وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے یوم بحریہ کے موقع پر بھارتی بحریہ کے اہلکاروں کو مبارکباد دی
प्रविष्टि तिथि:
04 DEC 2025 8:41AM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم، جناب نریندر مودی نے آج یومِ بحریہ کے موقع پر بھارتی بحریہ کے تمام اہلکاروں کو مبارکباد دی۔ جناب مودی نے کہا کہ ہماری بحریہ غیر معمولی بہادری اور عزم کی علامت ہے۔ یہ ہمارے ساحلوں کی حفاظت کرتی ہے اور ہمارے سمندری مفادات کو برقرار رکھتی ہے۔جناب مودی نے مزید کہا کہ ’’میں اِس سال کی وہ دیوالی کبھی نہیں بھول سکتا، جو میں نےآئی این ایس وکرانت پر بحریہ کے اہلکاروں کے ساتھ منائی۔ بھارتی بحریہ کے مستقبل کے تمام اقدامات کے لیے میری نیک تمنائیں ہیں۔‘‘
وزیرِ اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’یومِ بحریہ کی تمام بھارتی بحریہ کے اہلکاروں کو مبارکباد۔ ہماری بحریہ غیر معمولی بہادری اور عزم کی علامت ہے۔ یہ ہمارے ساحلوں کی حفاظت کرتی ہے اور ہمارے سمندری مفادات کو برقرار رکھتی ہے۔ گزشتہ چند برسوں میں، ہماری بحریہ نے خود کفالت اور جدید کاری پر توجہ مرکوز کی ہے، جس سے ہمارے حفاظتی نظام کو مزید مضبوطی حاصل ہوئی ہے۔
میں اِس سال کی دیوالی کبھی نہیں بھول سکتا، جو میں نےآئی این ایس وکرانت پر بحریہ کے اہلکاروں کے ساتھ منائی۔ بھارتی بحریہ کے آئندہ اقدامات کے لیے میری نیک تمنائیں۔‘‘
****
ش ح۔ت ف۔ ش ت
U NO: 2345
(रिलीज़ आईडी: 2198589)
आगंतुक पटल : 9