وزیراعظم کا دفتر
روسی صدر کےمعاون نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی
انہوں نے کنکٹی ویٹی ،جہاز سازی اور نیلگوں معیشت میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا
وزیرِ اعظم نے بتایا کہ وہ اگلے ماہ ہندستان میں صدر پوتن کی میزبانی کے منتظر ہیں
प्रविष्टि तिथि:
18 NOV 2025 9:05PM by PIB Delhi
روس کے صدر کے معاون اور میری ٹائم بورڈ آف دی رشین فیڈریشن کےچئیرمین جناب نکولئی پاتروشیف نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔
انہوں نے بحری شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے کےامور پر تبادلۂ خیال کیا، جن میں کنکٹی ویٹی، ہنر مندی کےفروغ، جہاز سازی اور نیلگوں معیشت میں تعاون کے نئے مواقع شامل تھے۔
وزیر اعظم نے صدر پوتن کے لیے اپنی گرمجوشی بھری نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اگلے ماہ ہندستان میں ان کی میزبانی کے منتظر ہیں۔
********
ش ح ۔م ش ۔ش ا
U. NO.- 1465
(रिलीज़ आईडी: 2191533)
आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
Assamese
,
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam