وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان کی بصارت سے محروم خواتین ٹی–20 عالمی کپ چمپئنز کے ساتھ بات چیت کی
وزیر اعظم نے چیلنجوں پر قابو پانے ، اعتماد پیدا کرنے ، صلاحیت دکھانے اور قومی وقار بلند کرنے پر کھلاڑیوں کی تعریف کی
محنت انسان کو کھیل کے میدان میں ہی نہیں بلکہ زندگی میں بھی کامیابی کو یقینی بناتی ہے: وزیر اعظم
ٹیم کی کامیابیاں سب کو متاثر کرتی ہیں اور ہندوستان کے نوجوانوں کی طاقت اور ثابت قدمی کو اجاگر کرتی ہیں: وزیر اعظم
प्रविष्टि तिथि:
28 NOV 2025 11:18AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کل 7 ، لوک کلیان مارگ ، نئی دہلی میں ہندوستانی نابینا خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ چیمپئنز کے ساتھ بات چیت کی ۔ جناب مودی نے کھلاڑیوں کے عزم کو تسلیم کرتے ہوئے ان کے ساتھ گرمجوشی سے بات چیت کی اور انہیں اعتماد اور ثابت قدمی کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھنے کی ترغیب دی ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جو لوگ محنت سے آگے بڑھتے ہیں وہ نہ صرف کھیل کے میدان میں بلکہ زندگی میں بھی کبھی ناکام نہیں ہوتے ۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے اپنی منفردشناخت قائم کی ہے ، جس سے ان کی خود اعتمادی مضبوط ہوئی ہے ۔
وندے ماترم کے 150 سال مکمل ہونے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے جناب مودی نے ذکر کیا کہ ٹیم کا جذبہ اتحاد اور قومی فخر کی اقدار کی عکاسی کرتا ہے ۔ انہوں نے ایک کھلاڑی کی موسیقی کی مہارت کی بھی تعریف کی،جنہوں نے بھکتی گیت گائے اور اسے کاشی کے ساتھ اپنی وابستگی سے جوڑا ۔
لطیف انداز میں گفتگو کے دوران، وزیر اعظم نے ٹیم کی استعداد کا موازنہ سیاست سے کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سیاست میں لوگ وزیر ، ایم ایل اے ، یا ایم پی جیسے مختلف کردار ادا کرتے ہیں ، اسی طرح کھلاڑی بھی ہمہ جہت صلاحیتوں کے حامل ہوتے ہیں۔
کھلاڑیوں نے سماجی تعصبات اور خاندانی مشکلات سمیت چیلنجوں پر قابو پانے کی ذاتی کہانیاں شیئر کیں ۔ ایک کھلاڑی نے اپنے مرحوم والد کے اسے کامیاب دیکھنے کے خواب کو یاد کیا اور اظہار خیال کیا کہ وزیر اعظم سے ملاقات نے اس خواب کو پورا کردیا ۔
وزیر اعظم نے ٹیم کو یقین دلایا کہ ان کی کامیابی نہ صرف معذور افراد کے لئے بلکہ ہندوستان کے تمام شہریوں کے لیے ایک تحریک ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی کامیابیاں ہندوستان کے نوجوانوں کی طاقت اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتی ہیں ۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ ملک اپنے بچوں میں ایسے حوصلے دیکھ رہا ہے اور عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔
جناب مودی نے ٹیم کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے ، عالمی سطح پر ہندوستان کے پروفائل کو بلند کرنے اور ان کی لگن اور جذبے کے ذریعے بے شمار افراد کو تحریک دینے میں ان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے بات چیت کا اختتام کیا ۔
************
ش ح ۔ک ا۔ ع ر
U. No.1971
(रिलीज़ आईडी: 2195748)
आगंतुक पटल : 8