر کوڈ کے تحت دستیاب مواد میں چند ترامیم کی گئی ہیں تاکہ ڈیٹا کی حفاظت، سسٹم کی سالمیت اور پرائیویسی یعنی رازداری کے اصولوں کی تعمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ تبدیلیاں عوامی رسائی پر اثر انداز نہیں ہوتی ہیں اور ضروری سرٹیفیکیشن معلومات دستیاب رہتی ہیں۔

سی بی ایف سی ہر سال اپنی سالانہ رپورٹ وزارت اطلاعات و نشریات کو پیش کرتا ہے۔ یہ معلومات وزارت کی یکجا شدہ سالانہ رپورٹ میں شامل کی جاتی ہیں جو باقاعدگی سے شائع کی جاتی ہے اور وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوتی ہے۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت  ڈاکٹر ایل موروگن نے محترمہ سگاریکا گھوش کے ایک سوال کے جواب میں دئے ہیں۔

 

*********

ش ح۔م م ع ۔م الف

U. No-2487


(रिलीज़ आईडी: 2199401) आगंतुक पटल : 19
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali-TR , Assamese , Odia , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam