iffi banner

چھپن ویں آئی ایف ایف آئی میں ویوز فلم بازار 2025 کا اختتام


جوائنٹ سکریٹری (فلمز) ڈاکٹر اجے ناگ بھوشن کی یقین دہانی : 20ویں ایڈیشن میں ویوز فلم بازار کےورژن کو مزید وسیع شکل پیش کیا جائے گا

این ایف ڈی سی آزاد فکر رکھنے والے تخلیقی اذہان کو پروان چڑھانے کے لیے پرعزم ہے: این ایف ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹرجناب پرکاش مگدم

# اِفّی، 24 نومبر 2025

ویوز فلم بازار 2025 شاندار اختتامی تقریب کے ساتھ ختم  ہوا۔ آج 56ویں آئی ایف ایف آئی میں پانچ روزہ پُررونق تبادلوں، عالمی اشتراکات اور انقلابی سنیما کی نمائشوں کا باب مکمل ہوا۔ یہ تقریب دنیا بھر کے ممتاز فلم سازوں، فلمی صنعت کے لیڈروں، سرمائے فراہم کرنے والے اداروں اور ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع کرتے ہوئے تخلیقی صلاحیت اور جدّت کے جشن میں تبدیل ہو گی۔

Pic-1.jpg

اسٹیج کو معزز شخصیات کی موجودگی نے وقار بخشا، جن میں وزارتِ اطلاعات و نشریات کے جوائنٹ سیکریٹریز ڈاکٹر اجے ناگ بھوشن ایم این اور ڈاکٹر کے کے نرالا، منیجنگ ڈائریکٹر این ایف ڈی سی جناب پرکاش مگدم، ایڈوائزر ویوز فلم بازار جیروم پیلارڈ، فیسٹیول ڈائریکٹر آئی ایف ایف آئی شیکھر کپور، معروف فلم ساز راج کمار ہیرانی اور سری رام راگھون اور بین الاقوامی اداکارہ ریچل گریفتھس شامل تھے۔

تقریب کا آغاز عظیم لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی سے ہوا، جس کے ذریعے ان کی سنیما کے لیے غیر معمولی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

اپنے افتتاحی کلمات میں ڈاکٹر ناگ بھوشن نے ویوز فلم بازار کے 20ویں ایڈیشن میں ایک توسیع شدہ اور مزید جامع ورژن پیش کرنے کا وعدہ کیا۔ جناب مگدم نے پہلے منتخب شدہ منصوبوں کی حاصل کردہ کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور آزاد فکر رکھنے والے اذہان کے پروان چڑھانے کے لیے این ایف ڈی سی کے عزم کا اعادہ کیا۔

تقریب کے دوران فیسٹیول کی نمایاں جھلکیوں پر مشتمل ایک خصوصی ویڈیو پیش کی گئی، جس نے جشن اور اعزاز سے بھرپور شام کے لیے فضا کو مزید پُرجوش بنا دیا۔

Pic-2.jpg

ایوارڈ کی اہم جھلکیاں

ویوز فلم بازار نے اپنے مشترکہ پروڈکشن مارکیٹ، ورک اِن پروگریس لیب، اسکرپٹ لیب اور نئی اے آئی پر مبنی شعبوں میں نمایاں پروجیکٹوں کو اعزازات سے نوازا۔

  • ککھتیٹ(ایڈیٹ)- فرسٹ کو-پروڈکشن گرانٹ (10,000 ڈالر)
  • الٹا(میڈیم)- دوسرا مشترکہ پروڈکشن گرانٹ (5,000 ڈالر)
  • سمہستھ کمبھ- اسپیشل ڈاکیومنٹری گرانٹ (5,000 ڈالر)
  • دی منیجر،آجھی، استاد بنٹو-ریڈ سی فنڈ ایوارڈز
  • نجمہ کا تڑکا– پلاٹون ون اسکرپٹ ڈیولپمنٹ گرانٹ
  • ٹیچرز پیٹ، وائٹ گائے- کاسٹنگ کمپنی ایوارڈز
  • 7 ٹو 7- یو سی سی این سٹی آف فلم بیسٹ پروجیکٹ ایوارڈ

پوسٹ پروڈکشن میں نمایاں کامیابیاں

کھوریہ، آجھی،دی اِنک اسٹیند ہینڈ اینڈ دی مسنگ تھمب، بورن یسٹرڈے، آکاٹی اورخاموش نظر آتے ہیں جیسے فاتح پروجیکٹس کو نیوبے اسٹوڈیوز، پرساد کارپوریشن، مووی بَف اور دیگر اداروں کی جانب سے نمایاں معاونت حاصل ہوئی۔

پریمیئر گیپ فنڈنگ اور ڈسٹری بیوشن

  • ایکووز آف دی ہرڈ-میچ باکس گیپ ایوارڈ
  • سول وِسپرز- ایم5 گلوبل فلم فنڈ
  • چنگم- ری بورن انڈیا تھیٹرکل ڈسٹری بیوشن ایوارڈ

اے آئی  فلم فیسٹیول اور سنیمااے آئی ہیکاتھون: ایک عالمی اعزاز

ایل ٹی آئی مائنڈ ٹری کی سرپرستی میں اس سال کےاے آئی نمائش کو 18 سے زائد ممالک سے اندراجات موصول ہوئیں، جن کے ذریعے فلم سازی میں جدید ترین جدّت اور اختراع کو سراہا گیا۔

  • کے وائی آر اے- بہترین اے آئی اینیمیشن
  • دی سنیما دیٹ نیور واز- سب سے جدید اے آئی فلم
  • ناگوری- بہترین اے آئی شارٹ

خصوصی اعزازات:دی لاسٹ بیک اَپ فائنل پارٹ،میریکل آن دی کچھوا بیچ

سینیما اے آئی ہیکاتھون کے دوران  تخلیقی سرگرمیوں کا جشن منایا گیا اور ساؤنڈ، ویژولز، داستان گوئی ، اختراع اور بہترین اے آئی فلم کے لیے ایوارڈز پیش کیا گیا،جس میں دی ریڈ کریون  کوبہترین اے آئی فلم کا اعزاز حاصل ہوا۔

ابھرتی ہوئی صلاحیتوں پر روشنی ڈالی گئی

اسٹوڈنٹ پروڈیوسرز ورکشاپ نے باصلاحیت نوجوان تخلیق کاروں کو اعزاز پیش کیا، جن میں کاشفی اومکار، انیکیت جوشی، رادھیکا کنارے، ریا ورگھیز اور ساکشی مشرا شامل ہیں،جو بھارتی سنیما کے روشن مستقبل کی جھلک پیش کرتے ہیں۔

تقریب کا اختتام ہیڈ آف ویوز فلم بازار، وِنیتا مشرا کے پُرجوش اظہارِ تشکر کے ساتھ ہوا، جس کے بعد پوری ٹیم نے اسٹیج پر آ کر جشن منایا۔ شاندار شرکت، مضبوط شراکت داریوں اور بصیرت افروز کہانیوں کے ساتھ ویوز فلم بازار 2025 ایک اعلیٰ مقام پرپہنچ کر اختتام پذیر ہوااور 2026 میں ایک اور بھی بڑا اور شاندار  ایڈیشن پیش کرنے کے عزم کا اعلان کیا۔

مزید معلومات کے لیے ، کلک کریں:

آئی ایف ایف آئی ویب سائٹ: https://www.iffigoa.org/

پی آئی بی کی آئی ایف ایف آئی مائیکروسائٹ: https://www.pib.gov.in/iffi/56/

پی آئی بی آئی ایف ایف آئی ووڈ نشریاتی چینل:  https://whatsapp.com/channel/0029VaEiBaML2AU6gnzWOm3F

ایکس ہینڈل:  @IFFIGoa, @PIB_India, @PIB_Panaji

******

 (ش ح ۔م ح ۔ش ت)

U. No. 1762

 


Great films resonate through passionate voices. Share your love for cinema with #IFFI2025, #AnythingForFilms and #FilmsKeLiyeKuchBhi. Tag us @pib_goa on Instagram, and we'll help spread your passion! For journalists, bloggers, and vloggers wanting to connect with filmmakers for interviews/interactions, reach out to us at iffi.mediadesk@pib.gov.in with the subject line: Take One with PIB.


Release ID: 2194032   |   Visitor Counter: 5