انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) میں انٹرنیشنل کمپٹیشن جیوری پریس کانفرنس
جیوری نے مقابلے میں شامل بین الاقوامی فلموں کی تخلیقیت اور تنوع کی تعریف کی
عالمی مسائل کو اجاگر کرنے والی کہانیوں میں بچے مرکزی حیثیت رکھتے ہیں
آئی ایف ایف آئی ووڈ، 27 نومبر، 2025
انٹرنیشنل کمپٹیشن جیوری نے آج انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں عالمی فلمی برادری کے معزز اراکین نے شرکت کی۔ اس سال مقابلے میں 15 فلمیں شامل تھیں جن میں 3 ہندوستانی فلمیں تھیں۔ پینل کی سربراہی مشہور فلمساز راکیش اوم پرکاش مہرا نے کی، ساتھ ہی جیوری ممبران ایڈیٹر اور ڈائریکٹر یو ایس اے گریم کلفورڈ، جرمن اداکارہ کیتھرینا شٹلر؛ سری لنکا کے فلم ساز چندرن رتنم اور سینماٹوگرافر ریمی اڈیفراسین بھی شامل تھے۔
جیوری نے تنوع اور بچوں پر مرکوز کہانیوں کی تعریف کی
اپنے ابتدائی کلمات میں، راکیش اوم پرکاش مہرا نے تقریب کے انعقاد کے لیے فیسٹیول اتھارٹیز کا شکریہ ادا کیا اور ایک بہت ہی قابل بین الاقوامی جیوری سے سیکھنے کے موقع پر زور دیا۔ مقابلے میں شامل فلموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے دنیا بھر سے آنے والی فلموں کی تخلیقیت اور تنوع پر تبصرہ کیا اور بتایا کہ کس طرح ہر فلم اپنے الگ ویژوئل اور بیانیہ انداز کے ساتھ نمایاں تھی۔
میڈیا سے بات چیت کے دوران، راکیش اوم پرکاش مہرا نے کہا کہ سنیما زندگی کی عکاسی کرتا ہے، خاص طور پر بچوں کو کہانی سنانے میں مرکزی کردار اور سفیر کے طور پر دکھانے میں۔ سنیما میں اے آئی کے موضوع پر، انہوں نے کہا کہ اگرچہ ٹیکنالوجی مستقبل میں جیوری کے عمل کو متاثر کر سکتی ہے، لیکن AI انسانی جذبات کو کاپی نہیں کر سکتا، جو فلم سازی میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں۔
گریم کلفورڈ نے فیسٹیول کی افتتاحی پریڈ اور فلموں کے تنوع کی تعریف کی اور اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ کئی فلمیں بڑے او ٹی ٹی پلیٹ فارموں کے بجائے آزاد فلم سازوں سے آئیں۔ انہوں نے سنیما کے مستقبل کے لیے تخلیقیت کی اہمیت پر زور دیا اور عالمی سماجی چیلنجوں کی عکاسی کرتے ہوئے بچوں کے مسائل کو حل کرنے والی متعدد فلموں پر روشنی ڈالی۔
کیتھرینا شٹلر نے جیوری کا حصہ بننے پر اظہار تشکر کیا اور مختلف قسم کی فلموں کی نمائش اور فلم سازوں کے لیے فیسٹیول کے تعاون کی تعریف کی۔ انہوں نے فیسٹیول کے ماسٹر کلاس کی بھی تعریف کی، جس سے فلم سازی کے تکنیکی اور فنی دونوں پہلوؤں کے بارے میں قابل قدر معلومات حاصل ہوئی۔
جیوری کو انتخاب کا عمل چیلنجنگ لگا
چندرن رتنم نے بتایا کہ بہترین فلموں کے انتخاب کا عمل انتہائی فائدہ مند تھا۔ حالانکہ بات چیت بعض اوقات اختلاف تک پہنچ جاتی تھی، لیکن جیوری نے بالآخر درست اور سوچ سمجھ کر فیصلہ لیا۔
ریمی ایڈفراسن نے فیسٹیول کو "شاندار" قرار دیا اور ایک سب سے الگ فلم کو منتخب کرنے کے چیلنج کو تسلیم کیا، کیونکہ ہر فلم اپنے آپ میں قابل ذکر تھی۔ انہوں نے مستقبل میں بھارت میں ایک فلم شوٹ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
فلم سازی میں صنفی مساوات
سنیما میں خواتین کی نمائندگی پر، جیوری نے مشاہدہ کیا کہ گزشتہ 4 سے 5 دہائیوں میں خواتین کی شرکت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ تاہم، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلموں کا جائزہ لیتے ہوئے، فلم ساز کی صنف کے بجائے مواد پر توجہ مرکوز رکھی جاتی ہے، یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ مرد اور خواتین سماجی مسائل کے لیے یکساں حساسیت کے ساتھ کہانی سناتے ہیں۔
پریس کانفرنس کا لنک
آئی ایف ایف آئی کا تعارف
سال1952 میں قائم ہونے والا بھارت کا بین الاقوامی فلم فیسٹیول (آئی ایف ایف آئی) جنوبی ایشیا کا قدیم ترین اور سب سے بڑا سنیمائی جشن تصور کیا جاتا ہے۔ یہ فیسٹیول نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی)، وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند، اور انٹرٹینمنٹ سوسائٹی آف گوا (ای ایس جی)، حکومت گوا کے اشتراک سے منعقد ہوتا ہے۔ وقت کے ساتھ یہ فیسٹیول ایک عالمی سنیمائی مرکز کی حیثیت اختیار کرچکا ہے، جہاں بحال شدہ کلاسیکی فلمیں دلیرانہ تجرباتی سنیما سے ملتی ہیں اور لیجنڈری فلم ساز نئے اور بے خوف تخلیق کاروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا ئے ہوئے نظر آتے ہیں۔آئی ایف ایف آئی کی اصل پہچان اس کا متنوع امتزاج ہے۔ بین الاقوامی مقابلے، ثقافتی نمائشیں، ماسٹر کلاسز، خراجِ عقیدت پیش کرنے والے سیشن، اور پرجوش ’’ویوز فلم بازار‘‘، جہاں تخلیقی خیالات، معاہدے اور اشتراکات پروان چڑھتے ہیں۔ گوا کے دلکش ساحلی پس منظر میں 20 سے 28 نومبر تک منعقد ہونے والا 56واں ایڈیشن زبانوں، اصناف، اختراعات اور آوازوں کی ایک چمکتی دمکتی دنیا پیش کرنے کا وعدہ کرتا ہے، ایک ایسا دل موہ لینے والا جشن جو عالمی سطح پر ہندوستانی تخلیقی صلاحیتوں کی شاندار نمائندگی کرتا ہے۔
مزید معلومات کے لیے، کلک کریں:
آئی ایف ایف آئی ویب سائٹ: https://www.iffigoa.org/
پی آئی بی کی آئی ایف ایف آئی مائکرو سائٹ: https://www.pib.gov.in/iffi/56/
پی آئی بی آئی ایف ایف آئی ووڈ براڈکاسٹ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaEiBaML2AU6gnzWOm3F
X ہینڈل: @IFFIGoa، @PIB_India، @PIB_Panaji
**************
ش ح۔ ف ش ع
27-11-2025
U: 1955
रिलीज़ आईडी:
2195686
| Visitor Counter:
5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
Marathi
,
Konkani
,
हिन्दी
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Manipuri
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam