آئی ایف ایف آئی 2025 امن کو فروغ دینے والے عالمی سنیما کا جشن منا رہا ہے: دس فلمیں باوقار آئی سی ایف ٹی – یونیسکو گاندھی میڈل کے لیے مقابلہ کریں گی
56واں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی 2025)، انٹرنیشنل کونسل فار فلم، ٹیلی ویژن اور آڈیو ویژول کمیونیکیشن (آئی سی ایف ٹی) کے تعاون سے، اپنا سالانہ آئی سی ایف ٹی – یونیسکو گاندھی میڈل پیش کر رہا ہے، یہ اعزاز ان فلموں کو دیا جاتا ہے جو یونیسکو کی طرف سے طے شدہ رواداری، بین ثقافتی مکالمے اور امن کی عالمی ثقافت کو برقرار رکھتی ہیں۔ 2016 میں 46ویں آئی ایف ایف ٹئی میں متعارف کرایا گیا، یہ ایوارڈ فیسٹیول کے سب سے قابل احترام اعزاز میں سے ایک بن گیا ہے، جو ہمدردی، ہم آہنگی اور سماجی ذمے داری کو متاثر کرنے والے سینما کا جشن مناتا ہے۔
اس سال دنیا بھر سے دس غیر معمولی فلمیں با وقار تمغے کے لیے مقابلہ کر رہی ہیں۔ اس لائن اپ میں یو کے، ناروے، کوسوو، عراق، چلی، جاپان اور ہندوستان سے تین فلمیں شامل ہیں، جو الگ الگ طرح کی کہانی سنانے اور عالمی نمائندگی کے لیے آئی ایف ایف آئی کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔ مقابلے میں شامل فلموں میں برائیڈز (برطانیہ)، ہانا (کوسوو)، کے پوپر (ایران)، دی پریذیڈنٹ کیک (امریکہ-عراق-قطر)، سیف ہاؤس (ناروے)، تنوی دی گریٹ (بھارت)، دی ویو (چلی)، ویمکت (بھارت)، وائٹ اسنو (بھارت) اور یاکوشیما الیوژن (بیلجیم) شامل ہیں۔
آئی سی ایف ٹی – یونیسکو گاندھی میڈل جیوری برائے آئی ایف ایف آئی 2025 کی سربراہی ڈاکٹر پروفیسر احمد بیدجوئی (الجیریا) کر رہے ہیں، جس کے اراکین ژوان ہون (چین)، سرج مشیل (فرانس)، ٹوبیاس بیانکون (سوئٹزرلینڈ) اور جارجز ڈیوپونٹ (لگژمبرگ) ہیں۔
پی آئی بی کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، آئی سی ایف ٹی-یونیسکو پیرس کے اعزازی نمائندے، مشہور فلم ساز منوج کدام نے کہا کہ یہ ایوارڈ ایسی فلموں کو تسلیم کرتا ہے جو انسانی اقدار اور ایسے ویژوئل کو پیش کرتی ہیں جو عدم تشدد، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور سماجی انصاف کی عکاسی کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2025 آئی ایف ایف آئی کے ساتھ آئی سی ایف ٹی کی شراکت کا گیارہواں سال ہے، جس نے بامعنی سنیما کو فروغ دینے کے مشترکہ مشن پر زور دیا ہے۔
منوج کدام نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ آئی سی ایف ٹی، جس کی بنیاد 1956 میں رکھی گئی تھی، فلمی تکنیکی ماہرین کے لیے سب سے قدیم عالمی انجمن ہے اور متنوع آڈیو ویژوئل تھیمز پر کام کرتی رہتی ہے۔ انہوں نے فلم سازی میں اے آئی کے ارد گرد ابھرتی ہوئی بات چیت پر بھی تبادلہ خیال کیا، یہ ذکر کرتے ہوئے کہ جب کہ اے آئی شوٹنگ کے لیے مشکل مناظر بنانے میں مدد کر سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ ”فلموں میں انسانی عنصر کا ہونا ضروری ہے — جذبات کو کمپیوٹرائز نہیں کیا جا سکتا۔“
پنکج سکسینا، آرٹسٹک ڈائریکٹر (پروگرامنگ)، این ایف ڈی سی نے اس بات پر زور دیا کہ آئی سی ایف ٹی – یونیسکو گاندھی میڈل آئی ایف ایف آئی کے تین پروگرام شدہ مقابلوں میں سے ایک ہے اور یہ ایک منفرد مینڈیٹ کے ذریعے رہنمائی کرتا ہے، تاکہ سنیما کے ذریعے امن اور خوشحالی کو فروغ دینے والی تہذیبوں اور ثقافتوں کو ایک ساتھ لایا جا سکے۔ انہوں نے فیسٹیول میں خواتین فلم سازوں کی بڑھتی ہوئی نمائندگی کا مشاہدہ کیا، خواتین کی آوازوں کی قیادت میں طاقتور فلموں کی بڑھتی ہوئی تعداد کا ذکر کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ آئی ایف ایف آئی کا مقصد کسی ایک خطے کے غلبے کے بغیر دنیا کو دکھانا ہے۔
آئی سی ایف ٹی – یونیسکو گاندھی میڈل کا تعارف
مہاتما گاندھی کے آفاقی نظریات کی نمائندگی کرتے ہوئے، آئی ایف ایف آئی کا آئی سی ایف ٹی-یونیسکو سیگمنٹ ان فلموں کو اعزاز دیتا ہے جو امن، عدم تشدد اور بین ثقافتی تفہیم کو مجسم کرتی ہیں۔ یہ عالمی سطح پر قابل احترام ایوارڈ ان کاموں کو تسلیم کرتا ہے جو شمولیت، سماجی بیداری اور اخلاقی عکاسی کے موضوعات کو فنکارانہ مہارت سے اپناتے ہیں۔ پچھلے کچھ سالوں کے دوران، گاندھی میڈل نے ان فلم سازوں کو پہچان دلائی ہے جن کے بیانیے ثقافتوں کے درمیان ہمدردی، اتحاد اور مکالمے کو فروغ دیتے ہیں۔ یہ انسانیت کو روشن کرنے اور تمام معاشروں کے درمیان پل بنانے کی سنیما کی تبدیلی کی طاقت کی تصدیق کرتے ہیں۔
مکمل پریس کانفرنس یہاں دیکھیں:
آئی ایف ایف آئی کا تعارف
سال1952 میں قائم ہونے والا بھارت کا بین الاقوامی فلم فیسٹیول (آئی ایف ایف آئی) جنوبی ایشیا کا قدیم ترین اور سب سے بڑا سنیمائی جشن تصور کیا جاتا ہے۔ یہ فیسٹیول نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی)، وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند، اور انٹرٹینمنٹ سوسائٹی آف گوا (ای ایس جی)، حکومت گوا کے اشتراک سے منعقد ہوتا ہے۔ وقت کے ساتھ یہ فیسٹیول ایک عالمی سنیمائی مرکز کی حیثیت اختیار کرچکا ہے، جہاں بحال شدہ کلاسیکی فلمیں دلیرانہ تجرباتی سنیما سے ملتی ہیں اور لیجنڈری فلم ساز نئے اور بے خوف تخلیق کاروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا ئے ہوئے نظر آتے ہیں۔آئی ایف ایف آئی کی اصل پہچان اس کا متنوع امتزاج ہے۔ بین الاقوامی مقابلے، ثقافتی نمائشیں، ماسٹر کلاسز، خراجِ عقیدت پیش کرنے والے سیشن، اور پرجوش ’’ویوز فلم بازار‘‘، جہاں تخلیقی خیالات، معاہدے اور اشتراکات پروان چڑھتے ہیں۔ گوا کے دلکش ساحلی پس منظر میں 20 سے 28 نومبر تک منعقد ہونے والا 56واں ایڈیشن زبانوں، اصناف، اختراعات اور آوازوں کی ایک چمکتی دمکتی دنیا پیش کرنے کا وعدہ کرتا ہے، ایک ایسا دل موہ لینے والا جشن جو عالمی سطح پر ہندوستانی تخلیقی صلاحیتوں کی شاندار نمائندگی کرتا ہے۔
مزید معلومات کے لیے، کلک کریں:
آئی ایف ایف آئی ویب سائٹ: https://www.iffigoa.org/
پی آئی بی کی آئی ایف ایف آئی مائکرو سائٹ: https://www.pib.gov.in/iffi/56/
پی آئی بی آئی ایف ایف آئی ووڈ براڈکاسٹ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaEiBaML2AU6gnzWOm3F
X ہینڈل: @IFFIGoa، @PIB_India، @PIB_Panaji
*********
ش ح۔ ف ش ع
U: 1953
Release ID:
2195608
| Visitor Counter:
7