افی نےیادگاری ڈاک ٹکٹ کے اجراء کے ساتھ مشہور سنیماٹوگرافر جناب کے ویکنٹھ کی صد سالہ سالگرہ منائی
کے ویکنٹھ وہ شخص ہیں جن کے کیمرے نے کلاسیکی ہندی سنیما کی بصری زبان کو شکل دی: ڈاکٹر پرمود ساونت، سی ایم گوا
بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا نے آج گوا کے مشہور سنیماٹوگرافر جناب کے ویکنٹھ کی صد سالہ پیدائش کا جشن منایا، جس میں ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ کے اجراء کے ساتھ بھارتیہ سنیما میں ان کے غیر معمولی تعاون کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

کئی تاریخی فیچر فلموں اور دستاویزی فلموں میں اپنی شاندار سنیماگرافی کے لیے جانا جاتا ہے جس میں فلمز ڈویژن کے لیے مشہور کام شامل ہیں۔جناب ویکنٹھ کوبھارت کے بہترین بصری کہانی کاروں میں سے ایک کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جن کی میراث فلم سازوں کی نسلوں کو متاثر کرتی رہتی ہے۔
یادگاری ڈاک ٹکٹ کو رسمی طور پر گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت نے وزارت اطلاعات و نشریات کے ایڈیشنل سکریٹری اور مالیاتی مشیرجناب دیپک نارائن، وزارت اطلاعات و نشریات کے ایڈیشنل سکریٹری جنابپربھات، شری امیتابھ سنگھ، چیف پوسٹ ماسٹر جنرل، مہاراشٹرا اور گوا کےجناب کنکتھ اور ان کے بیٹے شری کنٹھکے ساتھ جناب دیپک نارائن کی موجودگی میں جاری کیا۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر ساونت نے سنیماٹوگرافی کے ہنر کے لیے جناب کے ویکنٹھ کی زندگی بھر کی لگن کا جشن منایا۔انہوںنے کہا کہ وہ ایسے شخص تھے جن کے کیمرے نے کلاسیکی ہندی سنیما کی بصری زبان کی شکل دی۔
انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ جناب کے ویکنٹھ مارگاؤ، گوا کی گلیوں سے نکل کر بھارت کے سب سے معزز سینما نگاروں میں سے ایک بن گئے، گلزار اور رمیش سپی سمیت مشہور فلم سازوں کے ساتھ مل کر کام کیا، اور سیتا اور گیتا اور آندھی جیسی مشہور فلموں میں اپنا حصہ ڈالا۔

ڈاکٹر ساونت نے کہا’کے ویکنٹھ اب ایک کیمرہ مین سے زیادہ تھے۔ وہ جذبات، مزاج اور وژن کے خالق تھے۔ڈاکٹر ساونت نے مزید کہا کہ ان کے منفرد انداز نے بڑے سینما کے تماشے اور نرم ترین انسانی جذبات دونوں کو اپنی گرفت میں لے لیا۔
بھارتیہسنیما میں کچھ بہترین بصری لمحات کی تشکیل کے باوجود، جناب ویکنٹھ ایک بردبار اور اکثر گمنام ہیرو رہے، وزیر اعلیٰ نے یہ نوٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی میراث دنیا بھر کے فلمی شائقین کو متاثر کرتی ہے۔
جناب پربھات، ایڈیشنل سکریٹری (آئی اینڈ بی) نے کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں بھارت کےتصاویر کے ماہراور سرزمین کے قابل فخر فرزند، جنا ب کے ویکنٹھ کیلئے یادگاری ڈاک ٹکٹجاری کرنے کا اعزا ز حاصل کرسکوں۔ایک یادگاری ٹکٹ ڈاکے آلے سے کہیں زیادہ ہے، یہ ایک چھوٹی عوامی یادگار ہے جو ملک بھر کے گھروں اور اداروں میں زندگی اور میراث کی کہانی لے کر جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ریلیز کے ذریعے جناب ویکنٹھ کی شراکتیں ملککے بصری آرکائیوز میں مستقل طور پر شامل ہو گئیں ہیں۔
جناب امیتابھ سنگھ، چیف پوسٹ ماسٹر جنرل، مہاراشٹر سرکل، نے اجتماع کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ یادگاری ڈاک ٹکٹ ڈاک کی علامت سے زیادہ ہے، یہ ایک خراجِ تحسین ہے جو ہمارے ملک کی تاریخ اور ثقافت کو دور دور تک لے جاتا ہے۔اس ڈاک ٹکٹ کے ذریعے، ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہجناب کے ویکنٹھ کی زندگی اور ان کی شراکتیں آنے والی نسلوں کو متاثر کرتی رہیں۔

تقریب کا اختتام جناب ویکنٹھکی 17 منٹ کی مشہور انگریزی دستاویزی فلم’گوا مارچز آن‘ کی اسکریننگ کے ساتھ ہوا، جس میں سامعین کو ان کے فنکارانہ نقطہ نظر، تکنیکی مہارت اور گوا سے گہری محبت کی جھلک ملتی ہے۔
*****
(ش ح۔اص)
UR No 1944
Release ID:
2195592
| Visitor Counter:
5